این اے 122، سعد رفیق کو شکست , لطیف کھوسہ نے میدان مار لیا

9 Feb, 2024 | 12:08 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک ) لاہور کے حلقہ این اے 122 سے تحریک انصاف  کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لطیف کھوسہ نے سابق وزیر ریلوے اور ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کو  شکست سے دوچار کرتے ہوئے میدان مارلیا.

  غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 122 سے سردار لطیف خان کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ ہی لینے میں کامیاب ہوئے ۔

 یاد رہے کہ 8 فروری کو پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی،پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔

مزیدخبریں