(زاہد چوہدری):سوائن فلو نے جنوبی پنجاب کے بعد لاہور کا رخ کر لیا۔ شہر میں سوائن فلو کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ، بہتر سالہ رشیدہ بی بی فاروق ہسپتال ٹھوکر میں زیر علاج ، مختلف ہسپتالوں میں دس مشتبہ مریض داخل ، ٹیسٹ قومی ادارہ صحت کو بھجوا دیئے گئے ۔
جنوبی پنجاب میں انیس زندگیاں نگلنے کے بعد سوائن فلو کا وائرس لاہور پہنچ گیا۔ لاہور میں سوائن فلو کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی۔ بہتر سالہ رشیدہ بی بی فاروق ہسپتال ٹھوکر نیاز بیگ میں زیر علاج ہیں اور قومی ادارہ صحت کی جانب سے ٹیسٹ کے بعد رشیدہ بی بی کے ایچ ون این ون وائرس کا شکار ہونے کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرز ہسپتال میں تین ، جناح ہسپتال میں دو شیخ زید ، سروسز ، فاطمہ میموریل ، حمید لطیف ہسپتال میں ایک ایک مشتبہ مریض زیر علاج ہے۔
متاثرین کے ٹیسٹ قومی ادارہ صحت کو بھجوا دیئے گئے ہیں ۔ حالیہ سیزن میں صوبے بھر میں سوائن فلو سے انیس ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریضوں کی مجموعی تعداد دو ہزار تک پہنچ چکی ہے جس میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید دیکھئے: