ویب ڈیسک: لاہور کے حلقہ این اے 121 کے سرکاری نتائج سامنے آگئے۔
لاہور کے حلقہ این اے 121 سے آزاد امیدوار وسیم قادر 78300 ووٹ لے پہلے نمبر پر آگئے، جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70397 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
سٹی42: ہیکر پاکستانیوں کی پرسنل انفارمیشن چرا کر ان کو آن لائن فراڈ کے ذریعہ ان کی رقوم سے محروم کرنے کے درپے ہیں، زرا سی لاپرواہی، فون ہیکنگ اور فون میں موجود پرسنل معمولات، بینکنگ ایپلی کیشنز، سیکرٹ کوڈز ہیک ہو جانے اور ان کے ذریعہ رقوم سے محروم کر دیئے جانے کا سبب بن سکتی ہے۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکیورٹی بورڈ نے پاکستانی کنزیومرز کو سائبر حملوں کی نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکیورٹی بورڈ کی ایڈوائزری میں سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جن کے ذریعہ ہیکر کسی بھی فون ممیں موجود پرسنل انفارمیشن چرا سکتے ہیں اور اس انفارمیشن کو استعمال کر کے متعلقہ افراد کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم ہتھیا سکتے ہیں۔
وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس استعمال کرنے والے پاکستانیوں کو سائبر حملوں کا زیادہ خطرہ ہے۔
سائبر حملوں کے ذریعے مشکوک کوڈ کو فیک تکنیک کے ذریعہ فون تک پہنچایا جاتا ہے، سوشل میڈیا اور بینکنگ ویب سائٹس کے ذریعے ذاتی معلومات چرائی جاسکتی ہیں۔
سرکاری ادارہ کی ایڈوائزری میں 16ایپلیکیشنز کو وقتی طور پر استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان ایپلیکیشنز کی جگہ متبادل آپشنز کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے۔
پاکستانی کنزیومرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ محفوظ ایپلیکشنز اور ویب سائٹس استعمال کی جائیں، ایپلیکشنز انسٹال کرنے کے بعد ایپ کی موبائل کی لوکیشن تک رسائی محدود کی جائے۔
اس ایڈوائزری مین کسی بھی ایپ کی "میسجز" تک رسائی کو محدود رکھنےکی بھی سفارش کی گئی ہے لیکن جب ہم کسی ایپ کو اپنے فون پر میسجز تک رسائی کی اجازت دیتے ہین تو اسے "محدود رکھنا عملاً ممکن نہیں رہتا۔ خاص طور سے فشنگ ایپس اس بات کا خاص اہتمام کرتی ہیں کہ ان کی میسجز اور دوسرے فیچرز تک رسائی ، ان فیشرز کے استعمال کے فٹ پرنٹس ہی کنزیومر کی نظر میں نہ آ سکیں۔ یہ ایپس اپنے استعمال کئے ہوئے میسجز اور دیگر فیچرز تک رسائی کے تمام نشان کنزیومر کے علم میں لائے بغیر ہی ڈیلیٹ کر دیتی ہیں اور ایسا بھی وہ پہلے سے حاصل کی گئی اجازت کے ساتھ ہی کرتی ہیں۔
ایڈوائزری میں روزانہ کی بنیاد پر ایپس اپ ڈیٹ اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس انسٹال کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔
January 01, 2025
January 01, 2025
سٹی42 : محمد آصف قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں147کا بریک کھیل کر سنوکر میں میکسیمم بریک کھیلنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے۔
آصف نے آج قومی چیمپئن شپ میں علی رضا کے ساتھ میچ میں 147کی بریک کھیلی۔
محمد آصف قومی اسنوکر چیمپئن شپ کی تاریخ میں 147 کی بریک کھیلنے والے دوسرے پاکستانی ہیں،جب کہ مجموعی طور پر یہ سنگِ میل عبور کرنے والے وہ چوتھے پاکستانی ہیں۔ سنوکر میں ایک بار میں مسلسل پوائنٹس بنانے میں سب سے بڑا قابلِ حصول ہندسہ 147 ہوتا ہے۔ اسے سنوکر میں سب سے بڑی بریک کہتے ہیں۔
2008 میں صالح محمد نے ایشین چیمپئن شپ میں 147 کی بریک کھیلی تھی۔ 2021 کی قومی چیمپئن شپ میں محمد سجاد نے 147 کی بریک کھیلی تھی۔ مارچ 2022 میں ورلڈ انڈر 21 چیمپئن شپ میں احسن رمضان نے 147کی بریک کھیلی تھی۔
سٹی42: معلوم ہوا ہے کہ بانی نے خیبر پختونخوا کے عاطف خان اور بعض وکیلوں کے مسلسل کان بھرنے پر خیبر پختونخوا لے وزیراعلیٰ اور اپنے دیرینہ ساتھی علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت چھینی۔ بانی کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو پارٹی صدارت سے برطرف کر کے جنید اکبر کو پختنوخوا میں پی ٹی آئی کا نیا سربراہ بنانے کی اطلاعات کل 25 جنوری کو سامنے آئی تھیں۔ آج اس تبدیلی کی "اندر کی کہانی" ن سامنے آئی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ بانی نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی صدارت سے برطرف کرنے کا اقدام وکیلوں اور عاطف خان کی شکایتوں کے نتیجہ میں کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق عمران خان نے کل جمعہ کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا اور ان کی جگہ اب جنید اکبر کو پارٹی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا تو اس کے پیچھے وکیلون کی شکایات اور عاطف خان کی شکایات کارفرما تھیں۔
بانی نے کل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت بھی کی تھی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں، بانی نے علی امین سے کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔
پی ٹی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ بانی کو خیبر پختونخوا میں کرپشن پر تشویش ہے اور بانی نے علی امین کو پیغام دیا ہےکہ "وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر آئیں۔"
پی ٹی آئی میں عہدوں پر موجود افراد کی تبدیلیاں اچانک ہو جانا کوئی نئی بات نہیں، اس پارٹی مین بڑی بڑی تبدیلیاں ایسے ہی ہو جاتی ہیں۔ دو دن پہلے تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے شیر افضل پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار تھے،پھر اچانک شیر افضل کی نامزدگی منسوخ کرکے جنید اکبر کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا جو بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ انہی جنید اکبر پو خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا صوبائی صدر بھی بنا دیا گیا اور اسلام آباد پر پان مرتبہ حملے کرنے کے بعد مزید حملے کر کے حملوں کی تعداد 17 تک لے جانے کے بعرے لگانے والے وزیر اعلیٰ علی امین کو پارٹی صدارت سے ہٹا کر وزیر اعلیٰ کے عہدے تک محدود کر دیا گیا۔
آج ہفتہ کے روز پی تی آئی کے مؤقر ذرائع نے انکشاف کیا کہ بانی عمران خان کو تین ماہ سے وکلا علی امین کے خلاف شکایات کررہے تھے۔ بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان اور جنید اکبر کی ملاقات میں بھی علی امین کے خلاف باتیں ہوئیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ جنید اکبر کو خیبرپختونخوا مین پی ٹی آئی کا صدر بنانے کے فیصلے کے متعلق وزیراعلیٰ اور کل تک پارٹی صدر علی امین گنڈاپور کو بتایا تک نہیں گیا۔ علی امین اور جنید اکبر کے کافی عرصہ سےباہمی تعلقات خراب ہیں۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ بانی کے ساتھ ملاقات میں جنید اکبر اور عاطف خان نے خیبر پختونخوا صوبے میں علی امین گنڈاپور کی خراب گورننس کے متعلق بھی شکایات کیں۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ عاطف خان اور جنید اکبر کے ساتھ اس ملاقات میں بانی نے علی امین گنڈاپور پر "سخت ناراضی" کا اظہار کیا . عاطف خان نے اس ملاقات میں پی ٹی آئی کی اسلام آباد پر حالیہ یلغاروں میں علی امین کے کردار پر بھی انگلی اٹھائی۔
پی ٹی آئی کے اندر کی کہانی بتانے والے ذرائع کے برعکس سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے میڈیا کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے جنید اکبر کو پارٹی صدر بنایا گیا، سلمان اکرم راجا کی طرح وقاص اکرم کا بھی دعویٰ ہے کہ خیبر پختونخوا کی پارٹی کی صدارت چھوڑنے کے لئے علی امین خود پارٹی قیادت کو کہہ چکے تھے کہ صوبائی صدر کا عہدہ کسی اور کو دے دیں۔
وقاص اکرم نے کہا بانی کو علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد ہے۔
علی امین گنڈاپور نےچھ ماہ پہلے اگست 2024 میں خیبرپختونخوا کابینہ سے برطرف سابق وزیر شکیل خان کی حمایت میں بیان دینے پر جنید اکبر کو "فوکل پرسن برائے ارکان قومی اسمبلی" کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ تب سے جنید اکبر اور علی امین گنڈاپور کے باہمی تعلقات خڑاب ہیں۔ اب بانی نے علی امین کو پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت سے تو ہٹایا ہی، اس کے ساتھ ہی یہ عہدہ علی امین کے مخالف کو بھی دے دیا۔
علی امین گنڈاپور نے اس کایا کلپ پر اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
January 01, 2025
January 01, 2025
سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف 3 آپریشن کئے جن میں 30 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خوارج کے خلاف آپریشنز کیے، ان آپریشنز میں مارے گئے خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں انٹیلجنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا،اس بڑے آپریشن میں 18 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔
انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع کرک میں خارجی دہشتگردوں کے خلاف جو آپریشن کیا گیا جس میں 8 خوارج دہشت گرد مارےگئے۔
ضلع خیبر کے علاقے باغ میں بھی سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کیموجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس آپریشن میں 4 خوارج دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں خوارجی گروہ کا سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور دہشت گرد مخلص شامل تھے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم ن شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر ان کارروائیوں میں شریک اہلکاروں کی ستائش کی ہے۔
وزیراعظم نےکہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی فتنہ کی مکمل سرکوبی تک پاکستان کی مسلح افواج اسی طرح اپنی کارروائیاں جاری رکھین گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں قوم مکمل طور پر اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سٹی42: بھارت میں ہندوتوا کی پرچارک بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے 2024 کا الیکشن جیتنے کے لئے بھارت کو فرقہ ورانہ فسادات کے جہنم میں دیکھیل دیا۔ سال 2024 میں فرقہ ورانہ فسادات کے 59 واقعات رپورٹ ہوئے فو گزشتہ سال کے مقابلہ مین دو گنا کے نزدیک ہیں۔
’سنٹر فار دی اسٹڈی آف سوسائٹی اینڈ سیکولرزم‘ (سی ایس ایس ایس) کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں سال 2024 کے دوران 59 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔ یہ نمبر 2023 کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں، کیونکہ اُس سال 32 فسادات درج کیے گئے تھے۔ اس طرح دیکھا جائے تو فرقہ وارانہ فساد کے واقعات 2023 کے مقابلے 2024 میں 84 فیصد بڑھے ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ 59 میں سے فرقہ وارانہ فسادات کے 49 معاملے ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی یا اس کی اتحادی حکومت ہے۔
سی ایس ایس ایس کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں جو 59 فسادات سامنے آئے، ان میں 13 ہلاکتیں ہوئیں۔ مرنے والوں میں میں 10 مسلم کمیونٹی سے اور 3 کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کا مغربی خطہ، خصوصاً مہاراشٹر ان فسادات کا مرکز رہا جہاں 59 میں سے 12 فسادات ہوئے۔اس ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی سخت فرقہ ورانہ تشدد کے باوجود لوک سبھا کے الیکشن ہار گئی تھی، ریاست کے اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا الیکشن کے بعد مزید فرقہ واریت کے الاؤ بھڑکائے۔ فرقہ ورانہ تشدد کے واقعات کے بعد عام ہندو ووٹر ہندوتوا کی طرف زیادہ آسانی سے متوجہ ہوتے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت کی بری کارکردگی خصوصاً اقتصادی ترقی اور غربت کے خٓتمہ میں ناکامیوں کو وقتی طور پر بھول جاتے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی جب سے وجود میں آئی ہے وہ فرقہ ورانہ تشدد کو ہی اپنی مقبولیت بڑھانے اور سادہ لوح ہندو ووٹرز کے ووٹ اینٹھنے کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی اس سٹریٹیجی کی قیمت مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو ادا کرنا پڑتی ہے۔
سال 2024 کے دوران بیشتر فرقہ وارانہ فسادات مذہبی تہواروں یا جلوسوں کے دوران پیش آئے۔ جنوری 2024 میں جب ایودھیا میں رام مندر کے اندر پران پرتشتھان کی تقریب منعقد ہوئی تو اس کے آس پاس 4 فرقہ وارانہ فسادات پیش آئے۔ علاوہ ازیں 7 فسادات سرسوتی پوجا مورتی وسرجن کے دوران، 4 گنیش تہواروں کے دوران اور 2 عیدالاضحیٰ کے دوران رونما ہوئے۔ یہ اعداد و شمار فرقہ وارانہ کشیدگی اور مذہبی تقریبات کے وقت پیدا ہونے والے حالات کو نمایاں کرتے ہیں۔
ڈاکیومینٹائز کئے جانے والے فرقہ وارانہ فسادات کے علاوہ 2024 میں ہجومی تشدد یعنی ماب لنچنگ کے 13 واقعات بھی سامنے آئے۔ ان ماب لنچنگ کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ مجمع کے تشدد سے مرنے والوں میں صرف ایک ہندو، ایک عیسائی تھا اور 9 مسلم شامل ہیں۔ اگرچہ یہ 2023 میں درج کیے گئے موب لنچنگ کے 21 واقعات سے کم ہیں، لیکن اس طرح کے حملوں کا مسلسل ہونا ایک سنگین تشویش کا باعث ہے۔ بھارت مین بہت سے لوگ موب لنچنگ کے واقعات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے ساتھ جڑے دوسرے ہندوتوا پرست انتہا پسند گروہوں کا ہاتھ بتاتے ہیں۔
سی ایس ایس ایس کی یہ رپورٹ 2024 میں فرقہ وارانہ فسادات اور ہجومی تشدد دونوں کا ایک جامع تجزیہ فراہم کرتی ہے، جو ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے واضح مظہر ہے۔
سی ایس ایس ایس نے اپنی یہ رپورٹ ممتاز اخبارات مین شائو ہو چکی فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کی رپورٹس کو سامنے رکھ کر تیار کی ہے۔ ان اخبارات میں ’ٹائمز آف انڈیا‘، ’دی ہندو‘، ’دی انڈین ایکسپریس‘، صحافت (اردو) اور انقلاب (اردو) کے ممبئی ایڈیشن شامل ہیں۔ سی ایس ایس ایس کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے مقابلے میں 2024 میں ان 5 اخبارات میں رپورٹ ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ ایسے واقعات میں 84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں پیش آئے 59 فرقہ وارانہ فسادات میں سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 12 واقعات پیش آئے جبکہ اتر پردیش اور بہار میں 7-7 واقعات رونما ہوئے۔
January 01, 2025
January 01, 2025
سٹی42: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہفتہ کےروز چار نوجوان خاتون سپاہیوں کی رہائی کے عوض مزید 200 فلسطینی سکیورٹی قیدی رہا کردیے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آج حماس کو باقی ماندہ سویلین خواتین کو رہا کرنا تھا جن میں دو بچوں اور شوہر کے ساتھ اغوا کی گئی خاتون شیری بیباس اور دوسری سویلین خاتون اربیل یہود شامل تھیں۔ حماس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان سویلین خواتین کو رہا نہیں کیا بلکہ اس کی بجائے چار نوجوان خاتون سپاہیوں کو رہا کر دیا۔ سویلین یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل نے آج شام شمالی غزہ کو پناہ گزینوں کی واپسی کا راستہ کھولنے سے انکار کر دیا تاہم فوجی خواتین کے دلے طے شدہ فارمولا کے مطابق دو سو سکیورٹی قیدی رہا کر دیئے۔
طے شدہ معاہدہ کے مطابق چار خاتون فوجیوں کی رہائی کے عوض جن سکیورٹی قیدیوں کو رہا کیا جانا تھا، سویلین یرغمالی خواتین کی واپسی نہ ہونے پر الگ سے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل نے دو سو فلسطینی قیدیوں کی رہائی نہین روکی۔ ان میں سے 114 سکیورٹی قیدی مقبوضہ مغربی کنارے پہنچے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 70 قیدی مصر اور 16 قیدی غزہ کے علاقے خان یونس پہنچ گئے۔
اسرائیلی قید سے رہا ہونے والوں میں رائد السعدی بھی شامل ہے جسے سنگین جرائم میں ملوث قرار دیا جاتا ہے۔ وہ 36 سال سے اسرائیلی قید میں تھے۔
رائد السعدی کون ہیں؟
رائد السعدی 3 جنوری 1963 کو جنین کے قصبے السِیلہ الحارثیہ میں پیدا ہوئے۔ رائد السعدی بچپن سے ہی اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت کیلئے مشہور تھے اور انہیں 17 سال کی عمر میں 6 ماہ تک گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے قصبے میں بجلی کے کھمبوں پر فلسطینی پرچم لہرایا تھا۔
وہ اگست 1989 سے گرفتار ہیں اور اسرائیلی عدالتوں نے انہیں اسلامک جہاد کی القدس بریگیڈز سے تعلق رکھنے اور فوجی کارروائی کے نام پر قتل و غارت میں ملوث ہونے کے الزام میں دو بار عمر قید کے ساتھ ساتھ مزید 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
جیل میں 35 سال مکمل ہونے پر رائد السعدی نے گھر ایک خط بھیجا تھا جس میں کہا تھاکہ مجھے اپنے والد کی یاد آتی ہے۔
رائد نے لکھاکہ مجھے اپنی ماں کی مٹی یاد آتی ہے، ان کی قبر پر کھڑے ہوکر گھر کی دہلیز پر بیٹھ کر گزاری گئی زندگی کے لیے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔
حب آٹو کراس ریلی میں کارکے ڈرائیور نے ریلی کے انتظامی کارکن کو کچل کر مار ڈالا۔ انتظامیہ نے حادثہ کے بعد ریلی منسوخ کر دی۔
حب آٹو کراس ریلی میں گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والا انتظامی کا رکن ہفتہ کے روز انتقال کرگیا۔ ٹریک کے کنارے ڈیوٹی پر کھڑا انتظامی رکن دانش ریس میں شریک ایک کار کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا۔ اس کار کو طارق خان چلا رہا تھا۔
دانش کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ دانش کے زخمی ہونے کے بعد ریلی جاری رکھی گئی تھی لیکن ہسپتال میں اس کے فوت ہو جانے کے بعد ریلی کی انتظامیہ نے آٹو کراس ریلی کو فوری منسوخ کردیا۔
January 01, 2025
January 01, 2025
سٹی42: اسرائیل فلسطینیوں کو اس وقت تک شمالی غزہ واپس نہیں آنے دے گا جب تک حماس یرغمال خاتون شہری اربیل یہود کی رہائی کا بندوبست نہیں کرتی۔
اربیل یہود اور دو بچوں کی والدہ شیری بی باس کو ان کے بچوں کے ساتھ آج ہفتے کے روز رہا کیا جانا تھا، یہ بات دوحہ میں ہونے والے جنگ بندی معاہدہ میں طے ہوئی تھی کہ حماس پہلے سولیلین خواتین کو رہا کرے گی۔ جنگ بندی کے روز فزشتہ اتورار کو تین سویلین خواتین کی رہائی کے بعد آج ہفتہ کے روز دو باقی سویلین خواتین اربیل یہود اور شیری بیباس کو رہا کیا جانا تھا لیکن حماس نے معاہدہ کی وائلیشن کی اور ان دونوں خواتین کو رہا نہییں کیا۔
ان دو سویلین خواتین کی آج رہائی نہ ہونے پر اسرائیل میں سخت تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، پہلے اسرائیلی فوج نے بیان دیا کہ ان دو سویلین خواتین کو رہا نہ کر کے حماس نے جنگ بندی معاہدہ کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، اس کے بعد وزیراعظم کے دفتر سے اعلان کیا گیا کہ جب تک ان دو خواتین کو رہا نہیں کیا جائے گا اسرائیل کی فوج فلسطینیوں کو شمالی غزہ مین واپس نہیں آنے دے گی۔
IDF کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگاری نے کہا کہ حماس نے خواتین فوجیوں سے پہلے تمام سویلین خواتین کو رہا کنہ کر کےیرغمالی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ ایک ٹیلی ویژن بیان میں ڈینئیل ہیگاری نے کہا "حماس نے پہلے سویلین خواتین کو آزاد کرنے کے معاہدے میں اپنی ذمہ داری کی پاسداری نہیں کی"۔
ہگاری نے کہا کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ شہری یرغمالی اربیل یہود، جسے اسرائیل زندہ مانتا ہے، شیری بیباس اور اس کے دو چھوٹے بچوں ایریل اور بیبی کفیر کے ساتھ جلد رہا کر دے۔
دوسری سویلین خاتون بیباس کے خاندان کے بارے میں، ڈینئیل ہیگاری نے کہا کہ "ان کی قسمت کے بارے میں شدید خدشات ہیں۔"اسرائیل جلد ہی بیباس کے خاندان کے بارے میں مزید معلومات کی توقع رکھتا ہے۔
فوج کے سینئیر ترجمان نے کہا کہ فوج اگم برجر، 7 اکتوبر 2023 کو اغوا کی گئی سرحد کی نگرانی پر مامور خاتون سپاہی اور دیگر تمام یرغمالیوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہے۔
اسرائیل کا شمالی غزہ میں فلسطییوں کی واپسی روکنے کا اعلان
یروشلم میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ہفتہ کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو اس وقت تک شمالی غزہ کی پٹی میں واپس جانے کی اجازت نہیں دے گا جب تک کہ حماس یرغمال خاتون شہری اربیل یہود کی رہائی کا انتظام نہیں کرتی۔
پرائم منسٹر آفس نے بتایا کہ "اسرائیل نے آج حماس دہشت گرد گروپ سے چار خواتین یرغمال فوجیوں کو حاصل کیا ہے، اور ڈیل کے مطابق اس کے بدلے میں سیکورٹی قیدیوں کو رہا کرے گا"۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ "معاہدے کے مطابق، اسرائیل غزہ کی پٹی کے شمال میں غزہ کے شہریوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دے گا، جب تک کہ حماس کی یرغمالی شہری اربیل یہود کی رہائی کا انتظام نہیں کیا جاتا، اس سویلین خاتون کو آج رہا کیا جانا تھا۔" خیال کیا جاتا ہے کہ یہود فلسطینی اسلامک جہاد دہشت گرد گروپ کے زیر قبضہ ہے۔
اس اعلان کا مطلب یہ بھی ہے کہ IDF نیٹزارم کوریڈور کے حصے سے دستبردار نہیں ہوگا۔
معاہدے کے تحت، اسرائیل کو آج جنگ بندی کے ساتویں دن راہداری کے شمالی نصف حصے سے پیچھے ہٹنا تھا، تاکہ فلسطینیوں کو ساحلی سڑک کے ذریعے شمالی غزہ واپس جانے کی اجازت دی جا سکے۔
اسرائیل کے مطابق حماس نے تمام زندہ سویلین خواتین یرغمالیوں کے سامنے خواتین یرغمال فوجیوں کو رہا کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
اسرائیل کے وزیر اعظم کے دفتر نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں چار یرغمال خواتین فوجیوں — لیری الباگ، کرینہ ایریف، ڈینییلا گلبوا اور ناما لیوی کو رہا کیے جانے کے فوراً بعد اپنے تعزیری فیصلے کا اعلان کیا۔
مبینہ طور پر یہ فیصلہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے کل رات ہونے والی سیکیورٹی مشاورت کے دوران لیا گیا، حماس کی جانب سے جمعہ کے روز چار خواتین فوجیوں کے نام جاری کیے جانے کے فوراً بعد وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ دو سویلین خواتین کی واپسی سے پہلے شمالی غزہ کو فلسیطینیوں کے لئے نہیں کھولا جائے گا۔ تاہم اس فیصلہ کا اعلان چاروں یرغمالی خواتین کی بخیریت اسرائیل واپسی کے بعد کیا گیا ہے۔ غالباً اس کا مقصد آج رہا ہونے والی چاروں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔
سٹی42: اسرائیل کی چار یرغمال خواتین حماس کی طویل قید سے رہائی پا کر اسرائیل واپس پہنچ گئیں۔ حماس کے اغوا کاروں نے چار یرغمالی خواتین کرینہ ایریف، ڈینییلا گلبوا، ناما لیوی، اور لیری الباگ کو بین الاقوامی ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ رہائی دوحہ قطر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدہ کے تحت عمل میں آئی ہے۔
چار خواتین کو ان کی رہائی سے قبل غزہ شہر کے ایک کھچا کھچ بھرے چوراہے پر حماس کی طرف سے بنائے گئے اسٹیج پر چلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
چاروں خواتین فوجی طرز کے خاکی لباس پہنائے گئے تھے جو ان کی اصل وردیوں سے مختلف تھے لیکن انہیں فوجی ظاہر کرنے کے لئے حماس نے اس خصوصی لباس کا اہتمام کیا تھا۔
اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے کے دوران سرحدی چوکی نہال اوز پوسٹ سے اغوا کی گئی چاروں لڑکیاں آئی ڈی ایف کی اہلکار ہیں۔
ان کی سحت بظاہر ٹھیک ہے۔ غزہ کے چوراہے میں ان چار یرغمالی خواتین کو رہا کر کے انٹرنیشنل ریڈ کراس کے حوالے کرنے کے موقع پر حماس کے کارکنوں نے سٹیج بنا کر اس رہائی کی باقاعدہ نمائش منعقد کی اور جنگ سے برباد ہو چکے شہر میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
یرغمالی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کرنے سے پہلے انہیں بلند سٹیج پر لایا گیا اور ان کے ہاتھوں میں ان کو تقریباً سولہ ماہ تک قید میں یرغمال رکھنے والی حماس کے دیئے ہوئے تحائف کے لفافے دکھائے گئے۔ چاروں خواتین اپنی رہائی پر بہت خوش نظر آ رہی تھیں۔ سٹیج پر ان کی نمائش کرنے کے بعد حماس کے کارکنوں نے انہیں انٹرنیشنل ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کر دیا جو انہین فوراً وہاں سے لے کر اسرائیل کی سرحد کی طرف روانہ ہو گئے۔
کچھ دیر بعد آئی ڈی ایف نے تصدیق کی کہ غزہ میں حماس کی قید سے رہائی پانے والی یرغمالی فوجی کرینہ ایریف، ڈینییلا گلبوا، ناما لیوی اور لیری الباگ سرحد عبور کر کے اسرائیل میں داخل ہو گئی ہیں۔ ہیں۔
غزہ میں ہی ریڈ کراس نے انہیں اسرائیلی حکام کے حوالے کیا جہاں سے اسرائیلی اسپیشل فورسز کا دستہ انہیں غزہ کی پٹی سے باہر اسرائیل لے گیا۔
آئی ڈی ایف انہیں ابتدائی چیک اپ اور حماس کی قید میں 477 دنوں کے بعد پہلی بار اپنے والدین سے ملوانے کے لیے سرحد کے قریب ایک سہولت میں منتقل کیا۔
January 01, 2025
January 01, 2025
سٹی 42 : 166 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور پانچویں نمبر پر آگیا ۔
شہرکا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 166 ریکارڈ کیا گیا، مختلف علاقوں پولو گراؤنڈ کینٹ میں سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس 202 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ غازی روڈ انٹرچینج 196، خیابان اقبال 186، ایم ایم عالم روڈ 183، مشتاق احمد گرمانی روڈ گلبرگ میں شرح آلودگی 177 ریکارڈ کی گئی ۔ اس کے علاوہ شملہ پہاڑی 172، سید مراتب علی روڈ گلبرگ میں 170،عسکری ٹین 169، ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں آلودگی کی شرح 163ریکارڈ کی گئی ۔
ویلنشیاءٹاؤن میں آلودگی کی شرح 155 ریکارڈ کی گئی ۔
سٹی 42 : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے صنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف کو 3000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ای سی سی نے گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد کر دیا ۔
اجلاس میں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے صنعتی شعبے اور غیر محفوظ گھریلو زمرہ جات کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز پر غور کیا گیا ۔ ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کو ہدایت دی کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
January 01, 2025
January 01, 2025
سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ مراکش میری ٹائم حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ دخلا بندرگاہ, مراکش کے قریب حالیہ سمندری واقعے میں بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے رابطہ کر رہی ہے, مراکش کے حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات اور محتاط روابط کے بعد ان افراد کو گروپوں میں پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا, رباط میں پاکستانی سفارت خانہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے ، وطن واپسی کے پیچیدہ طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے مراکشی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دکھلا میں سفارت خانے کی قونصلر ٹیم نے زندہ بچ جانے والوں کی واپسی کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے, وزارت خارجہ کا کرائسز منیجمنٹ یونٹ (CMU) صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونٹ متاثرہ افراد کو ضروری مدد فراہم کرنے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ فعال رابطے کو برقرار رکھنے میں فعال طور پر مصروف ہے، قومی شناخت کی تصدیق اس عمل کا ایک اہم جزو رہا ہے, اس عمل کو وزارت داخلہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر تیزی سے مکمل کیا گیا, وزارت خارجہ موریطانیہ سے 11 پاکستانی شہریوں کی واپسی میں بھی سہولت فراہم کر رہی ہے, ان تمام افراد نے رضاکارانہ طور پر گھر واپسی کا انتخاب کیا ہے, یہ ایک علیحدہ وطن واپسی کے عمل کا حصہ ہوں گے ۔
شفقت علی خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اہم ترجیح ہے، وہ اس سلسلے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کام جاری رکھے گی, وطن واپسی کی کوششیں آگے بڑھنے پر مزید اپ ڈیٹس کا اشتراک کیا جائے گا ۔
سٹی 42 :پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کی منظوری سے پہلے تمام صحافتی تنظیموں سے مشاورت کی جاتی، حکومت صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کربل لاتی تو زیادہ اچھا ہوتا۔
سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی تمام جماعتوں سے زیادہ مذاکرات کی حامی ہے، ملک کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اور جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی حامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایساچارٹرسائن کیا جائےکہ ہم الیکشن اپنالڑیں اپنی سیاست کریں ۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ملک کو آگے لے جانا ہے وہاں سب کو سرجوڑکربیٹھ جانا چاہیے، مسلم لیگ ن کو سوچناچاہیے کہ 18ماہ پہلے پیپلزپارٹی ملی تو میاں صاحب وزیراعظم بنے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، پیپلزپارٹی ورکرز اس حق میں نہیں تھے کہ انکا ساتھ دیا جاتا، پیلپلزپارٹی نے حالات دیکھتے ہوئے ذمہ داری سے ن لیگ کا ساتھ دیا ۔
گورنرپنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی آخری حد تک کوشش ہے کہ یہ سسٹم چلے، شاید مسلم لیگ ن کو ہوش آجائے کہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، 2008 کے دور حکومت میں صدر آصف علی زرداری تمام اتحادیوں کو لے کرچلے، پہلی دفعہ ایسا ہواکہ حکومت نے 5 سال مدت پوری کی ، ن لیگ کوئی ایسا بندہ نہیں جو اتحادیوں کو ساتھ لےکرچلے ، آج کے دن تک تو ہم حکومت کے اتحادی ہیں آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیکا ایکٹ تو ہونا چاہیے سوشل میڈیا کے حالات ایسے ہیں کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ، پیکا ایکٹ کی منظوری سے پہلے تمام صحافتی تنظیموں سے مشاورت کی جاتی، حکومت صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کربل لاتی تو زیادہ اچھا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ قانون ایسا بنے جو سب کو قبول ہو، یہ حکومت کی نالائقی ہے کہ پہلے مشورہ کرتے پھرقانون بناتے۔
January 01, 2025
January 01, 2025
ملک اشرف : پاکستان کالج آف لاء میں 12 ویں بین الاقوامی موٹ کورٹ کے مقابلوں میں سٹوڈنٹس نے بھرپور حصہ لیا، ججز کی جانب سے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔
تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس عاصم حفیظ ،وفاقی محتسب برائےحراسگی تحفظ خواتین ، فوزیہ وقار کی بطور ججز شرکت کی۔
پاکستان کالج آف لاء گارڈن ٹاؤن میں قانون کے طلبہ کے لئے وکالت پریکٹس کے عملی مظاہرے کئے گئے۔ پاکستان کالج آف لاء میں فرضی عدالت میں قانون کے طلبہ نے وکیل بن کر بھرپور دلائل دئیے ۔
دو روزہ موٹ کورٹ مقابلوں میں ملک بھر اورآزاد کشمیر سے 32 لاء کالجز کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ موٹ کوٹ مقابلوں میں آزادی اظہار رائے کے متعلق گفتگو ہوئی، آزادی صحافت کے موضوع پر سٹوڈنٹس نے بھرپور دلائل دئیے،سٹوڈنٹس نے آزادی اظہار رائے اور اس کے متعلق قوانین کے حوالے سے بھی دلائل دئیے ،ججز نے قانون کے ذہانت اور بھر پور دلائل پر سٹوڈنٹس کی کارکردگی کو سراہا ۔
جسٹس صداقت علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کالج آف لاء اور پروفیسر ہمایوں احسان کی تعریف کی ۔ تقریب سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ اور وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے بھی اظہارِ خیال کیا ۔ تقریب میں ڈین پاکستان کالج آف لاء پروفیسر ہمایوں احسان ،پرنسپل تسنیم کوثر ، وائس پرنسپل بابر فرحان ،پروفیسر شبنم اسحاق ، پروفیسر محمد افضل خان ،لائبہ ارشاد ، آصف صغیر ، پروفیسر محمد مصطفی خان، علی حسنین سمیت دیگر نے شرکت کی۔
موٹ کوٹ مقابلوں کےفائنل راؤنڈ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو انعامات بھی دئیے گئے ۔
پرنسپل پاکستان کالج آف لاء پروفیسر تقسیم کوثر نے تقریب کے آخر میں تقریب میں شرکت پر جسٹس صداقت علی خان ،جسٹس عاصم حفیظ سمیت شرکاء ججز کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کالج آف لاء کی جانب سے جسٹس صداقت علی خان ،جسٹس عاصم حفیظ اور وفاقی محتسب فوزیہ وقارکو سونئرز پیش کئے گئے گئے ۔
سٹی42: کہا جاتا ہے کہ محبت عواقب سے بے نیاز کر دیتی ہے، ایسا ہی ایک کیس منڈی بہاولدین کی عدالت میں سامنے آیا جہاں بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے ایک نوجوان کو پیش کیا گیا۔ یہ نوجوان ایک پاکستانی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو کر سرحد غیرقانونی طور پر عبور کر کے پاکستان آ گیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اب باقی زندگی پاکستان مین ہی رہنا چاہتا ہے۔
علی گڑھ ضلع سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان بادل بابو (24 اگست 2023 ) غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوا تھا، جس کے بعد وہ منڈی بہاؤالدین کے کسی علاقے میں غیر قانون طور پر رہ رہا تھا۔ اسے یکم جنوری 2024 کو منڈی بہاؤالدین سے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔اپنے بیان کے مطابق ایک پاکستانی لڑکی کی محبت میں دیوانہ ہو کر پاکستان اور بھارت کی بہت زیادہ حساس سمجھی جانے والی سرحد پار کرن آیا تھا۔ بادل بابو کہتےا ہے کہ وہ اسلام قبول کرن چکا ہے اور باقی زندگی پاکستان مین ہی رہنا چاہتا ہے، تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔
عدالت میں پیشی کے دوران بادل کی اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اس کے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کروائی گئی۔ بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔ اس نے گھر والوں سے کہا کہ آپ سب میری فکر نہ کریں، میں ثنا کے بغیر نہیں رہ سکتا، اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں۔ نوجوان نے کہا کہ اب میں پاکستان میں ہی رہوں گا۔ بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
بادل نے اپنے والدین کو بتایا کہ اس نے (غیر قانونی طریقہ سے سرحد پار کرنے کے سوا) کوئی جرم نہیں کیا ہے اور وہ جھوٹ نہیں بول رہا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اس نے اسلام قبول کرلیا ہے اور وہ بھارت واپس نہیں آنا چاہتا ۔
بادل بابو کے وکیل فیاض رامے نے میڈیا کو بتایا کہ منڈی بہاؤالدین کی عدالت میں بادل کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس کی سماعت تین دن بعد ہوگی۔ رامے نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے آئین کے تحت ہر فرد کو منصفانہ ٹرائل کا حق حاصل ہے۔ وکیل نے واضح کیا کہ بادل کو اپنے اعمال کے قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وکیل نے بتایا کہ بادل بابو نے اسلام قبول کر لیا تھا اور مستقل طور پر پاکستان میں رہنے کا ذاتی فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کو عدالت میں تسلیم کیا گیا، اور حکام نے تصدیق کی کہ بادل کا مقدمہ اس کی قانونی حیثیت کی بنیاد پر نمٹا جا رہا ہے۔ عدالت بالآخر فیصلہ کرے گی کہ کیس کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔
پاکستان کے فارن ایکٹ، جو غیر قانونی داخلے اور مناسب سفری دستاویزات کی کمی سے متعلق ہے۔
محبت کے فنامنا کے پرستاروں کا خیال ہے کہ محبت میں گرفتار شخص کو دنیا کی کوئی جیل قید نہیں کرسکتی، اسے کوئی سرحد روک نہیں سکتی، جو ارادہ وہ اپنے ذہن و دل میں بٹھائے گھر کی دہلیز پار کرتا ہے تو آگے چاہے کئی امتحان بھی کھڑے ہوں کتنی رکاوٹیں آئیں وہ ان سے گزرنے کیلئے اپنی پوری قوت لگا دیتا ہے، محبت کے اس کھیل میں خوش قسمتی سے اپنی منزل تک بہت کم ہی پہنچ پاتے ہیں، ان میں سے کئی باولوں کو اگر گھر کی سرحد نہ روک پائے تو اور کئی سرحدیں انہیں اپنی منزل تک نہ پہنچانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔
لوگ تو پاس بیٹھوں کی قدر نہیں کرتے تو ایسا کیا جذبہ اور پاگل پن ہے جو یہ سرپھرے کسی سرحد تک کی پرواہ نہیں کرتے، یہ اپنے من پسند شخص کیلئے سات سمندر پار تک جانے کا حوصلہ رکھتے ہیں ۔ اب اسی بات کو قانونی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو بغیر اجازت کسی کے ملک میں دخل اندازی پر بڑی سزا سنادی جاتی ہے، تاہم واقع کے متعلق پوری تفتیش کرکے ہی فیصلہ سنایا جاتا ہے کہ کسی کے ساتھ ظلم اور ناانصافی نہ ہو ۔
January 01, 2025
January 01, 2025
سٹی 42 : ملک کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئے، جبکہ دس گرام سونا 172 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 48 ہزار 113 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 2 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 2 ہزار 770 ڈالر ہوگئے۔
ویب ڈیسک : حکومت نے مقامی و گھریلو استعمال کیلئے آنے والے سامان کی تمام بندرگاہوں اور ٹرمینلز سے آف ڈاک ٹرمینل تک نقل و حمل کیلئے ٹریکنگ و مانیٹرنگ ڈیوائس کی تنصیب کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کسٹمز رولز 2001ء میں مزید ترامیم کا مسودہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور عام عوام کی آراء کیلئے جاری کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں اسٹیک ہولڈر سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ مسودے پر اپنی آراء و تجاویز تین دن کے اندر اندر ایف بی آر کو بھجواسکتے ہیں مقررہ میعاد کے بعد موصول ہوئی آراء و تجاویز کو قبول نہیں کیا جائے گا اور گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ان ترمیمی رولز کا اطلاق کردیا جائے گا۔
ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ مجوزہ مسودے میں کسٹمز رولز 2001ء کے رول 1092 کے ذیلی رول ایک کی کلاز ڈی کے بعد نئی کلاز ڈی اے شامل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی و گھریلو استعمال کے لیے آنے والے سامان کی بغیر ٹریکنگ اور مانیٹرنگ ڈیوائس نصب کیے ملک کی تمام سمندری بندرگاہوں اور ٹرمینلز سے آف ڈا ک ٹرمینلز تک نقل و حمل نہیں ہوسکے اور جو بھی سامان آئے گا اس کی آف ڈاک ٹرمینل تک ترسیل کیلئے ٹریکنگ و مانیٹرنگ ڈیوائس نصب کرنا لازمی ہوگی۔
اس بارے میں ایف بی آر حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ اس وقت گھریلو و مقامی استعمال کے لیے آنے والے سامان کی بونڈڈ کیریئرز کے ذریعئے سمندری بندرگاہوں اور ٹرمینلز سے آف ڈاک ٹرمینلز تک نقل و حمل ہورہی ہے اور کنٹینرز میں جوسامان آتا تھا وہ مین سمندری بندرگاہوں اور ٹرمینلز سے بونڈڈ کیریئرز کے ذریعے آف ڈاک ٹرمینلز پر جاتا ہے اور وہاں کنٹینر کھلتا تھا جہاں جس جس کا سامان ہوتا وہ وہاں سے لے لیتا تھا۔
اب جو تجویز دی گئی ہے اس کے لاگو ہونے کے بعد مقامی اور گھریلو استعمال کیلئے آنے والے سامان کی بغیر ٹریکنگ اور مانیٹرنگ ڈیوائس نصب کیے ملک کی تمام سمندری بندرگاہوں اور ٹرمینلز سے آف ڈا ک ٹرمینلز تک نقل و حمل نہیں ہوسکے۔
January 01, 2025
January 01, 2025
ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے کہتا ہوں نوجوانوں کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹائیں، ان کی مدد کریں۔
مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی جامشورو کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے آج خوشی کا دن ہے، مجھے آپ سب پر فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تیز ترین ڈیجیٹل دور میں موجود ہیں، ڈیجیٹل دور میں مس انفارمیشن کا پھیلاؤ بھی تیزی سے ہوتا ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائمز بڑا مسئلہ ہیں، سائبر کرائمز کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کا شمار ملک کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے، سندھ اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسی یونیورسٹی سے ہے، ہمارے نوجوان بڑی کامیابی حاصل کر چکے ہیں، سندھ حکومت سے کہتا ہوں نوجوانوں کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹائیں، ان کی مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، انفرا اسٹرکچر کی ترقی میں انجینئرز کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی سندھ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، ہمارے آباؤ اجداد یہاں ہزاروں سال سے آباد ہیں، سندھ خوبصورت ثقافت کی حامل دھرتی ہے ۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے۔
ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث ایئرہوسٹس پکڑی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والی ائیرہوسٹس سے موبائل برآمد کرلیے۔
ذرائع کسٹمز نے کہا کہ ائیرہوسٹس عاصمہ شوکت پرواز پی کے 264 پر درجنوں قیمتی موبائل سمگلر کرکے لائی، ابوظہبی سے لاہور آنے والے ائیرہوسٹس کے سامان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا تو موبائل برآمد ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کسٹمز نے تمام موبائل ضبط کرکے ائیرہوسٹس کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی۔
January 01, 2025
January 01, 2025
ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت سے متعلق ان کی ٹیم کی جانب سے وضاحتی پیغام جاری کردیا گیا۔
اداکارہ مایا علی نے قطر میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ ایک یادگار تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھ کر مداحوں میں تشویش پھیل گئی تھی کہ گلوکارہ وہیل چیئر پر کیوں ہیں۔
تاہم مداحوں کی جانب سے سوالات پرعابدہ پروین کی ٹیم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو ان کی خیریت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
انسٹا اسٹوری میں ٹیم نے وضاحت کی عابدہ پروین بالکل خیریت سے ہیں، الحمدللہ۔ وہ جس نمائش میں شریک تھیں، اس کا راستہ بہت طویل تھا۔ انہوں نے زیادہ تر راستہ خود طے کیا، لیکن سہولت کے لیے انہیں وہیل چیئر فراہم کی گئی تھی تاکہ انہیں زیادہ چلنا نہ پڑے۔
مداحوں کی محبت اور فکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم نے یقین دہانی کرائی کہ عابدہ پروین کی صحت اچھی ہے اور انکی دعاؤں کیلئے وہ بےحد مشکور ہیں۔
سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 284 زخمی ہوئے ۔ حادثات کے باعث 103 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 181 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔
January 01, 2025
January 01, 2025
ویب ڈیسک: علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کر دیا،پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی،بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کیلئے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں کرپشن کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے علی امین کو پیغام دیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر نکلیں، بانی پی ٹی آئی جنید اکبر اور عاطف خان سے کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے، انہوں نے کے پی میں جنید اکبر کو پارٹی معاملات درست کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود بھی چاہتے تھے کہ وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں۔
ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، اپیل کے متن میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔
اس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، اس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو بری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہے، اپیل کے ڈرافٹ کے مطابق نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔
اپیل کے ڈرافٹ میں کہا گیا کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا، استغاثہ مکمل خواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔
January 01, 2025
January 01, 2025
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، سکیورٹی فورسز نے 4خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے قوم یکسو ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز آپریشن کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوئے، ہلاک دہشتگرد فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ویب ڈیسک: پاکستان شوبز کی مشہور جوڑی مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کر دیاہے۔
دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی کی خوشخبری دی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں مومل مرزا، شہزاد شیخ اور ان کی اہلیہ، ہمایوں سعید اور دیگر نامور فنکاروں کو “میرے یار کی شادی” پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، “آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ”۔
ویڈیو کے آخر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان ایک جیسے ہوڈی میں ملبوس ہیں، اور مزاحیہ انداز میں بتاتے ہیں کہ وہی ہیں جن کی شادی ہو رہی ہے۔ اس پر کبریٰ خان شرما جاتی ہیں، اور گوہر رشید انہیں گلے لگا لیتے ہیں۔
یہ جوڑی سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ سے شادی کی تیاریوں کی قیاس آرائیوں کا مرکز بنی ہوئی تھی، اور اب انہوں نے اپنے رشتہ کو باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر کے ان تمام افواہوں کی تصدیق کر دی ہے۔
January 01, 2025
January 01, 2025
زین مدنی: بھارتی فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت ، این اوسی جاری،بھارتی پنجابی کامیڈی فلم 24 جنوری کو سینماؤں گھروں میں ر یلیز کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق آئی ایم جی سی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس ہیں،فلم میں بھارتی فنکاروں کے ہمراہ پاکستانی اداکار شاہزہب مرزا نے بھی مرکزی کردار ادا کیا،فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ، 4 خوارج جہنم واصل کردیے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں ۔ ہلاک خوارج میں عزیزالرحمان عرف قاری اسماعیل اور مخلص شامل ہیں، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہ ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
سورس : آئی ایس پی آر
صدر مملکت اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت کی جانب سے ضلع خیبر میں کاروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے باغ ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے اہم خارجی لیڈران سمیت 4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ملک میں انتشار و بد امنی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.
January 01, 2025
January 01, 2025
عائدہ ناز:تاریخی دروازہ اکبری گیٹ کو اصل حالت میں لانے کیلئے حکومت پنجاب کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔
اکبری گیٹ کے سامنے رم مارکیٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک ارب روپے سٹرکچر اور کاروباری نقصان کی مد میں ادا کیے جائیں گے،33کنال 15 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروا کر اکبری گیٹ کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے گا۔
اس حوالے سے رم مارکیٹ کے 3سو 84دکانداروں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔95713سکوئر فٹ پر محیط رم مارکیٹ کی 384 دکانوں کو مسمار کیا جائے گا۔مسجد یزمانی اور اکبری دروازہ کے درمیان 33کنال جگہ کی بحالی کروائی جائے گی۔
ویب ڈیسک: صوفی گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین کی طبیعت سے متعلق ان کی ٹیم کا بیان سامنے آ گیا.
معروف اداکارہ مایا علی نے قطر سے لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ یاد گار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تولیجنڈری گلوکارہ کو وہیل چیئر پر دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
اب صوفی گلوکارہ کی ٹیم نے ان کی صحت کے حوالے سے مداحوں کو اپ ڈیٹ دے دی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نامورگلوکارہ کی ٹیم نے بتایا کہ عابدہ پروین خیریت سے ہیں، قطر کے دارالحکومت دوحہ کے نیشنل میوزیم کی عابدہ پروین کی ایک ویڈیو کے حوالے سے ہم نے بہت زیادہ تشویش دیکھی جس کی وجہ ان کا وہیل چیئر کا استعمال ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو عابدہ پرون کی خیریت کا یقین دلانا چاہتے ہیں، الحمدلِلّٰہ وہ خیریت سے ہیں لیکن وہ جس نمائش میں شرکت کر رہی تھیں اس کا راستہ بہت طویل تھا، جس کا بیشتر حصہ انہوں نے خود طے کیا لیکن ان کی سہولت کے لیے انہیں ایک وہیل چیئر دی گئی۔
عابدہ پروین کی ٹیم نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی تشویش اور پریشانی پر آپ کو بے حد سراہتے ہیں، یقین رکھیں، ان کی صحت اچھی ہے، شکریہ۔
January 01, 2025
January 01, 2025
عادیہ ناز:تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ایس او پیز پر عمل کروانے کے احکا مات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق سکولوں کی خطرناک عمارتوں اور بجلی کی تنصیبات کو خصوصی طور پر چیک کرنے کا حکم دیا گیا،ڈپٹی ڈی ای اوز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو سکولوں کے وزٹ کا حکم دیا گیا۔
ہیڈ ٹیچر روزانہ کی بنیاد پر سکول میں تمام تر انتظامات اور بجلی کی وائرنگ کا جائزہ لیں گے،سکول سربراہان برقی آلات کی تنصیبات تک بچوں کی رسائی کو نہ ممکن بنائیں گے۔
چھٹی کے بعد سکول میں بچوں کی موجودگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سکولوں کی بلڈنگ کو چیک کرکے فٹنس سرٹفیکیٹ جاری کریں گے۔
سکول سربراہان بچوں کو نقصان دہ اشیاء سے دور رہنے کی آگاہی دیں گے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےبچوں کی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو حکم دیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق احکامات نہ ماننے والی اتھارٹیز کےسربراہان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
ویب ڈیسک: فلوریڈا کے رہائشی ایک شخص نے حالیہ طور پر ایک انوکھی اور پریشان کن کیفیت کا سامنا کیا، جب اس کے جسم سے خون کی نالیوں کے ذریعے کولیسٹرول (لپڈز) باہر آنا شروع ہو گیا۔
ایک غیرملکی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ شخص، جس کی عمر چالیس سال کی ہے، تین ہفتوں کے بعد ٹمپا جنرل ہسپتال گیا جب اس نے اپنی ہتھیلیوں، تلووں اور کہنیوں سے عجیب و غریب پیلے رنگ کے گٹھلے نکلتے دیکھے۔
اس نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اس نے اپنی خوراک میں آٹھ ماہ قبل ایک ”گوشت خور غذا“ اپنائی تھی، جس کا اثر اس کی صحت پر دکھائی دیا۔
گوشت خور غذا میں صرف جانوری پروٹین جیسے گوشت، مچھلی، انڈے اور بعض ڈیری مصنوعات شامل ہوتی ہیں، اور اس میں سبزیاں، پھل یا اناج شامل نہیں ہوتے۔ اس قسم کی غذا عام طور پر تیزی سے وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔
اس شخص کی خوراک میں روزانہ 2.7 کلو پنیر، 4.1 کلو مکھن، اور چکنائی سے بھرپور برگر شامل تھے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس خوراک کی بدولت اس کا وزن کم ہوا اور اس کی توانائی کی سطح میں بھی بہتری آئی، تاہم اس کے کولیسٹرول کی سطح 1,000 mg/dL تک پہنچ گئی، جو کہ خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ عام طور پر کولیسٹرول کی سطح 200 mg/dL سے کم ہونی چاہیے، اور 240 mg/dL سے زیادہ کو زیادہ سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق، اس شخص کو ”زانتیلیزما“ کی حالت کا سامنا تھا، جس میں خون کی نالیوں سے زیادہ لپڈز نکل کر جسم کے مختلف حصوں میں ذخیرہ ہو جاتے ہیں۔ اس شخص کی یہ حالت اس وقت ہوگئی جب اس کے خون میں لپڈز کی مقداربہت زیادہ ہو گئی اور وہ خون کی نالیوں سے باہر نکل کر جسم کے حصوں میں جمع ہونے لگے۔
اگرچہ ماہرین نے اس شخص کے علاج کے حوالے سے تفصیلات نہیں شیئر کیں، تاہم انہوں نے اس کیس کے ذریعے غذائی نمونوں کے اثرات اور ہائپرکولیسٹرولیمیا (زیادہ کولیسٹرول) کے انتظام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ہارورڈ میڈیکل سکول کے مطابق، طویل عرصے تک گوشت خور غذا اپنانے سے گردے کی پتھری، گاؤٹ اور آسٹیوپوروسس جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ گوشت خور غذا میں کچھ صحت کے فوائد ہیں، جیسے پٹھوں کی تعمیر اور مرمت، لیکن اس پر طویل عرصے تک رہنا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
January 01, 2025
January 01, 2025
عائدہ ناز: منصوبوں کی ترویج اور منفی پروپیگنڈے کے بھر پور جواب کے لیے پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ ڈیجیٹل میڈیا ونگ تشکیل دینےکا فیصلہ کر لیا۔
ڈسٹرکٹ ڈیجیٹل میڈیا ونگ فیک نیوز کی نشاندہی پر فیکٹ چیک نشر کرنے کا پابند ہوگا،ڈسٹرکٹ ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا ہیڈ آفس ڈی جی پی آر میں ہوگا۔
تمام اضلاع میں حکومتی منصوبوں کی ترویج بیک وقت ہوسکے گی۔ڈی ڈی ایم ڈبلیو پنجاب حکومت کی بیک بون کا کردار ادا کرے گا۔سوشل میڈیا پنجاب حکومت کے انشی ایٹوز کی ترویج کو یقینی بنائے گا۔
ڈی ڈی ایم ڈبلیو حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہمات کو کاؤنٹر کرے گا۔حکومت پنجاب کے مخالف منفی اور جھوٹ پر مبنی پوڈ کاسٹس کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔
ویب ڈیسک:ملک میں ون ڈے ہو یا ٹی ٹوئنٹی یا پھر ٹیسٹ سیریز، کرکٹ کے دیوانے پہنچ جاتے ہیں، کرکٹ کے شوقین افراد میں صرف نوجوان، بچے، بڑے ، خواتین ہی نہیں بلکہ بزرگ بھی شامل ہیں، کرکٹ کا بخار نوبیاجوڑوں کو بھی ہوتا ہے،ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں نوبیاہتا جوڑا بھی میچ دیکھنے پہنچ گیا۔
ملتان میں دُلہا اور دُلہن میچ دیکھنے کے لیے بن سنور کر پہنچے اور دُلہن کی خواہش پر دُلہا اسے ولیمے کے لباس میں ہی اسٹیڈیم لے آیا۔
اسٹیڈیم آمد پر گفتگو کرتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ میں نے کبھی لائیو میچ نہیں دیکھا، اس لیے شوہر سے لائیو میچ دیکھنے کی فرمائش کی تھی جو انہوں نے پوری کردی۔
اس موقع پر لڑکے نے کہا کہ آج ہمارا ولیمہ ہے، دعاگو ہوں اللہ پاکستان کو فتح دلوائے۔
January 01, 2025
January 01, 2025
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا،ان کی جانب سے خط میں جسٹس جمال خان مندوخیل اورجسٹس محمد علی مظہر کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض کیا گیا۔
جسٹس منصورعلی شاہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ 23 جنوری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس بلایا، اس میں تجویز دی گئی کہ سنیارٹی کے اعتبار سے پانچ رکنی بینچ انٹرا کورٹ اپیل پر بنایا جائے،خط میں کہا گیا کہ تجویز دی تھی کہ بینچ میں ان ججز کو شامل نہ کیا جائے جو کمیٹی کے رکن بھی ہیں، چیف جسٹس نے کہا وہ چار رکنی بینچ بنانا پسند کریں گے۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ رات نو بج کر 33 منٹ پر میرے سیکرٹری کا میسج آیا، سیکرٹری نے مجھ سے چھ رکنی بینچ کی منظوری کا پوچھا، میں نے سیکرٹری کو بتایا کہ مجھے اس پر اعتراض ہے صبح جواب دوں گا، رات دس بجکر 28 منٹ پر سیکرٹری نے بتایا 6 رکنی بینچ بن گیا ہے، سیکرٹری نے بتایا کہ روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے خط میں کہا کہ میرا بینچ پر دو ممبران کی حد تک اعتراض ہے، بینچز اختیارات کا کیس ہم سے واپس لینے کا فیصلہ کمیٹیوں نے کیا، کمیٹیوں میں شامل ججز کے فیصلے پر ہی سوالات ہیں، کمیٹی میں شامل ارکان اپنے کئے پر خود جج نہیں بن سکتے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ میرے اعتراضات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
زرائع نے بتایا کہ اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کے بارے میں بھی پوچھا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کی آئندہ ہفتے ملاقات طے پاگئی۔
زرائع کا کہنا تھا کہ طے پانے والی ملاقات کے دوران پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دے گی۔
January 01, 2025
January 01, 2025
ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کے لوگ بھی مریم نواز کے کاموں کے معترف ہیں، پنجاب میں عملی اقدامات ہو رہے ہیں، کسان کارڈ سے پنجاب کے کاشتکاروں نے 50 فیصد یوریا استعمال کی، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 150 ارب روپے سے زائد زرعی مصنوعات خریدی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، سیٹلائٹ تصاویر کا گندم کی فصل پک کر تیار ہونے پر تصاویر سے موازنہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے کسانوں کیلئے زراعت دوست پالیسیوں کا اجراء کیا ہے،رمضان نگہبان پیکیج کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، تمام مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کے تحت ریلیف فراہم کیا جائے گا، مریم نواز عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پوری محنت اور لگن سے کام کر رہی ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں ہونہار سکالر شپ کے بعد طباء وطالبات کو ایک لاکھ سکوٹیز مہیا کی جائیں گی، مریم نواز بہت جلد طلبہ کو میرٹ پر جدید لیپ ٹاپ بھی دیں گی،عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن پر سزا ہوئی، عمران خان کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے رد کر دیئے، عوام پی ٹی آئی والوں کے مکروہ چہرے پہچان چکے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے صوبے کے عوام کا کچھ خیال نہیں ہے۔
ویب ڈیسک:چکن کے شوقین افراد کےلئے اہم خبر،فیصل آباد میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ، گوشت کی قیمت میں 14 روپے کی کمی ہو گئی۔
لاہور اور ملتان میں زندہ برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ،فیصل آباد میں زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 398 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کی کمی ہونے سے گوشت 577 روپے کلو ہو گیا ہے۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 391 جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 405 کی سطح پر برقرار ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت بھی 225 روپے پر مستحکم ہے۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 595 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے جبکہ زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے ۔
انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔
January 01, 2025
January 01, 2025
ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے چھبیسویں ترمیم کے متعلق یکم فروری کو آل پاکستان وکلاء کنونشن بلانے کا اعلان کردیا.
لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے عہدیداروں نے چھبیسویں ترمیم کے حوالے سے پریس کانفرنس کی ، ہائیکورٹ بار میں ہونے والی پریس کانفرنس میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ ، صدر لاہور بار چوہدری مبشر رحمان سمیت دیگر بار عہدیدار موجود تھے، صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف پورے پاکستان میں وکلاء نے اجلاس کیے، کچھ کالی بھیڑیں وکلاء میں بھی تھیں۔ آج الحمد اللہ وکلاء نے ان بھیڑوں کو مسترد کیا ، اب وکلاء کی تحریک طاقت پکڑے گی ،ہم یکم فروری کو ملک بھر کے وکلاء کو دعوت دیں گے۔ صدر ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ کا مزید کہنا تھاکہ ہم بتائیں گے وکلاء جاگ رہے ہیں اور کسی کو زیادتی کی اجازت نہیں دیں گے ،ہم وکلاء کی ملٹری کورٹس میں ٹرائل اور سزاؤں کی مذمت کرتے ہیں۔ جس نے اس ملک میں آئین و قانون کے خلاف جو بھی اقدام اٹھائے ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری مبشر رحمان نے کہا چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف ہے۔ ہم اس معاملے پر جدوجہد کریں گے، اس ترمیم سے انسانی بنیادی حقوق کی پامالی ہوئی ہے۔ چونکہ وکلاء آئین و قانون کے محافظ ہیں، ہم چھبیسویں ترمیم کے خلاف جدوجہد کریں گے.
ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج پر اداکارہ ہانیہ عامر ، اداکارہ نرگس کے بعد ڈانسر و اداکارہ دیدار نے بھی انہیں جواب دے دیا۔
راکھی ساونت نے پاکستانی ڈانسرز اور اداکاراؤں کو ڈانس چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستانی رقاصاؤں کو پیچھے چھوڑ دیں گی، پاکستانی اداکارائیں ان جیسا ڈانس نہیں کر سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 24 گھنٹے تک ڈانس کر سکتی ہیں اور ان کا چیلنج ہے کہ کوئی بھی ان سے ڈانس میں آگے نہیں جا سکتا،بھارتی اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وہ اور پاکستانی اداکارائیں ڈانس مقابلہ کریں گی تو دیکھنے والے پانی پانی ہوجائیں گے، ان سے ڈانس دیکھا نہیں جائے گا۔
ان کے ڈانس چیلنج پر ہانیہ عامر نے پہلے ہی دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا تھا اور اب دیدار نے اپنا رد عمل دے دیا۔
اداکارہ دیدار نے اپنے ٹک ٹاک پر راکھی ساونت کے انٹرویو کی آڈیو کلپ پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔ دیدار نے راکھی ساونت کی آواز پر لپسنگ کی، انہوں نے ہانیہ عامر کے لپسنگ کے انداز کو کاپی کیا۔
@deedarofficial Welcome rakhi jee❤️#deedar ♬ original sound - Hania Aamir
January 01, 2025
January 01, 2025
قیصر کھوکھر : لاہور جم خانہ کلب کے انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں تیزی آ گئی، امیدواروں کے ووٹرز سے رابطے شروع،حامد خان ایڈووکیٹ کا قمر خان بوبی کو سپورٹ کرنے کا اعلان۔
ڈاکٹر علی رزاق پینل کے امیدواروں نے اپنی ووٹرز رابطہ مہم تیز کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر علی رزاق پینل کے امیدوار قمر خان بوبی نے ممتاز قانون دان اور وکیل رہنما حامد خان ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا اور پینل کی سپورٹ کرنے کی استدعا کی۔ اس پر حامد خان ایڈووکیٹ نے قمر خان بوبی کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حامد خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی جم خانہ الیکشن میں ڈاکٹرعلی رزاق پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
(ویب ڈیسک)برطانیہ اور آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں آنے والے طوفان "ایووین" نے تباہی مچادی جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی بحراوقیانوس میں ایک شدید درجے کا "ایووین" نامی طوفان موجود ہے جس نے برطانیہ اور آئرلینڈ کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،طوفانی ہواؤں کے سبب گاڑی پر ایک درخت آگرا جس سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔
رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ طوفان کی وجہ سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ، 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں.
طوفان کی وجہ سے ریلوے سروس کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر درخت گرنے سے راستے بھی بند ہوگئے.
اس کے علاوہ فضائی آپریشن بھی شدیدمتاثرہواہے اور ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی خرابی کے باعث آئرلینڈ کے شمالی علاقوں اور اسکاٹ لینڈ کے کئی حصوں میں ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
January 01, 2025
January 01, 2025
ویب ڈیسک: ادارہ تحفظ ماحولیات لاہور کی ٹیم پر حملے میں ملوث فیکٹری مالکان اور ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے لاہور علی اعجاز کی درخواست پر درج ایف آئی آر کے مطابق پرل پیٹرو فیکٹری واقع 34 کلومیٹر مین فیروز پور روڈ لاہور کا معائنہ کیا گیا جہاں غیر قانونی طور پر کم موٹائی والے 25 سے 30 ٹن پولی تھین بیگز دو گاڑیوں میں لوڈ کیے جا رہے تھے۔
محکمہ کی ٹیم نے یہ مواد ضبط کرلیا جس پر فیکٹری کے جنرل منیجر اکرم نے مالک ملک منور کی ہدایت پر 200 سے 300 ورکرز کو بلا کر ٹیم پر حملہ کروایا۔
حملہ آوروں نے محکمہ کی ٹیم کو جان سے مارنے کی نیت سے زدوکوب کیا اور قبضے میں لیے گئے ٹرک واپس حاصل کرنے کی کوشش میں ٹیم پر چڑھانے کی کوشش کی جس سے عملے نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی، واقعے کے تمام ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔
فیکٹری انتظامیہ نے عملے کو گاڑیوں سمیت آدھے گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا اور ڈنڈوں کے ذریعے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ حملے کے دوران ٹیم کے ہمراہ موجود پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش بھی کی گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹیم کو ریسکیو کیا اور واقعے میں ملوث فیکٹری مالک، انتظامیہ اور ورکرز کے خلاف دفعات 186، 148/149، 440، 353/324، 506، 427 اور 425 کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ای پی اے حکام نے فیکٹری کو سیل کردیا تھا تاہم آج ڈی جی ادارہ ماحولیات کی ہدایت پر فیکٹری کو ڈی سیل کردیا گیا ہے۔
محمد عمران: اٹک میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہم رہنما انسباط طاہر کو گرفتار کر لیا ہے۔
انسباط طاہر پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور ضلع کونسل چیئرمین میجر طاہر صادق کی صاحبزادی ہیں، جو بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
انسباط طاہر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی بھی ہیں۔
پولیس کے مطابق انسباط طاہر کو 26 نومبر کو پولیس پر تشدد کے واقعات میں نامزد ہونے کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔
January 01, 2025
January 01, 2025
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں تحریک انصاف نے آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمیشن کو ججز تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں۔ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے۔ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔
شاہین عتیق:محبت کی شادی کرنیوالی لڑکی شوہر کو عدالت میں چھوڑ کر چلی گئی، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے لڑکی ظل ہما کو عدالت میں پیش کیا۔
تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل سیشن جج سیدنجف حیدر کاظمی کی عدالت لڑکی کو پیش کیا گیا، شوہر عبدالباسط کی جانب سے اہلیہ کو ماں باپ کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے عبدالباسط سے شادی کی تھی ؟لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہا جی میں نے عبدالباسط سے شادی کی تھی ۔
کیا آپ شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہیں؟جی نہیں میں ماں باپ کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔
شوہر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ لڑکی ماں باپ کے دباؤ میں ہے اسے شوہر کے ساتھ بیٹھنے کا موقع دیا جائے۔
عدالت میں لڑکی نے شوہر کے ساتھ بات کرنے سے انکار کر دیا، بعد ازاں عدالت نے ظل ہما کے بیان پر اسے ماں باپ کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔
لڑکی ماں کا بازو پکڑ کر عدالت سے پولیس سکیورٹی کے ہمراہ چلی گئی، شوہر عبدالباسط عدالت کے باہر کھڑا روتا رہا ،لڑکی والدین کے ساتھ روانہ ہوگئی۔
January 01, 2025
January 01, 2025
ویب ڈیسک: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 163 انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کیے گئے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیں۔
راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 جبکہ لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ایک آئی بی ڈی بم، 11 حفاظتی فیوز، 22 فٹ تار، پمفلٹ اور نقدی برآمد ہوئی، دہشتگردوں کی شناخت حافظ محمد رفیق، اکبر، زین اللہ، اویس احمد، احسان، سجاد، لقمان اور ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 2893 کومبنگ آپریشنز کے دوران 736 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 111849 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وقاص احمد: شہریوں کی جان کی حفاظت کے لئے سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننانے کے مشن کے تحت سی ٹی او نے ایک گھنٹے کیلئے جنرل ہولڈ اپ کر کے آگاہی دینے کا حکم دیدیا۔
سی ٹی او کے مطابق ٹریفک وارڈن دوپہر کو ایک گھنٹے کیلئے اہم مقامات پر ناکہ بندی کریں،ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل ،کار سواروں کو نئی ہدایات سے آگاہی دیں۔
سی ٹی او اطہر وحید نے بتایا کہ کار ڈرائیور اور فرنٹ پیسنجر کیلئے سیٹ بیلٹ لازم جبکہ موٹرسائیکل ڈرائیور اور پیچھے بیٹھے شخص کیلئے ہیلمٹ پہننانا لازم ہو چکا ۔ایک ہفتہ کی آگاہی کے بعد چالان ہوں گے۔
January 01, 2025
January 01, 2025
وقاص احمد: نواب ٹاؤن پولیس نے جمعرات کی دوپہر ہوٹل پر چھاپہ مارا جس میں پولیس اہلکاروں نے مرد و خواتین کے کمروں کی چیکنگ کی اور انہیں تھانے لے جانے کا مطالبہ کیا۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے گالم گلوچ کی ویڈیوز سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئیں جوکہ اب منظر عام پر آ گئی ہیں۔
پولیس اہلکاروں کو کمروں کے دروازے کھٹکھٹا کر لوگوں کو باہر نکالتے ہوئے اور ان سے ساتھ تھانے چلنے کی درخواست کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ کرائے دار افراد پولیس اہلکاروں کو انکار کرتے ہیں جس پر اہلکار ان کو گالیاں دینے لگتے ہیں اور مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایس ایچ او صاحب کا کہنا تھا کہ "سب کو ساتھ لے کر آنا ہے اور وہاں جا کر آپ اپنا موقف بتا دینا"۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے ایک لڑکی، لڑکے اور ہوٹل کے ملازم کو تھانے لے جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھایا اور ان کے خلاف لڑائی جھگڑے کی کارروائی کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے لڑکے اور لڑکی کو پیسوں کے بدلے چھوڑ دیا گیا۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نواب ٹاؤن پولیس نے منتھلی نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔
شاہین عتیق:گھر میں شور کرنے پر نانا کا 2سالہ نواسی کا گلہ کاٹنے کا معاملہ،عدالت نے ملزم جاوید اشفاق کیخلاف 14گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے۔
ملزم کے وکیل حافظ اسرارلحق ایڈووکیٹ کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم کے خلاف 2022میں نواسی کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
January 01, 2025
January 01, 2025
قیصرکھوکھر:محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں پہلا سائنس انکلیو بنانے کا فیصلہ کر لیا، اب پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو پنجاب سائنس انکلیو کا درجہ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سائنس انکلیو بنانے کیلئے سمری ایوان وزیر اعلی کو ارسال کر دی،پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو پنجاب سائنس انکلیو کا درجہ دیا جائےگا۔
فرانزک سائنس ایجنسی،فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب کو پنجاب سائنس انکلیو کا درجہ دیا جائے گا،فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب کو ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
ڈاکٹر اشرف طاہر کی فرانزک سائنس ایجنسی کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔
26 Jan, 2025
26 Jan, 2025
26 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج پر اداکارہ ہانیہ عامر ، اداکارہ نرگس کے بعد ڈانسر و اداکارہ دیدار نے بھی انہیں جواب دے دیا۔
راکھی ساونت نے پاکستانی ڈانسرز اور اداکاراؤں کو ڈانس چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستانی رقاصاؤں کو پیچھے چھوڑ دیں گی، پاکستانی اداکارائیں ان جیسا ڈانس نہیں کر سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 24 گھنٹے تک ڈانس کر سکتی ہیں اور ان کا چیلنج ہے کہ کوئی بھی ان سے ڈانس میں آگے نہیں جا سکتا،بھارتی اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وہ اور پاکستانی اداکارائیں ڈانس مقابلہ کریں گی تو دیکھنے والے پانی پانی ہوجائیں گے، ان سے ڈانس دیکھا نہیں جائے گا۔
ان کے ڈانس چیلنج پر ہانیہ عامر نے پہلے ہی دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا تھا اور اب دیدار نے اپنا رد عمل دے دیا۔
اداکارہ دیدار نے اپنے ٹک ٹاک پر راکھی ساونت کے انٹرویو کی آڈیو کلپ پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔ دیدار نے راکھی ساونت کی آواز پر لپسنگ کی، انہوں نے ہانیہ عامر کے لپسنگ کے انداز کو کاپی کیا۔
@deedarofficial Welcome rakhi jee❤️#deedar ♬ original sound - Hania Aamir
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025
25 Jan, 2025