ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیو وائرس پھیلنے لگا؛21 اضلاع میں وائرس کی تصدیق

پولیو وائرس پھیلنے لگا؛21 اضلاع میں وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق بلوچستان کے8 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ژوب،نوشکی،لسبیلہ، حب، خضدار، نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو  وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان اضلاع  سے ماحولیاتی نمونے 8 سے 23 جنوری کے دوران  حاصل کیے گئے تھے۔بلوچستان کے علاوہ ملک کے 13اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے۔اسلام آباد،چارسدہ، پشاور، صوابی، ٹانک، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ،لاہور، ملتان، رحیم یار خان،کراچی ایسٹ  اور مظفرآبادکے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کل 21 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ 

دسمبر 24 کے مطابق 11 اضلاع میں  پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ اب  یہ تعداد ڈبل ہوچکی ہے ۔پولیو وائرس 21 اضلاع تک پھیل چکا ہے