حلقہ این اے 130 لاہور: نواز شریف کامیاب ، یاسمین راشد کو شکست

9 Feb, 2024 | 11:59 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے  اپنے آبائی حلقے لاہور  سے آزاد امیدوار یاسمین راشد کو شکست دے دی۔

حلقہ این اے 130 لاہور 14 کے تمام 376 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے ۔

 این اے 130 لاہور 14 کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد نواز شریف 171024 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 115043 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔  

مزیدخبریں