ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کی شرارتوں سے تنگ استاد پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

طلبا کی شرارتوں سے تنگ استاد پولیس اسٹیشن پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور میں  طلبا کی شرارتوں سے تنگ استاد نے پولیس میں شکایت درج کرا دی۔

 پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ استاد کی جانب سے تھانا یکہ توت میں طلبا کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی ہے،درخواست میں استاد کا مؤقف ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کرپاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور سکول میں کر دے۔

 درخواست پر پولیس کا کہنا تھا کہ طلبا کو سمجھا سکتے ہیں، ان پر سخت کارروائی نہیں کر سکتے،پولیس نے طلباءکے والدین کوبلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی۔