نواز شریف نے متحدہ حکومت بنانے کے لئے مذاکرات کا اعلان کر دیا

9 Feb, 2024 | 09:40 PM

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد، سابق وزیر اعظم اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار میاں نواز شریف نے مسلم لیگ نون کے  مرکز میں اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔
لاہور مین مسلم لیگ نون کے مرکزی دفتر میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون مرکز میں دوسری جماعتوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنائے گی۔  اگر مکمل مینڈیٹ ملتا تب بھی دوسری پارٹیوں کو ساتھ بٹھاتے ۔ نواز شریف نے اعلان کیا کہ شہبازشریف آج ہی آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

نوازشریف نے بتایا کہ انہوں نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ وہ اتحادیوں  مولانا فضل الرحمان اور ایم کیوایم س کی قیادت سے ملاقات کریں۔

نوازشریف نے کہا کہ  سب کو دعوت دیتے ہیں پاکستان کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔ ہم لڑنا نہٰں چاہتے ، ہمیں مل کر بیٹھنا ہوگا ۔میں کسی دوسرے کے ساتھ موازانہ نہیں کرنا چاہتا ۔اچھی بات ہوتی کہ ہمٰں مکمل مینڈیٹ ملتا ۔

نوازشریف نے کہا کہ انشااللہ روشنیاں پھر لوٹیں گی،قوم کی حالت بدلےگی.دنیا کےساتھ تعلقات بہتر کریں گے.

 نواز شریف نے اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔فرض بنتا ہے کہ ملک کوبھنورسے نکالنے کی تدبیر کریں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔

آزاد امیدوارزخمی پاکستان کو مشکل سےنکالنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں
نواز شریف نے کہا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر جیتنے والے امیدواروں سے کہا کہ وہ "زخمی پاکستان کو مشکل سے نکالنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں" "پاکستان کو مشکلات سے ہم نے پہلے بھی نکالا"
"پاکستان کے معاشی،دفاعی،معاشرتی نظام کو پہلے بھی مضبوط کیا.قوم جانتی ہے مسلم لیگ ن کا ٹریک ریکارڈ کیا ہے."

نوازشریف نے کہا کہ ضروری ہےسیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں،ملک کو بھنورسےنکالیں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہیہ سب کا پاکستان ہے،ذمہ داری بھی سب کی ہے۔ یہ صرف مسلم لیگ ن کا پاکستان نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے کارکنوں سے کہا کہ ہمیں قوم کی امنگوں پر پورا اترنا چاہیے۔ْکارکنوں میں خوشی کی لہردیکھ رہا ہوں۔کارکنوں کی آنکھوں میں چمک دیکھ رہا ہوں۔آنکھوں کی چمک کہہ رہی ہے پاکستان زخمی ہے اس کے زخم بھردو۔ کارکنوں کو مبارک باد کہتا ہوں۔


 
 
 
سابق وزیراعظم نواز شریف نے عام انتخابات کے نتائج میں سب سے بڑی جماعت ہونے، دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ملک کیلئے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دے دی۔

کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عام انتخابات میں ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، ہم پر فرض بنتا ہے کہ اس ملک کو بھنور سے نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پارٹیوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، سب کا احترام کرتے ہیں چاہے وہ پارٹی ہے یا آزاد لوگ ہیں، ان کو بھی دعوت دیتے ہیں زخمی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف خوشحال پاکستان ہے۔

 
ان کا کہنا تھاکہ آپ کو معلوم ہے کس نے اس ملک کیلئے کیا کیا ہے؟ ہم نے کس طرح معاشی مشکلات سے نکالا اور معیشت کو ٹھیک کیا، ہمیں مینڈیٹ ملا ہے ضروری ہے کہ سب پارٹیاں مل کر ملک کو اس بھنھور سے نکالیں، یہ سب کا پاکستان ہے، سب کو مل کر اس کو بھنور سے نکالنا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سیاستدان، پارلیمنٹ،افواج پاکستان، میڈیا سب مل کر مثبت کردار ادا کریں، ملک میں استحکام کےلیے کم از کم دس سال چاہیے، پاکستان اس وقت کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کومل کربیٹھنا ہوگا، معاملات طے کرنے ہونگے۔

نواز شریف نے سادہ اکثریت نہ ہونے پر اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم کسی سے موازنہ نہیں کرنا چاہتا، خوشی کی بات ہوتی اگر ہمیں پورا مینڈیٹ ملتا، جو جماعتیں انتخابات میں کامیاب ہوئی ہیں ان کوحکومت میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کا ٹاسک دیا ہے، انہیں مینڈیٹ دیا ہے کہ آج ہی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ روشنیاں پھرلوٹ آئیں گی، بے امنی اوربیروزگاری کا خاتمہ ہوگا، ن لیگ کے جیتنے والے امیدوار اب سیاست عبادت سمجھ کرکریں، عوام کے مسائل حل کریں۔

مزیدخبریں