ویب ڈیسک : وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 کے کل پولنگ 396 اسٹیشنز میں سے 265 کا رزلٹ سامنے آگیا۔
این اے 66 کے 265 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار محمد احمد چٹھہ 115700 ووٹوں سے آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے نثار چیمہ 64329 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔
حسنین اولکھ:موٹر سائیکل کی پچھلی سواری کیلئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ، ہفتے بعد چالان ہوں گے۔
ہیلمٹ پہننے کا اطلاق مرد و خواتین دونوں پر ہوگا، ایک ہفتہ آگاہی دی جائے گی ،سی ٹی او اطہروحید کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ پہننے سے شرح اموات میں 26 فیصد کمی ہوئی، ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو معافی نہیں دی جائے گی۔ شہر میں 80 لاکھ وہیکلز میں سے 53 فیصد سواری موٹرسائیکل ہے ، اقدام کا مقصد شہریوں کو ہیڈ انجری سے بچانا ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس کیجانب سے ڈبل سوار پر ہیلمٹ کی پابندی خوش آئند لیکن اطلاق کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ لاہوریے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے تاحال باز نہ آئے، دوسری سواری کے ہیلمٹ پہننے کے فیصلے پر عملدرآمد چیلنج ہوگا۔ پہلے مرحلے میں خواتین کو ریلیف دیا جائے گاآگاہی کے بعد ہیلمٹ پہننا ہوگا، آنلائن رائیڈرز بھی سوار کیلئے ہیلمٹ خریدیں گے۔
علی ساہی : ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز لاہورتبدیل ہوگئے ۔ سید ذیشان رضا کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز لاہورتعینات کردیا گیا جبکہ ذیشان اصغرڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرتعینات ہوگئے ،نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ،
سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح /رات کے اوقات میں سیالکوٹ،نارووال، بہاولنگر، بہاولپور ، ا وکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی رہنماؤں کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی رہنماؤں کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی، پاکستان پیپلزپارٹی نے اس بات کو سراہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے پارا چنار معاملے پر اے پی سی بلائی۔ اجلاس میں کرم معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
نیئر بخاری نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کیا گیا، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے بھی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو کسی قسم کی امداد نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ، حکومتی مذاکراتی کمیٹیاں قائم ہیں، گفت و شنید جاری رہے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اس کے علاوہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مزمت کی گئی ۔
سٹی42: ہماری زمین کے انتہائی شمالی حصوں میں آسمان پر سورج کی کرنوں کے نرالے رنگ دیکھنے میں آنا معمول کی بات ہے، یہ نظارے کرہ ارض کے باقی حصوں میں رہنے والوں کے لئے غیر معمولی حسین ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ رنگ اس قدر حسین ہوتے ہیں کہ خود انتہائی شمالی علاقوں کے رہنے والے بھی انہیں دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں۔ ہرے رنگ کا ایسا ہی نظارہ جمعرات 23 جنوری کو آئس لینڈ پر دیکھا گیا،
جونہ برائس کی بنائی ہوئی ویڈیو کلپ سے لئے گئے ان سکرین شوٹس میں ریکجاوک کے اوپر آسمان میں روشنی کی چمکیلی سبز لہریں دکھائی دے رہی ہیں۔
2025 شمالی روشنیوں کے نطارے کا غیر معمولی سال
سال 2025 کے آغاز سے پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ اس سال ناردرن لائٹس کچھ زیادہ نمایاں دکھائی دیں گی اور ہمیں ناردرن لائٹس کے مسحور کن حسن کے کچھ نئے زاویئے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
انتہائی شمالی کرہ کے ماحول کے ایکسپرٹس نےبتایا تھا کہ 2025 شمالی روشنیوں کو دیکھنے کے لیے ایک بمپر سال ہوگا۔ اس سال شمالی روشنیاں فی الحال کم از کم سا سال سے زیادنمایاں نظر آ رہی ہیں۔
شمالی روشنیاں 2024 کے آخری ہفتوں میں ہی یورپ کے آسمانوں پر بڑھتی ہوئی تعدد کے ساتھ رقص کر نے لگی تھیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ معمول سے کہیں زیادہ جنوب میں بھی دکھائی دے رہی تھیں۔
شمسی سرگرمی (سولر ایکٹیویٹی) میں نئے ابھار کی بدولت،ان پراسرار آسمانی روشنیوں کے نمایاں ہونے کا رجحان 2025 کے آخر تک خاص طور پر متحرک رہے گا۔
جو لوگ زندگی میں ایک بار ناردرن لائٹس / ناردرن ارورہ کے جلوے اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے متمنی ہیں ان کے لئے 2025 آئس لینڈ یا ناروے کے آخری سرے جیسے دور دراز مقامات کی سیاحت کے لئے لیے بہترین وقت ہے۔
انتہائی شمال سے قدرے اِدھر رہنے والے یورپی شہریوں کے لئے خشخبری یہ ہے کہ انہیں انتہائی شمال تک جائے بغیر ہی جادوئی ناردرن ارورہ ان علاقوں میں نطر آ جائے گا جہاں گزشتہ دس سالوں مین دکھائی نہین دیتا تھا۔
یہاں سوال یہ ہے کہ 2025 شمالی روشنیوں کے دیکھنے اور انہیں دیکھنے کے لیے یورپ کے بہترین مقامات کے لیے ایک بمپر سال کیوں ہوگا۔
شمالی روشنیاں کیا ہیں؟ سرخ، سبز اور مینجینٹا روشنیوں کے خوبصورت بن جو عام طور پر" شمالی روشنی" کہلاتے ہیں، انہی کو ناردرن ارورا بھی کہا جاتا ہے، سورج سے آنے والے ذرات کے تعامل کی وجہ سے دکھائی دیتے ہیْں۔ اس فنامنا کو شمسی ہوا کہا جاتا ہے اس کے ہمارے سیارے کے ماحول کے ساتھ انٹریکشن سے بعض غیر معمولی روشنیاں منعکس ہوتی ہیں۔
جب یہ سولر وِنڈ / شمسی ہوا کے ذرات زمین پر پہنچتے ہیں تو وہ ہمارے سیارے کے مقناطیسی میدان کے ذریعے قطبی خطوں کی طرف جاتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ شمالی نصف کرہ میں، یہ رجحان عام طور پر صرف آرکٹک سرکل پر دیکھا جاتا ہے۔
شمالی روشنیاں بعض اوقات مزید جنوب میں کیوں نظر آتی ہیں؟ چھ نومبر 2023 کو ، جنوبی انگلینڈ سے سلووینیا تک رات کے آسمانوں نے ایک غیر معمولی طور پر مضبوط ارورہ بوریلیس تماشے کی بدولت مینجینٹا اور فوشیا کو چمکتے دکھایا۔
اس واقعہ سے ایک روز پہلے شمسی فزکس کے ایکسپرٹس نے سورج کی سطح پر ایک بڑے بلاسٹ کا مشاہدہ کیا تھا، اس لیے انہوں نے اگلے دنوں میں جیو میگنیٹک سرگرمی میں اضافہ کی پیشن گوئی کی تھی جو اگلے ہی دن غیر معمولی ارورا کے ظہور سے پوری ہوئی۔
ویل گارڈینا✨???? میں لائٹس , کل شام ویل گارڈینا میں، زندگی میں ایک بار ہونے والا ایک واقعہ سامنے آیا جب آسمانوں کو دلکش سرخ شمالی روشنیوں سے مزین کیا گیا، جو واقعی ایک منفرد تماشا بنا رہا تھا۔
یوکے کے میٹ آفس نے وضاحت کی کہ اورورا عام طور پر ایک بینڈ میں پائے جاتے ہیں جسے اینولوس کہا جاتا ہے (تقریباً 3,000 کلومیٹر پر پھیلی ایک انگوٹھی) مقناطیسی قطب پر مرکوز ہوتی ہے۔ Coronal Mass Ejection (CME) کی آمد – سورج کے ماحول کی سب سے بیرونی تہہ سے پلازما اور مقناطیسی میدان کا اخراج – annulus کو پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ ارورہ کو نچلے عرض بلد پر لے آتا ہے – یعنی روشنیاں یوکے میں اور مزید جنوب کے یورپ میں نظر آتی ہیں، جیسا کہ 2023 میں ہوا تھا۔ اس موقع پر رنگوں کی ایک سنسنی خیز رینج میں روشن آسمانی کو فوٹوگرافروں نے جنوب میں اٹلی میں پگلیا اور یونان میں وسطی مقدونیہ تک دیکھا تھا اور اپنے کیمروں کی مدد سے باقی دنیا کو بھی دکھایا تھا۔
یو کے میٹ آفس نے وضاحت کی کہ مقامی پیلیٹس (رنگوں کے امتزاج) کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ کون سی گیس کے مالیکیولز ٹکراتے ہیں اور وہ ٹکراؤ کے وقت فضا میں کہاں ہوتے ہیں، کیونکہ روشنی کی مختلف طول موج کے طور پر مختلف مقدار میں توانائی جاری ہوتی ہے۔
کون سی گیس کس بلندی پر روشنی کا کون سا رنگ بناتی ہے
آکسیجن گیس کا مالیکیول جب زمین سے تقریباً 100 کلومیٹر اوپر ٹکراتا جاتا ہے تو آکسیجن سبز روشنی چھوڑتی ہے لیکن اسی آکسیجن کا مالیکیول اگر 160-320 کلومیٹر کی بلندی پر ٹکرائے تو ، یہ سرخ رنگ کے ارورہ پیدا کرتی ہے – ایک نایاب منظر۔ نائٹروجن کی وجہ سے آسمان نیلے رنگ میں چمکتا ہے، پھر بھی جب یہ نائٹروجن فضا میں زیادہ ہوتی ہے تو اس کی چمک جامنی رنگ کی ہوتی ہے۔
اس سال شمالی روشنیاں زیادہ مضبوط کیوں ہیں؟ اگر آپ 2024 میں گھر پر ہونے کے وقت یا چھٹی کے دن شمالی لائٹس سے محروم ہیں تو مایوس نہ ہوں۔ آپ کے لئے ان کو دیکھنے کے امکانات اس سال معمول سے زیادہ ہیں، خاص طور پر مارچ اور اکتوبر کے مہینوں کےآس پاس۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ سورج زیادہ متحرک ہوتا جا رہا ہے، اور روشن ارورہ ڈسپلے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ زیادہ فعال سورج خطرے کی گھنٹی کا سبب نہیں ہے، لیکن صرف اس وجہ سے ہے کہ سورج اپنے 'سولر سائیکل' میں کہاں ہے۔
لیکن 2025 ہی کیوں
ہر 11 سال بعد، سورج کا مقناطیسی میدان مکمل طور پر پلٹ جاتا ہے - ایک چوٹی جو اب 2024 اور 2025 کے درمیان واقع ہو رہی ہے۔ 'سن اسپاٹس' میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے - یہ اندازہ ہے کہ سورج کتنا متحرک ہے۔
لہٰذا شمالی روشنیاں اس وقت کم از کم ایک دہائی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط نظر آ رہی ہیں ۔
2025 میں ناردرن لائٹس دیکھنے کے لیے بہترین مقامات صاف آسمان اور کم سے کم روشنی کی آلودگی ارورہ بوریلیس کا تجربہ کرنے کے لیے سرفہرست مقامات کے لیے کلیدی تقاضے ہیں۔
فن لینڈ کا لیپ لینڈ خطہ ناروے میں Tromsø، سویڈن میں Abisko اور آئس لینڈ میں Thingvellir National Park کے ساتھ بہترین جگہوں میں سے ایک ہے - جہاں آپ آتش فشاں، گیزر اور گرم چشمے جیسے دیگر قدرتی عجائبات کے بھی بہت قریب ہوں گے۔
ٹریول ویب سائٹ وائلڈ سویڈن نے سمی ثقافت اور روایات کے بارے میں سیکھنے کے ساتھ آسمانی نظاروں کو دیکھنے کے ساتھ اتھ سمی ثقافت اور روایات کا بھی مشاہدہ کرنے اور زندگی گزارنے کا یہ یونیک ڈھنگ بھی سیکھنے کے خوبصورت تجربات کو یکجا کرنے کے لیےجوک موک جانے کی وائلڈ سویڈن کا کہنا ہے کہ Jokkmokk کا علاقہ Abisko کی نسبت تھوڑا سا زیادہ پرسکون بھی ہے۔
سورج کے شمسی سرگرمیوں کے خاص طور پر شدید مرحلے میں ہونے کی بدولت، آرکٹک سرکل کے مزید جنوب میں بھی غیر معمولی ارورہ نمودار ہو رہے ہیں، جس سے برطانیہ، جرمنی اور اٹلی جیسے ممالک میں شمالی روشنیاں زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
رات کے وقت کے عجائبات کے لیے، اپنے قریب ترین انٹرنیشنل ڈارک اسکائی پارک کو تلاش کریں - یہ عنوان دنیا بھر کے محفوظ علاقوں کو دیا جاتا ہے جہاں رات کے آسمان کو مصنوعی روشنی کی آلودگی سے محفوظ دیکھا جا سکتا ہے۔
نارتھمبرلینڈ میں یورپ کا سب سے بڑا ڈارک اسکائی پارک ارورہ کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔
سٹی 42 : پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے دریائے سندھ پر چھ نہریں تعمیر کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اس عمل کو سندھ میں آگ لگانے کے مترادف قرار دیا ہے ۔
زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو کے زیرِ صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سی ای سی کے تمام اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی ۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، پی پی ترجمان شازیہ مری، گورنر گلگت بلتستان، فاروق ایچ نائیک، خورشید شاہ، آخوند زادہ چٹان، محمد علی بابا اور دیگر رہنما شریک ہوئے ۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا سیاسی صورت حال اور خصوصی کمیٹی کی بریفنگ پر مختلف تجاویز پیش کیں ۔
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی کاوش کو سراہا گیا، اے پی سی کی تجاویز کی توثیق کی گئی، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس کی تمام تجاویز پر عمل درآمد کریں ۔
قرارداد میں کُرم کی کشیدہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، اس حوالے سے امن کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا، ساتھ ہی امدادی سامان کی ترسیل کے راستوں کو فوری طور پر کھولنے بھی کا مطالبہ کیا گیا۔ اراکین نے پنجاب اور اسلام آباد میں مقامی حکومت کے فوری انتخابات کا مطالبہ کیا ۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی قرارداد میں متنازع کینالوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا، متنازع کینالوں کے معاملے کو فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا، اس کے علاوہ 11 ماہ سے التواء کے شکار مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کو فی الفور بلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی قرارداد میں پی ڈبلیو ڈی، کراچی ڈاک لیبر بورڈ، یوٹیلٹی اسٹور، پاسکو، جینکو، این ایف سی و دیگر اداروں میں تمام مزدور دشمن اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا، زرعی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا گیا، اس کے علاوہ کسانوں کو کسی بھی قسم کی امداد نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کے فی الفور اجراء کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی استبداد اور ظلم و ستم کی مذمت کی گئی، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا، اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے عوام کے حق ملکیت اور حق حاکمیت کے مطالبے پر عمل درآمد کے لئے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ۔
اجلاس میں ارکان نے دریائے سندھ پر چھ نہریں تعمیر کرنے کا معاملہ اٹھا دیا، ارکان کی جانب سے دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی مخالفت کی گئی۔ ارکان نے نہروں کی تعمیر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کرتے ہوئے نہروں کی تعمیر کو سندھ میں آگ لگانے کے مترادف قرار دیا ۔ ارکان کا کہنا تھا کہ نہروں کی تعمیر سے متعلق حکومت ہمارے تحفظات دور نہیں کر رہی ۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے آرکان نے نہروں کی تعمیر کا معاملہ حکومت کے ساتھ اعلی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کردیا ۔
حال ہی میں وفاقی حکومت نے ’گرین پاکستان انیشی ایٹیو‘ کے تحت پاکستان ایریگیشن نیٹ ورک کے لیے ٹیلی میٹری سسٹم کے نفاذ، ارسا پالیسی کی ازسر نو تشکیل کے ساتھ چھ نئی نہروں کی تعمیر کا متنازع فیصلہ کیا ۔ مجوزہ نہروں میں سندھ میں رینی نہراور تھر نہر، پنجاب میں چولستان نہر ، گریٹر تھل نہر، بلوچستان میں کچھی نہر اور خیبر پختون خوا میں چشما رائیٹ بینک کینال (سی آر بی سی) شامل ہیں۔
پاکستان میں دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے نگران وفاقی ادارے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سے متعلق قانون میں ترامیم کی تجویز اور دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے سے متعلق فیصلے پر جنوبی سندھ کی مختلف سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔
عرفان ملک :وی وی آئی پیز کا پروٹوکول، گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، گاڑیوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی
وی وی آئی پیز کی گاڑیوں میں سالانہ ساڑھے 3کروڑ روپے صرف فیول کی مد میں لگنے لگا، وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں کافیول چوری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس نے وی وی آئی پیز کے ساتھ جانے والی گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ کرلیا گیا،وی وی آئی پیز کے ساتھ ایلیٹ فورس اور گاردات کی گاڑیاں جاتی ہیں،گاڑیوں میں ٹریکر لگوا کر فیول چوری کو کنٹرول کیا جا سکے گا،ماہانہ 30ہزار سے زائد لیٹر پٹرول ،ڈیزل پروٹوکول کی گاڑیوں میں ڈلوایا جا رہا تھا،گاڑیوں کی انسپکشنز کے بعد فیول چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے
حکام کاکہنا ہے کہ گاڑیوں میں ٹریکر کی مدد سے گاڑیوں کی مائلیج کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا اور گاڑیوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے دفاعی صنعت کے وزیر ووگر مصطفائیف نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت نے پاکستان میں ان کی اور ان کے وفد کی مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ وزیر ووگر مصطفائیف پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس میں مشترکہ صدارت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو 23-24 جنوری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔
ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ترکیے کےصدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا۔
ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پاکستان اور ترکیے کے دوران اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کونسل کا یہ 7واں اجلاس ہو گا۔
ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پانی کی سنگین کمی کے معاملے پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے سے خشک سالی کی رپورٹ پر جواب طلب کرلیا ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ پانی کے تحفظ کیلئے حکومت کو اقدامات اور مستقل پالیسی بنانی چاہئیے ،پانی کی تحفظ کیلئے کمرشل صارفین کا ٹیرف بڑھانا چاہیئے.
جسٹس شاہدکریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کی، ممبر ماحولیاتی کمیشن نے خشک سالی اور زیرزمین پانی کے حالات کے متعلق رپورٹ پڑھ کر سنائی، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے گاڑیاں دھوئی جارہی ہیں، پانی کا ضیاع اسے روکنا چاہئیے، حکومت کوپالیسی بنانی چاہئیے، پانی کی کمی کے حوالے سے پی ڈی ایم اے اور میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ پر پی ڈی ایم اے نے کیا کیا ہے؟؟ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئےاگرہرکام عدالت نے ہی کرنا ہے تو پی ڈی ایم اے کو بندکردیں،بچوں کیلئے سکول بسوں کا آغاز ایچی سن کالج سے کیا جائے، ان کے پچاس فیصد بچے بسوں پر آنے چاہیں، دس مرلہ میں بنے سکول جن کے طلباء کی تعداد سو سے کم ہے، انہیں سکول بسوں سے استثنیٰ دیا جاسکتا ہے۔ واسا کے وکیل نے واٹرمیٹرلگانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، عدالت نے سموگ تدارک پرحکومت، محکمہ ماحولیات اورٹرانسپورٹ کے اقدامات کی تعریف کی،عدالت نےمزید سماعت31 جنوری تک ملتوی کردی.
سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 3 پیسے کا اضافہ ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278.72 روپے سے بڑھ کر 278.75 روپے پر بند ہو ا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے اضافے سے 281.21 روپے پرآگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.42 روپے مہنگا ہوکر 294.28 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2.09 روپے مہنگا ہوکر 349.06 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.55 روپے، سعودی ریال 74.80 روپے پر ہی برقرار رہا ۔
راؤ دلشاد :پنجاب میں الیکٹرک ماحول دوست ٹیکسی سروس شروع کرنے کی اہم پیشرفت ہوئی ہے ، محکمہ ٹرانسپورٹ نے ای ٹیکسی سروس کےماڈل پر ورکنگ شروع کردی،الیکٹرک ٹیکسی سروس کا رنگ ممکنہ طور پر بلیو رکھنے کی تجویز پر اتفاق کرلیا گیا ،پہلے مرحلے میں 700سے 1000تک ای گاڑیاں آپریشنل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ، ای ٹیکسی سروس کیلئے 3ملکی و غیر ملکی ای وہیکلز مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے اظہار دلچسپی ظاہر کرلی ،دیوان یوسف موٹرز، ڈونگ فینگ، این ای سی کمپنی نے سپلائی میں اظہار دلچسپی کیا،
الیکٹرک ٹیکسی سروس کو روزگار سکیم یا نئے ماڈل پر لانچ کرنے پر ورکنگ شروع کردی ، فنانسنگ کیلئے بینک آف پنجاب کے ساتھ دیگر مالیاتی اداروں کو بھی شامل کیا جاسکتاہےماضی میں یلو کیب، روزگار سکیم کے تحت بلیک اور گرین گاڑیاں آپریشنل کی گئیں
کاوش میمن :مرکزی چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کسان مشکلات کا شکار ہے ، گندم کا ریٹ لاگت کے مطابق نہ ملا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے
مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گندم کا ریٹ لاگت کے مطابق نہ ملا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گےپاکستان کا کسان شدید مشکلات کا شکار ہے،ہماری فصلوں کی پیداواری لاگت آسمان کو چھو رہی ہےفصلوں کی ایوریج اوسط نہ ہونے کے برابر ہے،پچھلے سال گندم کا ریٹ 3900 روپے فی من تھا،لیکن کسانوں سے 2300 سے 2600 روپے میں خریدی گئی،گنے اور چاول کی فصلوں میں بھی کسانوں کے ساتھ زیادتی ہوئی،حکومت کی جانب سے گنے کا ریٹ مقرر نہیں کیا گیا،ملز مالکان نے من مانے ریٹ مقرر کیے 400 روپے ریٹ مقرر کیا گیا،کسانوں سے 250 سے 350 میں گنا خریدا گیا 120 من ٹرانی سے 60 من کی کٹوتی کی گئی،پاکستان کا نہری نظام بری طرح تباہ ہوچکا ہے کرپشن عروج پر ہے،نہروں کی صفائی نہ ہونے کے باعث پانی چھوٹے کسانوں تک نہیں پہنچ پاتا ،حکومت کو فوری طور پر نہری نظام کی بہتری اوراور نئے ڈیم بنانے پر توجہ دینی چاہیے ،کسان تنظیموں نے متحد ہوکر گندم کے ریٹ پر متفقہ لائحہ عمل بنایا ہے
چیئرمین کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا حق نہ ملا تو بھر پور احتجاج کریں گے،حکومت کسان دشمن پالیسیوں سے باز آئے ،پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ کسانوں کے مسائل کا حل ہے، پنجاب سندھ سمیت دیگر صوبوں کی اسمبلیوں کے باہر احتجاج کریں گے،اس سے گندم کی 30 سے 40 فیصد پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیداوار متاثر ہورہی ہیں،کسان مشکل میں ہے مگر حکومت کی عدم توجہی ہے،
کسان اتحاد نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا ،20 دنوں کے اندر مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک بھر کے کسان اسلام آباد کی جانب مارچ اور پھر دھرنا دیں گے،
خالد حسین باٹھ نے کہاگزشتہ برس پنجاب حکومت نے گندم نہیں خریدی اس کا کے نقصان کسانوں کو ہوا، ہم نے مجبوراً کم داموں کے پی میں گندم بیچی، حکومت نے اس دفعہ گنے کا ریٹ ہی مقرر نہیں کیا،حکومت کہتی ہے کہ اکانومی کو مستحکم کرنا ہے،چاول کا جو ناقس سیڈ کسانوں کو ملا اس کی وجہ سے ہمارا باہر جانے والا چاول واپس آیا، کسانوں کو سیڈ کی کوالٹی بہت خراب مہیا کی جا رہی ہے،حکومت سیڈ کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرے، اریگیشن نظام میں جدت لائی جائے اور یکساں تقسیم کی جائے ،اس سال اگر لاگت کے حساب سے گنے اور گندم کا ریٹ نہ ملا تو اسلام آباد کے طرف مارچ کریں گے،20 دن کا وقت حکومت کو دیتے ہیں، مطالبات منظور نہ ہوئے تو پورے ملک کے کسان اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے تعلیم کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تعلیم کو قومی ایجنڈے میں اولین ترجیح دیں ۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے تعلیم و تدریس کے لیے مصروف عمل پاکستان بھر کے اساتذہ و تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نظامِ تعلیم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف ایک حق نہیں، سماجی اور معاشی تبدیلی لانے کا سب سے مؤثر ذریعہ بھی ہے، ملک میں 26 ملین سے زائد بچے اسکول سے باہر ہونا باعثِ تشویش اور قوم کے لیےایک چیلنج ہے ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 1973 کا آئین تمام بچوں کے لیے مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کو بنیادی حق قرار دیتا ہے ، قائد عوام اور بی بی شہید کی حکومتوں اور صدر زرداری کے سابق دورِ صدارت میں زیادہ اسکول اور تعلیمی ادارے قائم کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت کی جانب سے پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک تعلیم مفت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اقوام متحدہ کے رواں سال کی تھیم کی توثیق کرتا ہوں، تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں، پاکستانی تعلیم کو نئے چیلنجز سے ہم آہنگ ہونا چاہیے، مصنوعی ذہانت سیکھنے کو بہتر بنانے کا ایک طاقتور ذریعہ ہو سکتی ہے، انسانی ربط کا نعم البدل نہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مصنوئی ذہانت ہیومن کنیشن کی افادیت کوختم نہیں کر سکتی جو تخلیقی سوچ، تنقید اور ہمدردی کو پروان چڑھاتا ہے، پیپلز پارٹی ہر بچے اور نوجوان کو بغیر کسی تفریق کے معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔
اسرار خان :مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کینال روڈ پر ون ویلنگ کے کرتب دکھانے والا ون ویلرگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم شہیر ریکارڈ یافتہ ہے، پہلے بھی ون ویلنگ کا مقدمہ درج ہوا،گرفتار ملزم ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا ملزم کی موٹر سائیکل تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا،
ویب ڈیسک: حکومت نے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.16 فیصد سے کم ہوکر0.52 فیصدکی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی واقع ہوئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 0.52 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں کے دوران 12 اشیائے ضروریہ سستی اور 14 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 33 فیصد، انڈے 10.23 فیصد، پیاز 10 فیصد تک سستے ہوئے، آلو 7.37 فیصد، دال چنا 1.61 فیصد اور چکن کی قیمت میں ایک فیصد تک کمی ہوگئی۔ اسی طرح دال ماش، گڑاور ایل پی جی کے نرخوں میں بھی معمولی کمی رکارڈ کی گئی۔
ان اشیا کے برعکس ایک ہفتے میں چینی، کیلے، لہسن، چاول، گھی، دال مونگ اور لکڑی مہنگی ہوگئی ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح1.04فیصدکمی کے ساتھ0.52فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.97فیصدکمی کے ساتھ0.52فیصد رہی۔
اسی طرح 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح0.83فیصدکمی کے ساتھ0.45فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح0.80فیصدکمی کے ساتھ0.48فیصد رہی جب کہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح0.70 فیصدکمی کے ساتھ1.03فیصدرہی ہے۔
سٹی 42 : لاہورمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 239 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 239 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 274 زخمی ہوئے ۔ حادثات میں 83 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 193 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔
سٹی 42 : مراکش کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔
ملزمان کی شناخت وقاص اشرف ، رانا محمد فرحان اور محمد عدیل کے نام سے ہوئی ، ملزم وقاص اشرف مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا ، ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ عامر علی کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی، ملزموں کی جانب سے متاثرہ کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا، ملزموں نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کو کشتی کے ذریعے اسپین اسمگلنگ کی کوشش کی گئی، کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
کشتی حادثے میں متاثرہ کو مراکش حکام نے ریسکیو کیا، متاثرہ عامر علی کا نام وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ہے۔
ملزموں نے متاثرہ کو بیرون ملک بھجوانے کےلئے اہلخانہ سے 53 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔
دیگر 2 کاروائیوں میں ملزم رانا محمد فرحان کو ڈسکہ سے جبکہ ملزم محمد عدیل کو کامونکی سے گرفتار کیا گیا ،ملزم فرحان نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 27 لاکھ روپے ہتھیائے ، جبکہ محمد عدیل نے شہری کو مسقط ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 5 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے ۔ دونوں ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے ، جنہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس کیس میں ملوث متعدد انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا ہے کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
زاہد چوہدری :درجنوں غیر حاضر نرسز کو ایک سال سے تنخواہیں دینے کا انکشاف ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے نرسز نے بیرون ملک کیلئے بغیر تنخواہ چھٹی لی لیکن تنخواہ بھی ملتی رہی ،چھٹی کے بعد جوائننگ نہ دینے والی نرسز کی بھی تنخواہ بند نہیں کی گئی،ڈیوٹی سے بغیر اطلاع طویل غیر حاضر نرسز کی بھی تنخواہیں جاری ہیں ، جنرل ہسپتال کی غیر حاضری کے باوجود تنخواہ لینے والی 10 نرسز کا ڈیٹا سامنے آگیا دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی غیر حاضر نرسز کی تنخواہیں ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، نرسنگ ایڈمنسٹریشن و محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ مبینہ ملی بھگت سے تنخواہیں ادا ہوئیں ،
سٹی 42 : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کسانوں کو مارکیٹ تک رسائی دی جائے ۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت گندم مارکیٹ کے ڈی ریگولیشن پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ گندم کے شعبے میں چیلنجز اور مواقع پر غور کے لیے اہم ورکشاپ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری خوراک وسیم اجمل چوہدری نے جامع پالیسی سازی کی ضرورت پر زور دیا ۔
ڈاکٹر اکمل صدیق نے کہا کہ گندم کی اصلاحات میں صوبوں کا فعال کردار ضروری ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 2009 سے 2023 تک گندم کی قیمتوں اور پیداواری لاگت پر تبادلہ خیال کیا گیا، اناج ذخیرہ کرنے کے نظام کو جدید بنانے کی ضرورت پر غور کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کسانوں کو مارکیٹ تک رسائی دی جائے ۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ تمام صوبوں نے ڈی ریگولیشن پر اپنے منصوبے اور مسائل پیش کیے، گندم کے شعبے میں عوامی و نجی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ نے گندم مارکیٹ میں پائیدار اصلاحات کی بنیاد رکھی، کسانوں کو منصفانہ قیمت دینا حکومت کی ترجیح ہے۔
سٹی 42 : کیسی حیران کُن بات ہے کہ تعلیم کے عالمی دن پر عوام اور حکومت کو یہ خیال آتا ہے کہ پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ایسا ملک ہے کہ جہاں سکول سے باہر اور تعلیم سے محروم بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔
آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تعلیم کا دن منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے، عوام کو مفت اور لازمی بنیادی تعلیم فراہم کرنا ریاست کا فرض ہے، لیکن ملک میں صورتحال انتہائی ابتر اور تشویشناک ہے، اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں پاکستان کا دنیا بھر میں دوسرا نمبر ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں 16 سال کی عمر کے اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ تک جا پہنچی ہے، پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 36 لاکھ اور بلوچستان میں 31 لاکھ سے زائد بچے تعلیم کے حصول میں ناکام جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تقریباً 80 ہزار بچے اسکول نہیں جاتے ہیں۔
یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
ایاز رانا : سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ برس ایک تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے تک پہنچا تھا، جبکہ اس وقت سونا مزید مہنگا ہو چکا ہے۔
10 گرام سونے کے نرخ میں 2 ہزار 486 روپے اضافے سے سونا 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ ایک تولہ چاندی 31 روپے اضافے سے 3432 روپے کی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں فی اونس سونا 29 ڈالر کے اضافے سے 2772 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
کومل اسلم: ٹک ٹاکر رجب بٹ کو شیر کے بچے کو غیر قانونی طور پر رکھنے پر عدالت نے انوکھی سزا سناتے ہوئے کمیونٹی سروس دینے اور جانوروں کے بارے میں آگاہی دینے کی سزا دی۔
عدالت نے حکم دیا کہ رجب بٹ کو اپنے 5منٹ کے وی لاگ میں جانوروں کے تحفظ اور ان کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔ یہ وی لاگ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں پروبیشن آفیسر کی اجازت سے اپلوڈ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ رجب بٹ کو اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وی لاگ اپلوڈ کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے تمام مواد رجب بٹ کو فراہم کرے تاکہ وہ اپنے وی لاگ میں ان معلومات کو شامل کر سکے۔
ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور پھر آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کرنیوالے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ڈومیسٹک میچ میں آؤٹ ہونے پر امپائر سے الجھ پڑے۔
رنجی ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی کرنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما جموں و کشمیر کے خلاف میچ میں پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں محض 34 گیندوں پر 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
میچ میں دوسرے دن ایک ڈرامائی لمحہ دیکھنے میں آیا جب جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے گیند کی تبدیلی پر شکایت کی جس پر بحث ہوئی۔
تلخ کلامی اسوقت ہوئی جب روہت شرما نے گیند کو تبدیل کرنے کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بحث میں حصہ لیا۔ یہ واقعہ نویں اوور میں پیش آیا جب یشسوی جیسوال اسٹرائیک پر تھے۔
روہت شرما نے دوسری اننگز میں 3 چھکوں اور 2 چوکوں کے ساتھ 28 رنز بنائے تاہم انکی اننگز میں 14ویں اوور میں اختتام پذیر ہوگئی جب یودھویر سنگھ کی گیند پر گراؤنڈ پر ایک بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے وہ کیچ آؤٹ ہوگئے۔
شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاتھ وے پروگرام کے تحت انڈر 15 کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔
اتفاق ایل آر سی اے گراونڈ پر ہونے والے ان ٹرائلز میں آج تقریباً پونے دو سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 20 جنوری کو شیڈول کردہ ٹرائلز مختلف وجوہات کی بنا پر نہیں ہو سکے تھے، تاہم آج کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹرائلز دینے کا موقع دیا گیا ہے۔
پی سی بی پاتھ وے پروگرام میں انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کی مجموعی طور پر 3500 کھلاڑیوں نے ٹرائلز دیئے ہیں، جس سے کھلاڑیوں کی کرکٹ کی جانب بڑھتی ہوئی دلچسپی ظاہر ہو رہی ہے۔
شاہد ندیم سپرا:لیسکو کی شالامار کے علاقے میں بجلی چوری کیخلاف کارروائی کے دوران فرنس ملز سے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ ایس ای شالامار کے مطابق بجلی چوری پر 100کروڑروپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا گیا،ایس ای ایسٹرن سرکل احمد شہزاد چغتائی اور ایکسیئن شہزاد چٹھہ نے کارروائی کی۔ لیسکو چیف شاہد حیدر نے بتایا کہ مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا کر ڈیٹیکشن بل چارج کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر آپریشن جاری ہے،پاک رینجرز کی مدد سے بااثر بجلی چوروں کو پکڑا جا رہا ہے۔
باسم سلطان: ضلعی انتظامیہ لاہور اپنے ڈویلپمنٹ پروگرام پر تیزی سے عمل پیرا ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
ایس سی ماڈل ٹاؤن، کالنک روڈ پر ٹف ٹائلز لگانے کے کام کا جائزہ لیا گیا، جس کا 25 جنوری تک مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اے سی نشتر محمد سلیم آسی نے نیسپاک ٹیم کے ہمراہ یو سیز 241، 251، 243 اور 250 کا دورہ کیا تاکہ ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کو چیک کیا جا سکے۔
اے سی رائیونڈ زینب طاہر نے جاتی امرا روڈ پر یو سی 270 میں سیوریج سکیم کا معائنہ کیا اور اس منصوبے کی تکمیل کی مدت 5 ماہ تک متوقع ہے۔اے سی شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے یو سیز 40 اور 154 میں جنوری میں شروع ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ اسی طرح اے سی کینٹ فاطمہ ارشد نے واسا حکام کے ہمراہ یو سی 152 کا تفصیلی دورہ کیا۔
ایس سی علامہ اقبال ٹاؤن نے یو سیز 77 اور 100 میں ایم سی ایل کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔
ویب ڈیسک: کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ اچھا دکھائی دینے کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑا کیونکہ اس سے سینئر اور سابق کھلاڑی حسد کا شکار ہوجاتے ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ان کا شمار ان کرکٹرز میں ہوتا ہے جو اپنی شخصیت کے باعث عوام میں کافی مقبول ہوئے۔
کرکٹر نے کہا 'گڈ لُکنگ ہونے کا مجھے بہت نقصان ہوا ہے، ہماری فیلڈ اس طرح کی ہے کہ اگر آپ دکھنے میں اچھے ہیں، آپ کو پہننا اوڑھنا اور بات کرنا آتا ہے تو سینئر اور سابق کھلاڑی آپ سے جلنا شروع ہوجاتے ہیں ۔
احمد شہزاد نے کہا مجھے پہلے نہیں معلوم تھا بچپن سے کھیلتا آرہا ہوں، مجھے نہیں پتہ تھا کہ ان چیزوں (اچھا دکھنے) پر بھی لوگوں کی جانچ کی جاتی ہے، آپ کی وہاں وہاں سے دشمنی ہوجاتی ہے جہاں سے آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں اس چیز کا نشانہ بن چکا ہوں اور میں یہاں اپنا دفاع نہیں کررہا، میرے علاوہ اور بھی لوگ ہیں جو اس کا شکار رہ چکے ہیں کہ اگر آپ کی فین فالوونگ بڑھ رہی ہے، لوگ سراہ رہے ہیں تو یہ سینئرز سے برداشت نہیں ہوتا'۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ 'اللہ کا شکر ہے اپنے آپ کو صحیح طریقے سے دکھانے کی کوشش کی اور یہ ملک کے لیے کیا، جلن کا شکار افراد یہ نہیں سوچتے کہ آخر میں ہم اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، ہمیں خود کو اچھا دکھانا چاہیے'۔
کرکٹر کے مطابق ہم چھوٹے علاقوں سے آئے ہوئے ہیں، انار کلی لاہور میں رہتا تھا، ہمارے ساتھ ملک کا نام جڑا تو خود کو اچھا دکھایا، ہم نے خود کو گروم تو کیا لیکن اس کا پاکستان کے اندر بہت نقصان بھی اٹھایا۔
ویب ڈیسک: ایئرپورٹ سیکورٹی فورس( اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مٹھائی کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے ایس ایف کے مطابق عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے مسقط جانے والی پرواز کے مسافر سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ مسافر امین اللہ خان نے منشیات مٹھائیوں کے ڈبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مٹھائی میں منشیات کی موجودگی کا پتا لگا لیا۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔
ویب ڈیسک: خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، امریکی صدر کی جانب سے امریکی پیداوار کو بڑھانے کیلئے وسیع منصوبہ جاری کرنے اور اوپیک سے خام تیل کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیے جانے کے بعد مارکیٹ ہفتہ وار گراوٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔
جمعہ کو برینٹ کروڈ فیوچر 9 سینٹ سستا ہوکر 78.20 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 9 سینٹ سستا ہوکر 74.53 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ ہفتے کے دوران برینٹ میں اب تک 3.18 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 4.28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد جنگی پریمیمز میں کمی کی، اور ساتھ ہی ٹرمپ کی توانائی پالیسی میں تبدیلی کی تیاری کررہے ہیں۔
جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ مطالبہ کریں گے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور اس کے اصل رہنما سعودی عرب خام تیل کی قیمت میں کمی لائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ریاض سے امریکی سرمایہ کاری پیکج کو بڑھا کر ایک ٹریلین ڈالر کرنے کے لیے کہیں گے، جو سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 600 ارب ڈالر ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے طے کردہ نئے محصولات کے لئے ممکنہ فروری کی ٹائم لائن پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، مارکیٹ میں احتیاط برقرار رہے گی کیونکہ کسی بھی نئی تجارتی پابندیوں کے عالمی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ، جس سے ممکنہ طور پر تیل کی طلب کے امکانات پر اثر پڑے گا۔
ویب ڈیسک: معروف بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کی تحقیقات میں ممبئی پولیس کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوران تفتیش سیف علی خان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد شریف الاسلام شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اداکار پر جس چاقو سے حملہ کیا تھا اسے باندرہ جھیل کے قریب پھینک دیا تھا۔
پولیس نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد باندرہ جھیل کے پاس سے وہ چاقو برآمد کر لیا جو اس کیس کی مزید تحقیقات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے ملزم کے علاوہ ایک رکشہ ڈرائیور سے بھی تفتیش کی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے باندرہ کے علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو دیکھا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کیس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ممبئی پولیس نے ملزم کی قمیض، اسکارف، چاقو اور بالوں کے نمونے بھی فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں۔
یاد رہے کہ سیف علی خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، جس کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں گھر پہنچایا گیا۔سیف علی خان کو سخت سکیورٹی میں گھر کے اندر داخل کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیر علی خان سفید شرٹ اور جینز پہنے خود چل کر اپنے اپارٹمنٹ پہنچے، ان کے بائیں ہاتھ پر پٹی بھی نظر آرہی تھی۔
عمران یونس: یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا ایوارڈز 2025 کے لیے "لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ٹیم آف دی ایئر" کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔
یہ ایک اہم اعزاز ہے کہ یو ایم ٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جو اس کیٹیگری میں نامزد ہوئی ہے۔
صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نامزدگی پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے اور یو ایم ٹی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
انہوں نے اس کامیابی پر پوری یو ایم ٹی فیملی کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی پورے ملک کے لیے فخر کا باعث ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا ایوارڈز 2025 کے نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا، جس کے بعد یو ایم ٹی کی کامیابی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
سٹی42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی، وینڈی تھامسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیےحالیہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے، پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرون ملک سکالرشپ اور ملازمت کے لیے بھیجنے کے لیے متعدد پروگرام متعارف کر چکی ہے اور نئی حکمت عملیوں پر کام جاری ہے، ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔
ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کی کابینہ میں شمولیت کی تردید کردی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف کی تقریب میں جانے کا ان کا کبھی ارادہ ہی نہیں تھا، جو ہوائی میڈیا نے اڑائی اس کا جواب میڈیا ہی دے۔
اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لیے میڈیا سے ہی پوچھا جائے۔ ناشتے کے لیے امریکا ضرور جاؤں گا۔ یہ تو والدہ کے دور سے چل رہا ہے۔ کچھ دوستوں سے بھی مل لوں گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے۔ نہ میں وزیر ہوں اور نہ ہی کوئی حکومتی عہدیدار اس لیے دورہ امریکا میں میرا کوئی آفیشل پروگرام نہیں ہے۔
ویب ڈیسک : بھارتی کامیڈین اداکار راجپال یادیو کا قتل کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجپال ان چار مشہور شخصیات میں شامل ہیں جنہیں مبینہ طور پر ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ دیگر متاثرہ افراد میں کامیڈین کپل شرما، اداکارہ سوگندھا مشرا، اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا شامل ہیں۔
پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، اور نہ ہی ان شخصیات نے اس بارے میں کوئی بیان دیا ہے۔ تاہم راج پال یادیو نے خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ معاملہ ممبئی پولیس کے سپرد کر دیا ہے اور اس پر مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں راج پال نے کہا کہ وہ اس دھمکی کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام معلومات پولیس اور سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ کو دے دی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق راج پال یادیو کی اہلیہ رادھا یادیو نے پولیس میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد امبالہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
یہ واقعہ 14 دسمبر 2024 کو پیش آیا تھا، ای میل بھیجنے والے نے دعویٰ کیا کہ کپل شرما اس کی ہٹ لسٹ پر ہیں کیونکہ سلمان خان ان کے شو کے اسپانسر ہیں۔ ای میل میں مزید کہا گیا کہ یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ یا ہراساں کرنے کی کوشش نہیں بلکہ ایک حساس معاملہ ہے جسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
سٹی42 :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔
گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کر دیئے ہیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہو گا۔آج اپنے گزشتہ اعلان کے برعکس پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے یو ٹرن لیا اور کہا کہ" بانی نے "مذاکرات" ہولڈ کیے ہیں"، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہم نے دو مطالبات رکھے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیشن بنانے کیلئے 7 دن بہت تھے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ انہیں کس بات نے روکا ہے کہہ دیں کہ کمیشن بننے جا رہا ہے.
قومی اسمبلی کے اجلاس مین پی ٹی آئی کے ارکان کی بدتمیزی کا دفاع کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا پارلیمنٹ میں احتجاج اپوزیشن کا حق ہے ، آج ہونے والی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے۔ حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں، 2021 والا قانون ابھی پاس نہیں ہو سکتا۔
قومی اسمبلی مین پی ٹی آئی کی عددی حیثیت کسی قانون سازی مین مزاحم نہیں ہوتی تاہم پی ٹی آئی کے ارکان کسی بھی قانون سازی کے عمل کے دوران ہلڑ بازی اور بدتمیزی پر مبنی رویہ اختیار کر کے میڈیا میں "قومی اسمبلی میں ہنگامہ" جیسی ہیڈلائنز صرور بنا لیتے ہیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم سمیت بیشتر قانون سازی پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر ہی ہوتی چلی آ رہی ہے۔
ویب ڈیسک: ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے سابق بی ایل اے کمانڈر نجیب اللہ نے کہا ہے کہ بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کو غیر ملکی ایجنسیاں سپورٹ کررہی ہیں۔
مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا، ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔
دہشتگرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں قومی دھارے میں شامل ہونے کا موقع دیا، میں نے اپنی زندگی کے قیمتی 19سال ان تنظیموں کے نام کیے جس پر افسوس ہے، جو دوست اس وقت پہاڑوں میں ہیں ان کو بھی پیغام دینا چاہتا ہوں، دشمن ممالک ریاست کے خلاف ہمارے سر پر کھیل کھیل رہے ہیں، ریاست واپس آنے والوں کیلئے راستے کھولے تاکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ باقی زندگی گزاریں،دہشتگرد کمانڈر عبدالرشید نے کہا کہ 2009 میں میری ملاقات بی ایل ایف کے کمانڈر عابد عمران سے ہوئی، عابد عمران نے میری ذہن سازی کی اس کی باتوں میں آکر دہشتگرد بن گیا، مجھے بہت خوشی ہے کہ واپس آچکا ہوں۔
ایک اور دہشتگرد کمانڈر جنگیز خان نے کہا کہ میری عمر اٹھارہ سال اور تعلیم میٹرک ہے، غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، مزدوری کرتا تھا،مالی حالات خراب تھے، ہمارے علاقے کے بی ایل اے کمانڈر نے رابطہ کیا اور ذہن سازی کی، بی ایل اے کمانڈر نے پیسے کا لالچ دیاتھا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ یہ دہشتگرد کمانڈرز قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں، پراپیگنڈے کے تحت نوجوانوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے، دہشت گردوں کے ہینڈلرز معصوم بچوں کو سبز باغ دکھا کر پہاڑوں پر لے جاتے ہیں، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے، ہم نے پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کیلئے راستہ کھولا ہے۔
ویب ڈیسک: پاکستانی مزاحیہ گلوکار اور یوٹیوبر چاہت فتح علی خان اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصاویر بنوانے پرشدید تنقید کی زد میں ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں21 چینل پر میزبان متھیرا کے ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی،اس پروگرام کے پسِ پردہ مناظر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر مزاحیہ گلوکار نے میزبان کے ساتھ کچھ تصاویر بھی بنوائیں.
ویڈیو میں چاہت فتح علی کو تصاویر بنواتے ہوئے زبردستی متھیرا سے مصافحہ کرتے اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے سبب سوشل میڈیا صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا ٹرولرز وائرل تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ متھیرا پہلی بار کسی سے گھبرا رہی ہیں،ایک صارف نے لکھاکہ اسے ہراساں کرنا کہتے ہیں،ایک اور صارف نے لکھا کہ گلے لگنے کی ناکام کوششیں۔
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔
اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے اگلے ہفتے ملاقات ہو گی اور مزید سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پیر یا منگل کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہو گی جس میں اپوزیشن الائنس تشکیل دینے سے متعلق بات چیت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام بھی سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا جائے گا
ملک اشرف : وزیر دفاع خواجہ آصف کی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری ,الیکشن ٹرنیونل نے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیئے ۔ جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی ،جس میں خواجہ محمد آصف کی سیالکوٹ این اے 71 سے کامیابی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف کے وکیل بیرسٹر عظمت حارث نے انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اُن کے موکل کے مدمقابل ریحانہ امتیاز ڈار نے انتخابی عذرداری دائر کرتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔ انتخابی عذرداری دائر کرتے وقت دیا گیا بیان حلفی بھی قانون کے مطابق نہیں اور دستخط بھی جعلی ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ انتخابی عذرداری کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔ اس لئے اسے خارج کیا جائے۔ ریحانہ امتیاز ڈار کی انتخابی عذرداری میں یہ نشاندہی کی گئی کہ فارم 45 کے مطابق ریحانہ ڈار نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ،لیکن فارم 47 میں خواجہ محمد آصف کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔
ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی ایوارڈز کا اعلان 24 سے 28 جنوری تک کرے گی۔
آئی سی سی کے مطابق ون ڈے اور ٹیسٹ کی بہترین ٹیموں کا اعلان 24 جنوری کو ہوگا جبکہ ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر اور بہترین کھلاڑیوں کا اعلان 25 جنوری کو کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق امپائر آف دی ایئر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان 26 جنوری کو ہوگا، 27 جنوری کو ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان کیا جائے گا جبکہ مینز اور ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان 28 جنوری کیا ہوگا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے اسٹار کرکٹر بابراعظم کو مینز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ 2024 کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
یوکے کے میٹ آفس نے وضاحت کی کہ اورورا عام طور پر ایک بینڈ میں پائے جاتے ہیں جسے اینولوس کہا جاتا ہے (تقریباً 3,000 کلومیٹر پر پھیلی ایک انگوٹھی) مقناطیسی قطب پر مرکوز ہوتی ہے۔ Coronal Mass Ejection (CME) کی آمد – سورج کے ماحول کی سب سے بیرونی تہہ سے پلازما اور مقناطیسی میدان کا اخراج – annulus کو پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ ارورہ کو نچلے عرض بلد پر لے آتا ہے – یعنی روشنیاں یوکے میں اور مزید جنوب کے یورپ میں نظر آتی ہیں، جیسا کہ 2023 میں ہوا تھا۔ اس موقع پر رنگوں کی ایک سنسنی خیز رینج میں روشن آسمانی کو فوٹوگرافروں نے جنوب میں اٹلی میں پگلیا اور یونان میں وسطی مقدونیہ تک دیکھا تھا اور اپنے کیمروں کی مدد سے باقی دنیا کو بھی دکھایا تھا۔
یو کے میٹ آفس نے وضاحت کی کہ مقامی پیلیٹس (رنگوں کے امتزاج) کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ کون سی گیس کے مالیکیولز ٹکراتے ہیں اور وہ ٹکراؤ کے وقت فضا میں کہاں ہوتے ہیں، کیونکہ روشنی کی مختلف طول موج کے طور پر مختلف مقدار میں توانائی جاری ہوتی ہے۔
کون سی گیس کس بلندی پر روشنی کا کون سا رنگ بناتی ہے
آکسیجن گیس کا مالیکیول جب زمین سے تقریباً 100 کلومیٹر اوپر ٹکراتا جاتا ہے تو آکسیجن سبز روشنی چھوڑتی ہے لیکن اسی آکسیجن کا مالیکیول اگر 160-320 کلومیٹر کی بلندی پر ٹکرائے تو ، یہ سرخ رنگ کے ارورہ پیدا کرتی ہے – ایک نایاب منظر۔ نائٹروجن کی وجہ سے آسمان نیلے رنگ میں چمکتا ہے، پھر بھی جب یہ نائٹروجن فضا میں زیادہ ہوتی ہے تو اس کی چمک جامنی رنگ کی ہوتی ہے۔
اس سال شمالی روشنیاں زیادہ مضبوط کیوں ہیں؟ اگر آپ 2024 میں گھر پر ہونے کے وقت یا چھٹی کے دن شمالی لائٹس سے محروم ہیں تو مایوس نہ ہوں۔ آپ کے لئے ان کو دیکھنے کے امکانات اس سال معمول سے زیادہ ہیں، خاص طور پر مارچ اور اکتوبر کے مہینوں کےآس پاس۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ سورج زیادہ متحرک ہوتا جا رہا ہے، اور روشن ارورہ ڈسپلے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ زیادہ فعال سورج خطرے کی گھنٹی کا سبب نہیں ہے، لیکن صرف اس وجہ سے ہے کہ سورج اپنے 'سولر سائیکل' میں کہاں ہے۔
لیکن 2025 ہی کیوں
ہر 11 سال بعد، سورج کا مقناطیسی میدان مکمل طور پر پلٹ جاتا ہے - ایک چوٹی جو اب 2024 اور 2025 کے درمیان واقع ہو رہی ہے۔ 'سن اسپاٹس' میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے - یہ اندازہ ہے کہ سورج کتنا متحرک ہے۔
لہٰذا شمالی روشنیاں اس وقت کم از کم ایک دہائی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط نظر آ رہی ہیں ۔
2025 میں ناردرن لائٹس دیکھنے کے لیے بہترین مقامات صاف آسمان اور کم سے کم روشنی کی آلودگی ارورہ بوریلیس کا تجربہ کرنے کے لیے سرفہرست مقامات کے لیے کلیدی تقاضے ہیں۔
فن لینڈ کا لیپ لینڈ خطہ ناروے میں Tromsø، سویڈن میں Abisko اور آئس لینڈ میں Thingvellir National Park کے ساتھ بہترین جگہوں میں سے ایک ہے - جہاں آپ آتش فشاں، گیزر اور گرم چشمے جیسے دیگر قدرتی عجائبات کے بھی بہت قریب ہوں گے۔
ٹریول ویب سائٹ وائلڈ سویڈن نے سمی ثقافت اور روایات کے بارے میں سیکھنے کے ساتھ آسمانی نظاروں کو دیکھنے کے ساتھ اتھ سمی ثقافت اور روایات کا بھی مشاہدہ کرنے اور زندگی گزارنے کا یہ یونیک ڈھنگ بھی سیکھنے کے خوبصورت تجربات کو یکجا کرنے کے لیےجوک موک جانے کی وائلڈ سویڈن کا کہنا ہے کہ Jokkmokk کا علاقہ Abisko کی نسبت تھوڑا سا زیادہ پرسکون بھی ہے۔
سورج کے شمسی سرگرمیوں کے خاص طور پر شدید مرحلے میں ہونے کی بدولت، آرکٹک سرکل کے مزید جنوب میں بھی غیر معمولی ارورہ نمودار ہو رہے ہیں، جس سے برطانیہ، جرمنی اور اٹلی جیسے ممالک میں شمالی روشنیاں زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
رات کے وقت کے عجائبات کے لیے، اپنے قریب ترین انٹرنیشنل ڈارک اسکائی پارک کو تلاش کریں - یہ عنوان دنیا بھر کے محفوظ علاقوں کو دیا جاتا ہے جہاں رات کے آسمان کو مصنوعی روشنی کی آلودگی سے محفوظ دیکھا جا سکتا ہے۔
نارتھمبرلینڈ میں یورپ کا سب سے بڑا ڈارک اسکائی پارک ارورہ کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔
ویڈیو میں چاہت فتح علی کو تصاویر بنواتے ہوئے زبردستی متھیرا سے مصافحہ کرتے اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے سبب سوشل میڈیا صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا ٹرولرز وائرل تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ متھیرا پہلی بار کسی سے گھبرا رہی ہیں،ایک صارف نے لکھاکہ اسے ہراساں کرنا کہتے ہیں،ایک اور صارف نے لکھا کہ گلے لگنے کی ناکام کوششیں۔