این اے 196؛بلاول بھٹو نے کامیابی حاصل کر لی

9 Feb, 2024 | 12:57 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196  سے پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو نے  یو آئی ایف کے امیدوار  کو مات دے کر کامیاب ہوگئے۔

  قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے تمام 303 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آ گیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85ہزار370 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی ایف کے ناصر محمود 34ہزار499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف لاہور کے حلقے این اے 196سے 50ہزار 871 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

 دوسری جانب لاڑکانہ کے حلقے این اے 194 سے 377 پولنگ اسٹیشنز میں سے 365 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آ گیا ہے۔

 پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری 1لاکھ 31ہزار217 ووٹ لے کر پہلے اور جے یو آئی ایف کے راشد محمود سومرو 34ہزار572 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ  راشد محمود سومرو  کو 96ہزار  سے زائد ووٹوں سے شکست حاصل ہوئی ۔
حلقے میں 303 پولنگ اسٹینشز ہیں جن میں سے 36 کا نتیجہ موصول ہوا ہے۔

مزیدخبریں