ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور سے ایک اور سیٹ نکال لی۔
پی پی 150 سے لیگی امیدوار خواجہ عمران نذیر جیت گئے، خواجہ عمران نذیر نے 34 ہزار 956 ووٹ حاصل کئے،آزاد امیدوار عبدالکریم خان 30 ہزار 314 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 43ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوئی جس کے بعد حلقے کا مکمل نتیجہ سامنے آ گیاہے ۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 43 کے تمام 348 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داور خان کنڈی 64 ہزار 483 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جمیعت علماء اسلام کے مفتی اسعد محمود 63 ہزار 900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
8 فروری کے روز این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی صورتحال کےباعث ان 6 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہا ۔متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پاک فوج کے دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو اس حلقے میں ہونے والی پولنگ میں آزاد امیدوار داور کنڈی نے 63 ہزار556 اور اسعد محمود نے 62 ہزار 730 ووٹ حاصل کیے تھے.
February 02, 2025
February 02, 2025
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا کہنا ہے کہ عوام نے الیکشن میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جو عوام نے منڈیٹ دیا ہے اسی کو حکومت کرنے دی جاےئے اور عوامی منڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔
رؤف حسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج میری ملاقات خان صاحب سے ہوئی وہ بہت خوش ہوئے، ان کے کچھ میسجز اور فیصلے ہیں جو آپ تک پہنچاؤں گا۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلہ کا حل نہیں ہے کیونکہ وہ جو بھی ڈیل ہوگی اس کی کنڈیشن غریب آدمی کے لیے بہتر نہیں ہے، باہر ملک جو پاکستان کی کمینٹی ہے وہ اگر ملک میں سرمایہ کاری کرے تو ملک کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ اس سب کے لیے ضروری ہے ملک میں سیاسی استحکام ہو۔
رؤف حسن کے مطابق خان صاحب کا کہنا ہے کہ جو عوام نے منڈیٹ دیا ہے اسی کو حکومت کرنے دی جاے اور عوامی منڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، جو الیکشن جیتا ہے اس کا حق ہے کہ اسکو حکومت کرنے دینا چاہئے۔ کی پی کے میں ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہے وہاں علی امین گنڈاپور کو بولا ہے وہ حکومت بنائیں۔ تین جماعتوں کے علاوہ باقی کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو 6 ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا۔ چھ ماہ بعد آج میری سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے لئے بہت فکر مند ہیں۔ ملک کی معاشی صحت کو بہتر بنانے کے لئے سابق چیئرمین فکر مند ہیں۔ سابق چیئرمین کے مطابق اس وقت آئی ایم کے پاس جانا مسئلے کا حل نہیں ہے ، مسئلے کا حل بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کا ملک میں سرمایہ کاری میں ہے۔
رؤف حسن نے مزید کہا کہ جو بیرون ملک میں میقم ہیں وہ جلدی ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ دوسرا اہم مسئلہ خان صاحب نے کہا کہ جس طرح سے ن لیگ کو ملک میں مسلط کیا جا رہا ہے اس سے ملک مزید مسائل میں جائے گا۔ ایک اور یہ بھی فیصلہ کیا کہ کے کے پی کے میں علی امین گنڈا پور حکومت بنائے گا۔ ہم دوسری جماعتوں کے ساتھ بھی بات چیت کرنے کو تیار ہیں ۔ مجھے یہ اہم زمہ داری دی ہے خان صاحب نے کہ مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطہ قائم کروں۔ کچھ کور کمیٹی کے حوالے سے خان صاحب نے بتایا ہے اس پر بھی عمل دامداد کیا جائے۔ سینٹر اور پنجاب میں ہم ایم ڈبیلو ایم کے ساتھ مل کے بات کریں گے۔ کے پی کے میں جماعت اسلامی کے ساتھ بات چیت کے لئے کہا ہے ۔
ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محمد خان مدنی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار نے کہا کہ مجھے 1100 ووٹوں سے شکست دلوائی گئی، فارم 45 کے مطابق میں جیت چکا تھا لیکن فارم 47 میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔
درخواست گزار نے عدالت سے فارم 45 کے نتائج جاری کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔
عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد اسے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔
February 02, 2025
February 02, 2025
عثمان خان : صاف اور شفاف انتخابات پر ایک اور سوال اٹھ گیا، کراچی کے حلقہ پی ایس 118 سے جےیوآئی کے امیدوار مفتی خالد کا اپنا ووٹ کوئی اور پول کرکے چلاگیا۔پہلے سے پول شدہ ووٹ اور رجسٹر کی وڈیو سامنے آگئی۔
جےیوآئی کے امیدوار مفتی خالد کا کہنا ہے کہ ووٹ پول کرنے پہنچا تو پتا چلا کہ میرا ووٹ تو پہلے ہی کوئی اور پول کرکے چلا گیا۔ میری جگہ پر کوئی اور انگھوٹا لگاکر ووٹ کاسٹ کرگیا ہے۔
مفتی خالد نے پریزائڈنگ افسر سے سوال کیا کہ میرا ووٹ کس طرح دوسرے امیدوار نے کاسٹ کیا، جس پر پریزائڈنگ افسر نے کہا کہ غلطی ہوگئی ہوگی آپ اپنا ووٹ دوبارہ کاسٹ کرلیں۔ جس کے بعد مفتی خالد نے دوبارہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں انتخابی نتائج کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ کے امیدواروں کی دائر کردہ درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔
جسٹس علی باقر نجفی درخواستوں پر 12 فروری کو ارجنٹ کیسز کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔
این اے 117 کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی این اے 117 سے ناکام امیدوار علی اعجاز بٹر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ علی اعجاز بٹر نے علیم خان کی کامیابی کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔
این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت بھی 12 فروری کو ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی این اے 118 سے آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔
این اے 119 سے مریم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر 12 فروری کو سماعت ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی این اے 119 سے ناکام امیدوارشہزاد فاروق کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
این اے 127 سے ن لیگی کامیاب امیدوار عطاء تارڈ کی کامیابی کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی این اے 127 سے ناکام امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
پی پی 164 لاہور سے میاں شہباز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی پی پی 164 لاہور سے ناکام امیدوار محمد یوسف میو کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
پی پی 173 لاہور سے میاں مرغوب احمد کی کامیابی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے، جسٹس علی باقر نجفی آزاد امیدوار زبیر احمد خان نیازی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
پی پی 169 لاہور کے نتائج کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی آزاد امیدوار میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔
سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی این اے 71 سیالکوٹ سے ناکام امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
February 02, 2025
February 02, 2025
ویب ڈیسک : پی پی 173 لاہور سے میاں مرغوب احمد کی کامیابی بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار زبیر احمد خان نیازی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں آر او آفس میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بیٹھنے کی اجازت نہ دینے اور فارم 47 جاری کرنےکے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں ریٹرننگ افسر حلقہ پی پی 173 الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
ملک اشرف: لاہور کے حلقے پی پی 164 سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی کامیابی چیلنج کر دی ہے۔
پی پی 164 لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یوسف میو نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست گزار کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کریں گے، درخواست میں آر او آفس میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بیٹھنے کی اجازت نہ دینے اور فارم 47 جاری کرنےکے اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواست میں ریٹرننگ افسر حلقہ این اے پی پی 164, الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار این اے پی پی 164 سے امیدوار ہے ، الیکشن ایکٹ کے مطابق امیدوار یا اس کے ایجنٹ کا انتخابی نتائج میں موجود ہونا ضروری ہے، ریٹرننگ آفیسر نے انہیں ووٹوں کی گنتی کے عمل سے نکال کر فارم 47 جاری کر دیا گیا ،عدالت پی پی 164 کے نتائج جاری کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ، عدالت کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے ۔
February 02, 2025
February 02, 2025
ویب ڈیسک: لاہور کے حلقہ این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں آر او آفس میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بیٹھنے کی اجازت نہ دینے اور فارم 47 جاری کرنےکے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 118 ، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار این اے 118 سے امیدوار ہے ، الیکشن ایکٹ کے مطابق امیدوار یا اس کے ایجنٹ کا انتخابی نتائج میں موجود ہونا ضروری ہے۔ تا ریٹرننگ آفیسر نے انہیں ووٹوں کی گنتی کے عمل سے نکال کر فارم 47 جاری کر دیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت این اے 118 کے نتائج جاری کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ، عدالت کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے۔
ملک اشرف: لاہور کے حلقہ این اے 126 سے مسلم لیگ ن کے اہم امیدوار ملک سیف الملوک کھوکر کی جیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر نے این اے 126 لاہور کے نتائج چیلنج کردیے۔
واضح رہے کہ یہاں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف املوک کھوکھر کامیاب ہوئے تھے ، جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ملک کرامت کھوکھر کے بیٹے توقیر عباس کھوکھر یہاں سے ہار گئے تھے ۔
سیف الملوک کھوکھر کو 67 ہزار 117 ووٹ ملے تھے جبکہ ملک توقیر عباس کھوکھر 60 ہزار 479 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے ۔
February 02, 2025
February 02, 2025
ملک اشرف: سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ پی پی 53 کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر جمشید غیاث نے پاکستان مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار رانا عبدالستار کی جیت چیلنج کر دی ہے ، بیرسٹر جمشید غیاث نے پی پی53 سیالکوٹ کے نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 59 ہزار 307 ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار پائے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک جمشید غیاث 58 ہزار351 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، دونوں امیدواروں کے درمیان صرف ایک ہزار ووٹوں کا فرق ہے ۔
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 لاہور سے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کر دیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کردیا۔ درخواست میں ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نوازشریف فارم 45 کے مطابق الیکشن ہار چکے ہیں۔
یاسمین راشد نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ حلقہ این اے 130 لاہور 14 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے محمد نواز شریف 171024 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ یاسمین راشد 115043 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
February 02, 2025
February 02, 2025
ارشاد قریشی : راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 نتائج سے تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار راجہ بشارت نے حلقہ NA55 کے فارم 47 اور الیکشن نتائج کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کر دیا۔
راجہ بشارت کی جانب سے سنئیر وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی، درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن،ملک ابرار سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فارم 45 کے مطابق مدمقابل ُامیدوار عبرت ناک شکست ملی۔ لیکن ملی بھگت سے فارم 47 میں ہارے ُامیدوارکو فاتح ظاہر کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ اس حلقے میں دیگر جماعتوں کے ُامیدواروں کے پاس بھی فارم 45 موجود ہے وہ بھی یہ کہہ رہے راجہ بشارت 52ہزار سے جیت چکے ہیں، 8 فروری کی رات ہمیں آر او آفس داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ فارم 45 کے مطابق رزلٹ جاری کیا جائے۔
واضح رہے کہ این اے 55 کے حتمی و سرکاری نتائج کے مطابق این اے 55راولپنڈی سے ن لیگ کے ابرار احمد نے 78542ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار راجہ بشارت67101ووٹ لے سکے۔
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سیالکوٹ کے نتائج چیلنج کردیے۔
ریحانہ ڈار جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔
امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے عدالت سے الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔
واضح رہے کہ حلقہ این اے 71 سیالکوٹ 2 کے 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف 118566ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
February 02, 2025
February 02, 2025
ویب ڈیسک: پنجاب کے صوبائی حلقے پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمر رشید بھٹی نے میدان مار لیا۔
پی پی 165 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمر رشید بھٹی نے 29 ہزار 390 ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ ان کے مقابلے میں لیگی امیدوار شہزاد نذیر سندھو 28 ہزار 427 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ویب ڈیسک : پنجاب کے صوبائی حلقے پی پی 174 سے مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار بلال یاسین نے کامیابی اپنے نام کرلی۔
صوبائی حلقہ پی پی پی 174 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ نون کے بلال یاسین 36 ہزار 265 ووٹ لیکر سب سے آگے ہیں، آزاد امیدوار چودھری محمد اصغر 33 ہزار395 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
February 02, 2025
February 02, 2025
ویب ڈیسک : لاہور میں این اے 118 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، مسلم لیگ نون کے امیدوار حمزہ شہباز نے میدان مار لیا۔
این اے 118 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطا بق حمزہ شہباز نے ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ نے ایک لاکھ 8 سو 03 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 171 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میاں اسلم اقبال نے میدان مار لیا۔
لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 171 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میاں اسلم اقبال 61 ہزار 847 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اشتیاق احمد 36 ہزار 955 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
February 02, 2025
February 02, 2025
ویب ڈیسک: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 152 لاہور سے ن لیگ کامیاب ہوگئی۔
پی پی 152کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوارملک محمد وحید 34 ہزار 664 ووٹ لے کر جیت گئے، جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار نعمان مجید 29 ہزار 676 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ویب ڈیسک: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک اسد علی کھوکھر کامیاب ہوگئے۔
پی پی 160 سے پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار ملک اسد علی کھوکھر 26781 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار اعظم خان نیازی 21249 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
February 02, 2025
February 02, 2025
ویب ڈیسک: این اے 128 کے 25 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آئے ہیں، جس میں سلمان اکرم راجا پہلے نمبر پر نظر آرہے ہیں۔
این اے 128 کے 25 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق سلمان اکرم راجا 10559 ووٹ لیکر پہلے نمبر ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں آئی پی پی کے امیدوار محمد عون ثقلین 3717 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
19 Feb, 2024
13 Feb, 2024
13 Feb, 2024
10 Feb, 2024
10 Feb, 2024
10 Feb, 2024
10 Feb, 2024
10 Feb, 2024
10 Feb, 2024
10 Feb, 2024
10 Feb, 2024
10 Feb, 2024
10 Feb, 2024
9 Feb, 2024
9 Feb, 2024
9 Feb, 2024
9 Feb, 2024
9 Feb, 2024
9 Feb, 2024
8 Feb, 2024