ویب ڈیسک: شجاع آباد کے حلقہ پی پی 222 سے تمام 158 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔
پی پی 222 سے تمام 158 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار میاں ایاز احمد بودلہ 30687 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے رانا طاہر شبیر 28835 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 222شجاع آباد؛ آزاد امیدوار میاں ایاز احمد بودلہ 30687 ووٹ لے کر کامیاب
نیب لاہور میں بزنس کمیونٹی کیلئے بزنس سہولت سیل کا افتتاح
عثمان خادم:نیب لاہور میں بزنس کمیونٹی کیلئے بزنس سہولت سیل کا افتتاح کردیا گیا۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے سہولت سینٹر کا افتتاح کیا،اوورسیز پاکستانیوں کے پراپرٹی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے سہولت سینٹر بنایا گیا۔
چیئرمین نیب کے مطابق ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بھی لاہور میں سہولت سیل کے قیام کے احکامات دیئے ۔
تقریب میں ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ ،سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز ،نیب افسران نے شرکت کی۔
10:43 AM
January 01, 2025
10:36 AM
January 01, 2025
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا نوٹس چیلنج کردیا
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کردیا۔
ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کی کارروائی پرحکم امتناع جاری کرنے کی استدعا بھی کی ہے،سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں تشکیل بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں،سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل27 جنوری کو سماعت کیلئے مقررکر دی، 6 رکنی لارجر بینچ 27 جنوری دن ایک بجے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سنگین غلطی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا تھا،سپریم کورٹ کے اعلامیے میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولربینچ کےسامنے سماعت کیلئے مقررکیا، نتیجتاً سپریم کورٹ اورفریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔
قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن،محسن نقوی مزدوروں کو ظہرانہ دیں گے
سٹی42: لاہور کے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کچھ خاص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، قذافی سٹیڈیم کی کنسٹرکشن کے دوران کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔
مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کر کے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے، قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔
واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم میں سہہ فریقی سیریز کے 2 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔
10:20 AM
January 01, 2025
10:19 AM
January 01, 2025
پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
ویب ڈیسک: پرائز بانڈز رکھنے والوں کی سنی گئی،کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے حال ہی میں جنوری کیلئے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کیا تاہم ادارے نے 1500 اور 100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی آئندہ قرعہ اندازی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ،750 روپے مالیت کی 101 ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کراچی میں ہو چکی ہے, تقریب کی صدارت کراچی میں نیشنل سیونگز کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جاوید شیخ نے کی۔
سرکاری اعلان کے مطابق بانڈ نمبر 271541 رکھنے والے کو 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا گیا، بانڈ نمبر 317904، 496553 اور 800663 رکھنے والوں نے 5 لاکھ روپے مالیت کے بالترتیب 3 انعامات جیتے ہیں ،نیشنل سیونگز ڈویژن نے آئندہ پرائزبانڈز کی قرعہ اندازی کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔
اگلی قرعہ اندازی 17 فروری کو ہوگی جس میں بالترتیب 1500 روپے اور 100 روپے کے بانڈز شامل ہوں گے جو بالترتیب ملتان اور راولپنڈی میں ہو گی ۔
حکومتی پالیسی کے مطابق انعامی رقم حاصل کرنے والوں پر ٹیکس فائلرز کیلئے انعامی رقم کا 15 فیصد اور نان فائلرز کیلئے 30 فیصد رکھا گیا ہے۔
بانڈ ہولڈرز کو اگلی قرعہ اندازی کا بے صبری سے انتظار کرنا پڑے گا۔
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے، سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
10:18 AM
January 01, 2025
10:17 AM
January 01, 2025
سٹاک ایکسچینج میں تیزی،ڈالر کی قیمت گر گئی
ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہتر ہو گئی۔
جمعہ کو سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 850 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 888 کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس میں اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح بحال ہو گئی تھی۔
دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آیا ہے ، انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔
انضمام الحق کے بیٹے ابتسام رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے
ویب ڈیسک: سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے، اُن کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سابق کپتان کی چھوٹی اور پیاری فیملی ہے۔ مارچ 2022 میں ان کی بیٹی کی شادی کی گئی تھیں جن کی تصاویر کو فینز کی جانب سے بے انتہا پسند کیا گیا تھا۔بیٹی کی شادی کے 3 سال بعد اب انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق نے بھی سادگی سے نکاح کرلیا ہے۔
ابتسام الحق کی نکاح کی تصاویر 'دا آرٹسٹ فوٹوگرافی' نامی انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں جن میں ابتسام اور انکی اہلیہ کو بطور دلہا، دلہن انضمام الحق کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر ابتسام الحق اور انکی اہلیہ سفید ملبوسات پہن کر ٹوئننگ کرتے دکھے جبکہ انضمام الحق بھی اس تھیم کو فالو کرتے ہوئے سفید لباس میں ہی ملبوس نظر آئے۔
یاد رہے کہ انضمام الحق پاکستان کے سابق کرکٹر ہیں جنہوں نے کرکٹ ٹیم کیلئے سالوں کھیلا۔ انضمام الحق کو آئیکونک 1992 ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔انضمام الحق کی میچن وننگ پرفارمنس نے پاکستان کو متعدد میچز جتوانے میں مدد کی اور اب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔
10:12 AM
January 01, 2025
10:06 AM
January 01, 2025
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا، سکیورٹی کے سخت انتظامات
ویب ڈیسک:صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا, پارلیمنٹ کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہوگی ،پریس گیلری کی کوریج کرنے والے صحافیوں کا داخلہ قومی اسمبلی کے 12 ویں اجلاس کیلئے جاری کارڈ پر ہو گا .
سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت زیر التواء بل قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔
مشترکہ اجلاس کے باعث سینیٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول، آج صبح ساڑھے دس بجے کے بجائے دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔
بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
فاطمہ خان،اقصیٰ شیخ: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے
شہر لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی دھوپ نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 185 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ سے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی کی صورتحال مختلف رہی۔ شاہراہ قائداعظم پر 166,جوہر ٹاؤن میں 168,ڈی ایچ اے میں 202,امریکی قونصلیٹ میں 243,کوٹ لکھپت میں 240 اور غازی روڈ انٹرچینج پر 217 ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں سردی ایک بار پھر اپنے رنگ جمانے لگی ہے،شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کے ڈیرے ہیں اورشہر میں گزشتہ رات سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق سردی کی حالیہ لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی،ہفتے اوراتوار کو شہر میں کڑاکے کی سردی پڑے گی اورپارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اور 26 جنوری کو شہر میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں گی،موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شمال مشرقی سمت سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی بدستور مضر صحت ہےاوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں سر فہرست مائے کولاچی، دوسرے نمبر پر کورنگی اور تیسرے نمبر شاہرہ فیصل موجود ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کاامکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرداورخشک رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور، اوکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
10:01 AM
January 01, 2025
09:56 AM
January 01, 2025
لاہور: گھر سے 60تولے سونا،لاکھوں کی نقدی چوری کا معمہ حل
عابد چودھری:لاہور کے علاقے سرور روڈ تھانہ کی حدود میں ایک کروڑ مالیت کا 60تولے سونا،لاکھوں کی نقدی کی چوری کا معمہ حل ہو گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ ماہ نور خالق کو ساتھی ملزم جام شان سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان سے 55تولے سونے کے زیورات ،4لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔خاتون ملزمہ مدعی مقدمہ انجم اقبال کی گھریلو ملازمہ تھی۔
خاتون ملزمہ ساتھی ملزم کے ہمراہ گھر سے چوری کرکے فرار ہو گئی تھی،ملزمان کو ہیومین انٹیلیجنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ
ویب ڈیسک:دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس میں 35 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے،ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس 15 ہزار ڈالر تک ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں نیپال کی سپریم کورٹ نے حکومت کو بلند پہاڑ سر کرنے کے لیے کوہِ پیماؤں کو محدود تعداد میں اجازت نامے جاری کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں کے استعداد کا خیال رکھنا لازم ہے۔ اس لیے کوہ پیمائی کے لیے ایک مخصوص تعداد کا تعین کرنا ضروری ہے۔
دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے آٹھ نیپال میں ہیں جن میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی شامل ہے۔
09:54 AM
January 01, 2025
09:42 AM
January 01, 2025
پنجاب حکومت کا لاکھوں خاندانوں کو ’نگہبان رمضان پیکیج‘ دینے کا فیصلہ
دلشاد راؤ: پنجاب حکومت نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاکھوں خاندانوں کو ’نگہبان رمضان پیکیج‘ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ’نگہبان رمضان پیکیج‘ کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے لاکھوں خاندانوں کو ’نگہبان رمضان پیکیج‘ دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کو نگہبان رمضان پیکیج کے لئے 15 فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کی جبکہ نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت کے لئے ضروری اقدامات کا بھی حکم دیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نگہبان رمضان پیکیج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے، عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، نگہبان رمضان پیکیج کے لئے عوام کا لائنوں میں لگنا قطعاً پسند نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں اللہ کی رضا کیلئے عوام کی خدمت کی جائے، انتظامیہ اور متعلقہ حکام عبادت سمجھ کر اپنی خدمات سرانجام دیں۔
دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’نگہبان رمضان پیکیج‘ کیلئے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن ضروری ہے، گھر بیٹھے آن لائن پورٹل pser.punjab.gov.pk پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے، یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، نگہبان رمضان پیکیج کیلئے ہیلپ لائن 080002345 بھی قائم کر دی گئی ہے۔
راکھی ساونت پاکستان آنے کو تیار، ہانیہ بھی ریسیو کرنے کیلئے جاگ اٹھیں
ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی حالیہ ویڈیو پوسٹ میں ملنے کی خواہش پر اداکارہ ہانیہ عامر نے جوابی پیغام جاری کردیا۔
سوشل میڈیا کا رخ کیا جائے تو بھارتی و پاکستانی اداکارائیں ہانیہ عامر اور راکھی ساونت کا ہر جانب بول بولا ہے۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب بھارت میں لائم لائٹ میں رہنے والی راکھی ساونت نے ویڈیو پیغام میں اداکارہ ہانیہ عامر سمیت دیگر پاکستانی اداکاراؤں کا نام لیتے ہوئے اوپن چیلنج دیا۔
بس پھر کیا اس چیلنچ کو قبول نہ کرنا ہانیہ عامر کیلئے کیسے ممکن ہوسکتا تھا؟ اداکارہ نے بھی راکھی کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے ویڈیو جاری کی جس میں انہیں راکھی کے بول پر بھرپور ایکسپریشن دیتے دیکھا گیا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھ دیا کہ،’راکھی جی، ایک آئیکون ہیں‘۔ہانیہ کے جواب کی دیر تھی کہ راکھی نے اپنا بوریا بستر باندھ کر فوراّ ایئرپورٹ کا رخ کرلیا اور ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ہانیہ کے نام پیغام جاری کیا۔
راکھی کا کہنا تھا کہ،’ہانیہ میں تم سے بے حد محبت کرتی ہوں اور تم سے ملنے پاکستان آرہی ہوں، کیا تمہارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے؟؟ ہانیہ کیا تم مجھے ایئر پورٹ پر لینے آؤگی؟؟۔
راکھی کی پرزور فرمائش کو بھلا ہانیہ کیسے رد کرسکتی تھیں؟ صبح سویرے آنکھ کھلتے ہی ہانیہ عامر نے جیسے ہی سوشل میڈیا کا رخ کیا تو راکھی کی فرمائش دیکھ کر جوابی پیغام جاری کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں اداکارہ نے آنکھوں کو ملتے ہوئے مدہوشی کی حالت میں راکھی کو یقین دہانی کرائی اور کہا کہ، سب کو گڈ مارننگ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پہلے میری زندگی کافی غمگین تھی لیکن پھر راکھی جی میری زندگی میں آئیں۔’
ہانیہ کا مزید کہنا تھا کہ،’راکھی جی، میں ایئرپورٹ پر آپ کو لینے آ رہی ہوں’۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت اور بھارتی اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی کے درمیان ایک شو کے حوالے سے تنازعہ ہوا جہاں دونوں کو ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا لیکن نورا فتیحی آخری وقت پر شو میں شریک نہ ہوئیں حالانکہ انہوں نے راکھی سے دگنی فیس لینے کا وعدہ کیا تھا۔ اداکارہ نے نورا فتیحی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانیوں کی عزت کرنے چاہیے، میں نے ایک بھارتی ہوکر پاکستان کو پیار دیا کیونکہ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے اور مجھ سے پیار کرنے والے زیادہ مداح پاکستانی ہیں’۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پاکستانی مداحوں سے بےحد محبت کرتی ہیں اور پاکستان کے لیے ہمیشہ وفادار رہیں گی اور کبھی کسی کو ان کے خلاف کچھ کہنے نہیں دیں گی۔اسی انٹرویو میں راکھی نے خود کو آئٹم گرل اور کوئین آف رئیلٹی شو قرار دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو اوپن ڈانس چیلنچ بھی دے ڈالا اور کہا کہ میں انڈیا کی نمبر ون ڈانسر ہوں ان سب کو میں شکست دے سکتی ہوں کیونکہ میں 24 گھنٹے ڈانس کرسکتی ہوں’۔
ایک جانب پاکستان سے محبت اور انڈیا کی شہری ہونے کے باوجود اس سے بغاوت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین راکھی ساونت کیلئے کمنٹ سیکشن میں ملے جلے تبصروں کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بھارتی صارفین راکھی ساونت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔
09:36 AM
January 01, 2025
09:36 AM
January 01, 2025
ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل
ویب ڈیسک: امریکی وفاقی جج نے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کا حکمنامہ عارضی طورپر معطل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 منٹ سماعت میں وفاقی جج نے انتظامیہ کے وکیل سے سوال کیا کہ وکلا کہاں تھے جب ٹرمپ کی ٹیم اس صدارتی حکمنامے کا مسودہ تیار کررہی تھی۔
بولے اس حکمنامےکی آئینی حیثیت کی وکالت کے دعویٰ نے دماغ چکرا دیا۔چودہویں آئینی ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والا تقریباً ہر بچہ خود بخود شہریت کاحقدار قرارپاتا ہے۔
جج نے صدر ٹرمپ کا اقدام یکسر غیر آئینی قرار دے دیا۔مزید کارروائی تک صدارتی حکمنامہ 14روز کیلئے التوا میں ڈال دیا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔
جس کے بعد امریکا کی 18 ریاستوں نے ٹرمپ کے اس اقدام کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا۔ ایری زونا، الی نوائے، اوریگن اور واشنگٹن ریاستوں نے عدالت کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا۔
کوئٹہ: جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے چوری ہوگئے
ویب ڈیسک: کوئٹہ میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے اور اوراق چوری ہوگئے۔
کوئٹہ شہر کے مغر ب میں کوہ چلتن میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئےقرآن پاک کے قدیم نسخوں اور اوراق کے چوری کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
انچارج جبل نور القرآن اجمل خان کے مطابق تقریباً 150 قرآنی نسخے اور قدیم اوراق شیشے توڑ کر نکالے گئے ہیں ، قدیم نسخے سرنگ کے اندر شیشوں میں ڈسپلے کیے ہوئے تھے۔
جبل نور القرآن میں قرآنی نسخے چوری کرنےکا مقدمہ بروری تھانے میں نامعلوم چوروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ شہر کے مغرب میں واقع جبل نور القرآن 1992 میں تعمیر کیا گیا تھا، یہاں پہاڑ کو تراش کر سرنگ بنائی گئیں اور ان سرنگوں میں قرآن پاک کے قدیم نسخوں اور شہید اوراق کو محفوظ کیا جاتاہے۔
جبل نور القرآن میں اس وقت لاکھوں کی تعداد میں قرآن پاک کے اوراق موجودہیں۔
09:22 AM
January 01, 2025
09:14 AM
January 01, 2025
ہانیہ تمہاری بہن آرہی ہے،ائیرپورٹ پر لینے آجاؤ،راکھی ساونت
ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان آنے اورہانیہ عامرسمیت دیگر شوبزستاروں سے ملنے کی خواہش کااظہارکردیا۔
راکھی ساونت کی ان دنوں پاکستانی اداکاراؤں سے متعلق ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، وہ کبھی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو ڈانس چیلنج دیتے نظر آتی ہیں تو کبھی پاکستان آکر شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
حال ہی میں راکھی ساونت کی ائیر پورٹ سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں اپنا سامان اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے،بھارتی اداکارہ نے یہ ویڈیو ہانیہ عامر کے نام بنائی اور ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان ہانیہ، نرگس اور دیدار سمیت تمام بڑے ستاروں سے ملنے آرہی ہوں۔
راکھی ساونت نے کہا کہ ہانیہ کیا تمھارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے، میں تمھاری بہن بھارت سے آرہی ہوں، چلو مجھے ائیرپورٹ پر لینے آجاؤ۔ ویڈیو کے آخر میں انہوں نے ہانیہ کو "ٓئی لوِ یو" کہتے ہوئے اپنی محبت کا اظہاربھی کیا۔
پی ٹی آئی اور جے یو آئی(ف)کے درمیان ملاقات طے پا گئی
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی اور جے یو آئی(ف) کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے،مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات پیر یا منگل کو ہو گی۔
مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر ملاقات ہوگی،ملاقات میں اپوزیشن الائنس تشکیل دینے سے متعلق گفتگو ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمن تک پہنچایا جائے گا۔
09:07 AM
January 01, 2025
09:03 AM
January 01, 2025
اداکارہ نرگس کا راکھی ساونت کی ویڈیو پوسٹ پر کرارا جواب
زین مدنی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی حالیہ ویڈیو پوسٹ کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے محترمہ میں الحمد للّہ شوبز چھوڑ چکی ہوں ۔
بولی ووڈ ایکٹریس اور ڈانسر راکھی ساونت کی جانب سے ایک روز جاری کی گئی ویڈیو پو سٹ میں اداکارہ نرگس، دیدار اور ہانیہ عامر کے حوالے سے راکھی ساونت نے بیانات دیئے تھے، جس کے جواب میں آج اداکارہ نرگس نےبھی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں راکھی ساونت کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بنت حوا کے نام سے خواتین کے لیے ادارہ بنا رہی ہوں اور محترمہ میں الحمد للّہ شوبز چھوڑ چکی ہوں۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت اور بھارتی اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی کے درمیان ایک شو کے حوالے سے تنازعہ ہوا جہاں دونوں کو ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا لیکن نورا فتیحی آخری وقت پر شو میں شریک نہ ہوئیں حالانکہ انہوں نے راکھی سے دگنی فیس لینے کا وعدہ کیا تھا۔ اداکارہ نے نورا فتیحی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانیوں کی عزت کرنے چاہیے، میں نے ایک بھارتی ہوکر پاکستان کو پیار دیا کیونکہ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے اور مجھ سے پیار کرنے والے زیادہ مداح پاکستانی ہیں’۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پاکستانی مداحوں سے بےحد محبت کرتی ہیں اور پاکستان کے لیے ہمیشہ وفادار رہیں گی اور کبھی کسی کو ان کے خلاف کچھ کہنے نہیں دیں گی۔اسی انٹرویو میں راکھی نے خود کو آئٹم گرل اور کوئین آف رئیلٹی شو قرار دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو اوپن ڈانس چیلنچ بھی دے ڈالا اور کہا کہ میں انڈیا کی نمبر ون ڈانسر ہوں ان سب کو میں شکست دے سکتی ہوں کیونکہ میں 24 گھنٹے ڈانس کرسکتی ہوں’۔
ایک جانب پاکستان سے محبت اور انڈیا کی شہری ہونے کے باوجود اس سے بغاوت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین راکھی ساونت کیلئے کمنٹ سیکشن میں ملے جلے تبصروں کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بھارتی صارفین راکھی ساونت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب
ویب ڈیسک : صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا
صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت زیر التوا بلز قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، مشترکہ اجلاس کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں، مشترکہ اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
۔
10:50 PM
January 01, 2025
10:29 PM
January 01, 2025
131 سال قدیم عجائب گھر لاہور کو بین الاقوامی معیار کا میوزیم بنانے کا فیصلہ
کومل اسلم : وزیراعلی کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میوزیم کا دورہ کیا، لاہور میں131 سال قدیم عجائب گھر کو بین الاقوامی معیار کا میوزیم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا
یونیسکو نے پنجاب حکومت سے تعاون پر اتفاق کرلیا ، ورکنگ پلان تیار ہوگیا اور عملدرآمد کا فوری آغاز کردیا ، یونیسکو لاہور عجائب گھر کو جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے مطابق بنائے گا،یونیسکو کی جانب سے عجائب گھر کے لئے 240ملین روپے مختص کردئیے گئے،
یونیسکو پلان میں معاونت کے لیے کامران لاشاری کی معاونت حاصل کرنےکا فیصلہ کیا گیا، تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، سیکرٹری سیاحت بھی شامل ہیں ،
سینئر صوبائی وزیر نے یونیسکو پلان کی سمری کابینہ کو ارسال کرنےکی ہدایت کردی ، میوزیم میں آنے والوں کی سہولت کیلئے مرکز مہمان داری قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی ،
گندھارا اور خطاطی پر عالمی کانفرنسیں منعقد کرانے کے لئے پلان بھی طلب کرلیا گیا ، تاریخی نوادرات اور فن پاروں کو محفوظ بنانے کے لئے سسٹم کو ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، کسانوں کیلئے اچھی خبر
سٹی 42 : پنجاب حکومت کی جانب سے ساڑھے 12 سے 50 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پنجاب بھر میں حکومت پنجاب نے مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق 34 ہزار سے زائد کسانوں نے درخواستیں محکمہ زراعت کو جمع کروا دی ہیں،3 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز فراہم کرنے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ کوارسال کی گئی ہے اور ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو 1 ہزار لینڈلیولرز مفت دیے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق 25 سے 50 ایکڑ پر گندم اگانے والوں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹرز دیے جائیں گے، پنجاب میں 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر 2 کروڑ 11 لاکھ 7 ہزار ٹن گندم کی پیداوار کا ٹارگٹ ہے۔
10:16 PM
January 01, 2025
10:09 PM
January 01, 2025
برف باری ؛گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع، پاک فوج نے امدادی کام شروع کردیا
احمد منصور: برف باری کی وجہ سے گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔ پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر سروسز، طبی سہولیات اور سڑک کھولنے کی کوششیں جاری ہیں
حالیہ برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے باعث مقامی افرادصحت کے مسائل کا شکار تھے، 23 جنوری 2025 کو پاک فوج نے مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی،7 ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں 2 ماہر امراض نسواں بھی شامل تھیں جنھیں مظفرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہلمت منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کی یہ ٹیم برفباری کے موسم میں ہلمت اور تاؤبٹ کے لوگوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرے گی، ہنگامی مریضوں کو طبی ضرورت کے مطابق ہلمت سے کیل اور مظفرآباد منتقل کیا گیا،
اس کے علاوہ سرداری میں ایک مفت طبی کیمپ بھی منعقد کیا گیا، جہاں 153 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات و مشورے فراہم کیے گئے، پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشینری اور عملہ مسلسل کیل سے تاؤبٹ تک سڑک کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں،آج تک برفباری کے بعد بند ہونے والی 25 کلومیٹر سڑک کو ہلمت تک کھول دیا گیا ہے، گریس ویلی کے مقامی افراد نے پاک فوج اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر سروس، طبی عملہ اور سڑک کو کھلا رکھنے کی مسلسل کوششوں کو بھرپور سراہا
بہت جلد بلوچستان آکر سٹوڈنٹس کو ہونہار سکالرشپ دینا چاہتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز
سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50رکنی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی، مریم نواز کی طرف سے بلوچستان کے تمام طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بلوچستان کے طلبہ کی درخواست پر سیروسیاحت کے لئے جیب خرچ دینے، ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کرانے اور بہترین ہوٹل میں لنچ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔ بلوچستان کے طلبہ نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کی تعریف کی اور طلبہ نے پنجاب میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کااظہار کیا۔
مریم نواز نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد بلوچستان آکر طلبہ کو ہونہار سکالرشپ دینا چاہتی ہوں۔بس چلے تو پنجاب سے زیادہ سکالر شپ اور لیپ ٹاپ بلوچستان کے طلبہ کو دوں۔بلوچستان کے لوگوں کے لئے دل تڑپتا ہے۔ کافی عرصے سے بلوچستان کے طلبہ کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلبہ کو ای بائیک دینے کا بھی جائز ہ لیا جائے گا۔بلوچستان کے بچے کسی سے کم نہیں،موافق حالات ملیں تو سب سے آگے بڑھیں گے۔جتنا پنجاب کے بچوں کے بارے میں سوچتی ہوں،اتنی ہی فکر بلوچستان اور دیگر صوبے کے بچوں کے لئے بھی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مانگ کر قومیں ترقی نہیں کرتیں، 2016میں آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلے، بعد میں پھر پھنسا دیا گیا۔اپنے وسائل اور انسانی ترقی کو ذریعہ بنا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔پنجاب اور بلوچستان کو آبادی کے لحاظ سے فنڈز ملتے ہیں۔بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،ہمارے اتنے قدرتی وسائل نہیں لیکن ریونیو بڑھا کر عوام پر خرچ کرتے ہیں۔جہاں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت رہی ترقی وہاں پر ہوئی۔نواز شریف کے 3مرتبہ وزارت عظمیٰ کے دور میں بلوچستان اوپرکی طرف گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بلوچستان پر ہر مرتبہ بھرپورتوجہ دی،شاید پنجاب سے بھی زیادہ بلوچستان توجہ کا مرکز رہا۔ہر پاکستانی کی طرح میرے دل میں بھی بلوچستان کے لئے بہت محبت ہے۔نواب احمد جوگیزئی نے خون سے لکھاپاکستان زندہ باد کا نعرے والا رومال ساتھ دفن کرنے کی وصیت کی۔بلوچستان پاکستان کے لئے جانیں دینے والے شہداء کی سرزمین ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان میں فعال ہونا افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔سچائی کو عقل ودانش اور شعور کی کسوٹی پر پرکھنا چاہیے۔دہشت گردخود باہر رہتے ہیں،بچے بھی باہر رکھتے ہیں اور دوسروں کے بچوں کوورغلا کر مرواتے ہیں۔ہم پنجابی اور بلوچی بعد میں ہیں پہلے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 3لاکھ سے کم آمدن والے 30ہزار بچوں کو ہونہار سکالر شپ دے رہے ہیں۔ سرکاری ہی نہیں اچھی پرائیویٹ یونیورسٹی کے طلبہ کو پہلی مرتبہ سکالر شپ مل رہا ہے۔30ہزار میں سے ایک بھی سکالر شپ سفارش پر نہیں دیا۔ 18ہزار طالبات نے ہونہار سکالرشپ حاصل کیا۔سکالر شپ دیتے ہوئے کسی سے نہیں پوچھا گیا کہ تعلق کس جماعت سے ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ سکالرشپ حاصل کرنے والے اگلے 4سال مفت تعلیم حاصل کریں گے۔لاہور میں بیٹھ کر سکالر شپ نہیں دئیے، 9ڈویژن میں جا کر بچوں کو سکالرشپ دئیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہونہار سکالرشپ کی تقریب میں جواپنائیت اور محبت طلبہ کی طرف سے ملی،خواب سا لگتا ہے۔طلبہ کی طرف سے ملنے والی محبت اور پیار کو مخالفین نے ڈرامہ قرار دیا۔ مریم نواز نے بتایا کہ ہونہار سکالر شپ میں انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے سکینڈ ائیر اور تھرڈ ائیر کے طلبہ کو بھی شامل کیا جارہاہے۔ڈیجیٹل دور میں لیپ ٹاپ کے بغیر پڑھائی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصب عوام کی امانت ہے،اللہ اور عوام کے سامنے خود جوابدہ سمجھتی ہوں۔پنجاب میں لائیوسٹاک کارڈ،گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ،انٹرن شپ اور دیگراقدامات سے زراعت کو فروغ دے رہے ہیں۔ فری میڈیسن،ڈائلیسزکارڈ اور صحت کی دوسری سہولتوں سے بلوچستان کے لوگ مستفید ہوتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سڑکیں اور پل ہی نہیں بنا رہے بلکہ لوگوں کی حالت بدلنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ہرکسی کو ترقی کا ثمر ملنا چاہیے۔ پاکستان کے پہلے سرکاری نواز شریف کینسر ہسپتال بلوچستان اور دیگر صوبوں کے لوگ بھی علاج کرا سکیں گے۔چین سے کینسر کے علاج کے لئے لیکویڈ نائٹروجن کرائیو سرجری مشین لارہے ہیں۔سرگودھا میں پہلا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بننے سے کے پی کے کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں گے۔چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے پنجاب ہی نہیں دیگر صوبوں کے بچے بھی مستفید ہورہے ہیں۔ بلوچستان کے شہری نے دوماہ کی فری میڈیسن ملنے پر شکریہ ادا کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ائیر ایمبولینس سروس سے پنجاب ہی نہیں دوسروں صوبوں کو خدمات مہیا کررہے ہیں۔پنجاب میں پہلی مرتبہ غذائی قلت کے شکار طلبہ کے لئے فری میل پروگرام شروع کیا تو داخلے بڑھ گئے۔زیرو آؤٹ آف سکول بچوں کا ہدف جلد حاصل کریں گے۔بورڈ کے ٹاپر طلبہ کے لئے میڈل اور کیش ایوارڈ شروع کئے۔10ہزار طلبہ کو ای بائیک دے چکے ہیں مزید 1لاکھ طلبہ کو ای بائیک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس یونیورسٹی کی تعمیر جلد شروع ہورہی ہے۔سعودی عرب سے لائیو سٹاک ایکسپورٹ پر بات چیت چل رہی ہے۔زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے کاشتکار پر ڈیزل اور بجلی کے بل کا بوجھ کم ہو گا۔پنجاب میں لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ جانوروں کے لئے ونڈا وغیرہ خریداگیا ہے۔سموگ کے خاتمے کے ہنگامی اقدامات کئے،پنجاب اب ڈیزل پٹرول سے گرین انرجی پر جارہا ہے۔پہلے شریمپ فارمنگ پروگرام سے 130ٹن شریمپ ایکسپورٹ کی جائے گی۔پنجاب کو زیر پلاسٹک پر لے کر جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آسان کاروبار کارڈ اور فنانس سکیموں سے 10لاکھ سے 3کروڑ بلاسود قرضہ دیں گے۔آسان کاروبار فنانس کے لئے 16ہزاراور آسان کاروبار کارڈ کے لئے 18درخواستیں آ چکی ہیں۔پنجاب کو صنعت کاری کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ستھرا پنجاب پروگرام سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملا اور اربوں روپے کی انڈسٹری شروع ہوئی۔پنجاب کے تمام اضلاع چند ماہ میں سیف سٹی بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی سفارش پر تعیناتی کی نہ میرٹ کی خلاف ورزی پسند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں کی ماسٹرپلاننگ کررہے ہیں۔ٹوارزم کے لئے خصوصی طورپر کوریڈور ڈویلپ کررہے ہیں۔27الیکٹرک بسیں آ چکی ہیں، 500مزید بسیں آئیں گی۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایک سال میں ایک لاکھ اور 5سال میں 5لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کریں گے۔لوگوں کو 3مرلے کے پلاٹ مفت دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈ اور مینارٹی کارڈ کے ذریعے نادارافرارد کی مالی معاونت کی جارہی ہے۔ورچوئل پولیس سٹیشن پرکال کرکے خواتین بچے ہیلپ لے سکتے ہیں۔پنجاب میں 700سڑکوں کی تعمیرومرمت ہورہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے بعد سرگودھا میں بھی میٹروبس سروس شروع کریں گے۔ جب واپس جائیں تو میرٹ پر کام کریں،کام محنت اور دلجمعی سے ہوتے ہیں پیسوں سے نہیں۔حکمران عوام کے دکھ تکلیف کو سمجھے گا تو صوبہ آگے بڑھے گا۔ہسپتالوں،سکولوں اور گلی محلوں میں جائے بغیر عوامی حالات کا علم نہیں ہوتا۔پاپولیشن کے حساب سے ہر صوبے کو فنڈز ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس محنت اور کمٹ منٹ کا نام ہے۔پچھلے دور میں صوبہ رل گیا،4سال سے پیسہ پتہ نہیں کہا جاتا رہا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پابندی وقت پر کاربند ہوں،دوسروں کو انتظار کرانا بالکل پسند نہیں۔وزارت اعلی عہدہ نہیں،خدمت گزاری کا نام ہے۔ بلوچستان کے طلبہ نے کہا کہ پنجاب کے حالات دیکھ رشک آتا ہے،کاش ہمارا صوبہ بھی ایسا ہو۔پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز شریف عوام کیلئے شاندار پراجیکٹ لارہی ہیں۔وزیراعلی مریم نواز کے پنجاب میں تعلیم حاصل کرنا ہماری خواہش ہے۔
09:17 PM
January 01, 2025
08:59 PM
January 01, 2025
انٹرنیشنل ایکٹیو سمزجرائم میں مددگار، 4 سم ڈیلرز گرفتار
عرفان ملک :انٹرنیشنل ایکٹیو سمز کی مدد بھتہ خوری ،بلیک میلنگ کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے ۔
پی ٹی اے نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مراسلہ لکھ دیا،یوکے میں مقیم پاکستانی پاکستان میں انٹرنیشنل ایکٹیو سمز پاکستان بھجوا رہا تھا،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شاہ عالم مارکیٹ سے 4سم ڈیلرز کو گرفتار کر لیا،انٹرنیشنل ایکٹیو سمز کی مدد سے فراڈ ، بھتہ خوری ودیگر مذموم مقاصد کیلئے جا رہےتھے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سمز کی وجہ سے ملزمان کی ٹریسنگ ناممکنات میں شامل ہو جاتی ہے ،ایف آئی اے نے ملزمان سعد اشفاق ، محمد عاطف ، شعیب حیدر ،جمشید حیدر کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے سینکڑوں کی تعداد میں انٹرنیشنل ایکٹیو سمز برآمد کر لی گئیں ،
ملزمان کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا
امن سے ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے، صدر مملکت
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
صدر مملکت کو پاک فضائیہ کے ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام کورس کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ 38 ویں ایئر وار کورس میں 15 دوست ممالک سے 34 فوجی افسران شرکت کر رہے ہیں ۔
صدر مملکت نے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، امن سے ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسلم ممالک کے مابین بھائی چارے کے فروغ کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی پر ہر آنکھ اشک بار ہے ۔
08:52 PM
January 01, 2025
08:47 PM
January 01, 2025
گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
سٹی 42 : چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سمیت گلگت بلتستان کی دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
بلاول بھٹو سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ اور سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش، سمیت پی پی پی رہنما غفار خان، انجینئر اسماعیل، شہزاد آغا، بشیر احمد خان، محمد ایوب شاہ، نیاز علی صیام ایڈووکیٹ اور وزیر وقار بھی موجود تھے ۔
بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق اسپیکر فدا محمد ناشاد نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان حکومت کے سابق وزیر اقبال حسن، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان حکومت کے سابق وزیر حیدر خان، اور گلگت بلتستان نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس پی پی پی میں شامل ہوگئے۔
گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق صدر اور سابق رکن اسمبلی آمنہ انصاری ایڈووکیٹ نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا، جبکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق رکن وزیر حسن پی پی پی میں شامل ہوگئے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے رہنما محمد نسیم خان، خادم دلشاد شگری کے علاوہ وزیر تاجور، امیر خان اور وزیر ذوالفقار بھی پی پی پی میں شامل ہوگئے ۔
موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کےعلاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح /رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور ، ا وکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح/ رات کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ اور گردونواح میں ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
08:40 PM
January 01, 2025
07:38 PM
January 01, 2025
غزہ، تباہی سے پھیلا5کروڑ ٹن ملبہ سمیٹنے میں 21 سال کر عرصہ درکار؛اقوام متحدہ
ویب ڈیسک :اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں ہونے والی تباہی سے جو ملبہ پھیلا ہوا ہے وہ 5 کروڑ ٹن ہے اسے سمیٹنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 21 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے اور 12 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہی ہے اور گزشتہ روز رفح میں ملبہ صاف کرتے لوگوں پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر (ڈرون) نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں سے فلسطینی شہدا کی لاشوں کے ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 200 سے زیادہ لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں جب کہ مزید 10 ہزار سے زائد لاشیں ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پیکا ترمیمی بل ڈیجیٹل میڈیا کیلئے ہے، عطا تارڑ
سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ترمیمی بل صحافیوں کے تحفظ کی جانب اہم قدم ہے، سوشل میڈیا پر خود ساختہ صحافی نفرت پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں قواعد وقت کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل میڈیا پر کوئی کچھ بھی کہہ دیتا ہے، ڈیجیٹل میڈیا پر صحافت کے نام پر الزام تراشی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی بل ڈیجیٹل میڈیا کے لئے ہے، ڈیجیٹل میڈیا پر جھوٹ اور پروپیگنڈے کی کوئی جوابدہی نہیں ہے، ترمیمی ایکٹ میں سوشل میڈیا کی تعریف وضع کی گئی ہے، پیکا ترمیمی ایکٹ کا دائرہ کار ڈیجیٹل میڈیا تک محدود ہے، ترمیمی ایکٹ سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا متاثر نہیں ہوگا ۔
عطا تارڑ نے کہا کہ قانون سازی سے ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، سوشل میڈیا سے لاکھوں کمانے والے ٹیکس کیوں نہیں دیتے؟۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں سے مشاورت پر یقین رکھتے ہیں، پی آر اے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی، پی بی اے، اے پی این ایس سمیت سب کو دعوت ہے کہ وہ آئیں اس پر بات کریں، کیا وجہ ہے جو انتہاءپسندانہ نکتہ نظر جو کہیں بیان نہیں ہو سکتا وہ سوشل میڈیا پر زیادہ وائرل ہوتا ہے، ڈیجیٹل میڈیا پر الزام تراشی اور کردار کشی ہوتی ہے، کوئی نوٹس نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ترمیمی بل سے ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ ملے گا، ورکنگ جرنلسٹس کو موقع ملے گا کہ وہ اپنا روزگار محفوظ کر سکے، سوشل میڈیا پر خود ساختہ صحافی نفرت پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے ۔
07:26 PM
January 01, 2025
07:21 PM
January 01, 2025
صدر مملکت سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت مصطفٰی یوو کی ملاقات
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت مصطفٰی یوو کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت، توانائی، فضائی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات ہیں، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے عوامی ، سیاحتی اور تجارتی اور کاروباری تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
صدر مملکت نے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین ثقافتی روابط ، عوامی وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے کیلئے طریقے تلاش کرنے پر زور دیا، ساتھ ہی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیرمقدم بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ براہ راست پروازوں سے عوامی روابط کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 2024 میں 72,000 سے زائد پاکستانیوں نے کاروباری اور سیاحتی مقاصد کیلئے آذربائیجان کا دورہ کیا۔
ملاقات میں آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت وگار مصطفٰی یوو نے دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلقات کو اجاگر کیا، کہا کہ آذربائیجان توانائی، کاروبار اور ثقافتی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ، آذربائیجان کے لیے پاکستان کی سیاسی حمایت کو آذربائیجان کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت نے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا ۔ آذربائیجان کے وزیر نے صدر مملکت کی اچھی صحت کیلئے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وگار مصطفیٰ یوو نے پاکستان کے امن و خوشحالی کے لیے بھی آذربائیجان کے صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
بہنوئی نے سالی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ، مقدمہ درج
وقاص احمد :ملت پارک کے علاقے میں بہنوئی نے سالی سے زیادتی کردی ، بیوی کی مدعیت میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا
پولیس نے بہن کی درخواست ملزم خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،ایف آئی آر متن کے مطابق حنا نوید کی بہن اسکے پاس رہنے کے لیے آئی ہوئی تھی ، بیوی بازار پٹی کروانے گئی پیچھے سے بہنوئی نوید نےسالی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے بیوی حنا کی درخواست پر خاوندنوید کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔
07:15 PM
January 01, 2025
07:13 PM
January 01, 2025
وزیراعظم شہباز شریف کا ڈونلڈ ٹرمپ کو خط، امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
انور عباس : وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے خط 20 جنوری کو لکھا گیا، جس میں وزیراعظم پاکستان نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے بھی اپنے امریکی ہم منصب سیکریٹری آف سٹیٹ کو بھی مبارکباد دی گئی، اسحاق ڈار نے اپنے امریکی ہم منصب سیکریٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
پاکستان آرمی میوزیم راولپنڈی، تاریخی و عسکری ورثے کا محافظ
تاریخ کے اوراق کو کبھی بھی نظر انداز نہیں جاسکتا ۔ نوجوان نسل کی نظریاتی، علمی اور فکری پرورش کے لیے بھی ماضی سے واقفیت اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔جب تک نسلِ نو کی نظریں ماضی پر نہیں ہوںگی، انہیں مستقبل میں آنے والے مسائل کا ادراک بھی نہیں ہو گا اس لیے کہا جاتا ہے کہ جو قوم اپنے ماضی سے واقف نہیں ہوتی وہ حال اور مستقبل کی صحیح منصوبہ بندی نہیں کرسکتی،نوجوان نسل کو ماضی سے جوڑے رکھنے اور وطن عزیزکے لئے قربان ہو نے والے بہادر فوجیوں اور پاک فوج کی جدوجہد سے آگاہی کیلئے پاکستان آرمی میوزیم راولپنڈی کا قیام24 اکتوبر 1961 میں عمل میں لایا گیا ، پورے جاہ و جلال کے ساتھ کھڑی یہ عمارت تاریخی و عسکری ورثے کی محافظ ہے ۔ یہ عجائب گھر پاکستان کے بڑے عجائب گھروں میں سے ایک ہے۔یہ آرمی میوزیم جنرل ہیڈکوارٹرز کے قریب برطانوی دور کی ایلومینیم کی بنی ہوئی بیرکوں میں بنایاگیا تھا۔ عجائب گھر کو دلکش بنانے کے لیے ترتیب اور رنگ کا خاص خیال رکھا گیا ۔ اس کا افتتاح پاک فوج کے کمانڈر انچیف جنرل موسی خان نے کیا۔ اپنی افتتاحی تقریب میں کمانڈر انچیف نے کہا کہ '' تاریخ سے بے شمار سبق ملتے ہیں لیکن یہ سبق عجائب گھر کی صور ت میں ایک مجسم شکل رکھتے ہیں۔ عجائب گھر قوم کا ثقافتی ورثہ ہوتے ہیں اور ان کا فائدہ یہ ہے کہ ان سے تعلیم ، تحقیق اور تفریح میں بہت مدد ملتی ہے۔''
اگر تاریخ کے اوراق کا جائزہ لیا جا ئے توپتا چلتا ہے کہ عجائب گھروں کی ابتدا سولہویں صدی عیسوی میں ہوئی۔ پہلے پہل اطالوی شہزادیوں نے اپنے نوادرات کی نمائش کرکے اس کا آغاز کیا۔ بعد ازاں یورپی حکمرانوں کا بھی تاریخ میں ذکر آتا ہے کہ انہوں نے عجائب گھر بنائے تھے جس میں اسلحے کا وہ ساز وسامان محفوظ رکھتے تھے جو ان کے آباؤ اجداد کی میراث تھی۔ اس زمانے کے عجائب گھروں تک عام لوگوں کی رسائی نہ تھی، صرف بڑے گھرانوں کے ممتاز لوگوں کو ہی یہ شرف بخشا جاتاتھا ۔ بعد ازاں فوجی عجائب گھروں کے قیام کا خیال اسی تاریخ سے عمل میں آیا اوریوں یہ سلسلہ چلتے ہو ئے عہد رواں تک پہنچ گیا ۔
پاکستان آرمی میوزیم راولپنڈی کے قیام کے بعد یہ میوزیم اپنی نوادرات کے ذخیرے کی بدولت دنیا اور خاص طور پر برطانوی دولتِ مشترکہ کے ملکوں میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا تھا۔ اس میوزیم میں نایاب اشیا کا بے تحاشا ذخیرہ موجودتھااور اب اس میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ راولپنڈی کا آرمی میوزیم اپنے اندر کئی فتوحات اور قربانیوں کی نشانیاں سموئے ہوئے ہے، اس میوزیم کا مقصد عوام کو پاک فوج کی تاریخ سے روشناس کروانا بھی ہے۔اور ان قربانیوں کی یاد دلانا جو اس ملک کی بقا و سلامتی کیلئے دی گئیں ہیں ۔
پاکستان آرمی میوزیم راولپنڈی میں موجود نایاب اشیا کے مجموعوں میں چین کے''مِنگ''خاندان کے زمانے کا چینی سے بنا ہوا پیالہ، ایران کے بادشاہ'''نادر شاہ''کی تلوار اور بخارا کے آخری حکمران امیرعبدالملک کا ''خنجر'' شامل ہے اس کے علاوہ سیداحمدشہید بریلوی کے مجاہدین کے'' پرچم''، سلطان ٹیپو شہید کے ''تیر اور کمان'' بھی محفوظ رکھے گئے ہیں۔ یہ یقینا وہ اثاثہ جات تھے جن پر برصغیر کے مسلمان فخر کرتے تھے۔اس میوزیم میں دو ہزار سے زائد ایسی اشیا رکھی گئی یہیں جو ان تبدیلیوں کو ظاہر کرتی ہیں جو گیارہویں صدی کے دور سے جنگی طریقوں میں اس وقت تک زیر استعمال ہوتی تھیں۔ ان اشیا سے جنگ کے طریقوں میں ارتقا ء کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ ان اشیا میں وہ تلواریں بھی شاملہیں جو چنگیز خان کے دور میں تیار کی گئی تھیں۔اس عجائب گھر میں زمانہ قدیم کی فوجی وردیاں اور اسلحہ کے علاوہ رجمنٹس کے پرانے امتیازی نشانات ، بیج ، تلواریں اور رائفلیں بھی موجود ہیں۔میوزیم میں یوں تو بے شمار دلچسپ چیزیں موجود ہیں لیکن ان میں نمایاں دلچسپی کی حامل چیزوں میں 13انچ دہانے کی توپ کا ایک گولہ تھا جو 88پونڈ وزنی تھی یعنی ایک من سے بھی زیادہ، اس کے علاوہ ایک مزل لوڈنگ رائفل جو 9 فٹ اونچی اور اتنی وزنی کہ ایک ہاتھ سے اٹھائی بھی نہیں جاسکتی ۔ خیال ہے کہ اسے توپ کے طور پر استعمال کیاجاتا ہوگا۔ 1877 میں افغانستان کی دوسری جنگ میں پٹھانوں کے زیرِ استعمال رہنے والی قدیم طرز کی بندوق بھی خاص توجہ کا مرکزہیں۔
میوزیم کے داخلی دروازے پر صوبیدار خدا داد کا مجسمہ اپنی تمام تر شان و شوکت کے ساتھ ایستادہ ہے ۔وہ جنوبی ایشیا کے پہلے مسلمان سپاہی تھے جنہیں جنگ عظیم اول میں حیرت انگیز بہادری کے جوہر دکھانے پر وکٹوریہ کراس سے نوازا گیا۔ میوزیم کے باہر تاریخی اور واقعاتی اعتبار سے استعمال شدہ فوجی گاڑیاں اور ٹینک نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ ان میں پاک آرمی کے زیر استعمال اولین ٹینک سے لے کر آج تک کے ٹینک شامل ہیں۔جس میں فیرٹ سکاؤٹ کار ، ایم۔ 4 اسٹیورٹ ،ایم فوراے۔1شرمن اور ایم۔ 8 4ٹینکوں کے علاوہ فیلڈ اور اینٹی ایئرکرافٹ گنیں ، ہوٹرز، ایئر کرافٹ،انجینئرنگ کا سازوسامان اور جیپیں موجود ہیں۔ ان میں سے چند ایک چیزیں دورانِ جنگ قبضے میں لی گئیں۔ تین کمانڈر انچیفس کے زیر استعمال 1956 ماڈل کی اس وقت کی لگژری کار بھی یہیں موجود ہے۔
گراونڈ فلور کی لابی سے آغاز کریں تو 1947 سے لے کر آج تک کے تمام وزرائے اعظم اور سابق آرمی چیفس کی ٹائم لائن کو ترتیب سے سجایا گیا ہے۔جہاں لگی تصاویر پاکستان کی مختصر تاریخ ،دورِ حکومت ،سربراہ مملکت، وزرائے اعظم اورکمانڈر ان چیفس/چیف آف دی آرمی سٹاف کے کلیدی کارناموں پر روشنی ڈالتی نظر آتی ہیں ۔
راولپنڈی کے آرمی میوزیم کی 2 منزلہ عمارت میں 1948، 1965 اور1971 کی جنگوں کی مختلف مجسموں کے ذریعے منظرکشی کی گئی ہے۔ اور ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے جنگ لڑی جا رہی ہو ،گولیوں کی گھن گرج کے ماحول کا ہم بھی ایک حصہ ہوں اور ایسے میں اپنے بہادر فوجیوں پر مزید فخر محسوس ہو تا ہے جنہوں نے اس وطن کی حفاطت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور آج انہیں کی قربانیوں کے ثمر میں ہم ایک پرامن زندگی گزار رہے ہیں ۔نشانِ حیدر پانے والے شہدا کے زیر استعمال اشیا بھی تاریخی میوزیم کا حصہ ہیں۔ نشانِ حیدر گیلری کا منظر ، بہادری کے اعلی ترین اعزاز، نشانِ حیدر پانے والوں کی تصاویر،تعریفی اسناد ، شہدا کے ذاتی سامان کے پرنور منظر کی بدولت دیکھنے والوں کے حوصلوں کو تقویت بخشتاہے۔اس کے بعد دہشت گردی کے خلاف حالیہ جنگ کی گیلری آتی ہے جہاں دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کے دوران دی جانے والی پاک فوج کی قربانیاں دیکھنے والوں پر انتہائی گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔ یہ گیلری پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی جرات وبہادری کو جنگی نقشوں ، تصاویر اور گراف سے اجاگر کرتی ہے۔ میوزیم کا برآمدہ منتخب پینٹنگز، پورٹریٹس، تصاویر ، مجسموں،نوادرات ، رجمنٹوں کے پرانے علم ونشان اور کمپیوٹر سکرینیں سیاحوں کی راہنمائی کرتے ہیں۔اسی طرح پتھر کے دور سے لے کر موجودہ دور تک ہتھیاروں کا ارتقا ،پاک فوج کا قومی تعمیر وہنگامی حالات میں کرداراور اقوام متحدہ کے امن مشن جامع انداز میں پیش کئے گئے ہیں۔
میوزیم منگل کے علاوہ ہفتے کے باقی تمام دن صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ پاک آرمی میوزیم لال کرتی سی ایس ڈی کے قریب واقع ہے۔ سیاح اپنی گاڑیاں سی ایس ڈی میں پارک کرسکتے ہیں جہاں قریب میں آرمی میوزیم کا داخلی دروازہ ہے۔ سویلین حضرات اپنا قومی شناختی کارڈ دکھانے کے بعد میوزیم کی سیر کرسکتے ہیں جبکہ آرمڈ فورسز سے منسلک تمام افراد اپنے سروس کارڈ دکھانے کے بعد میوزیم کی سیر کرسکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کیلیے میوزیم کی انٹری فری رکھی گئی ہے۔سکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے دورے کے لئے تعلیمی ادارے کا سربراہ اجازت نامے کا خط لکھتا ہے جس میں طلبا کی تعداد، دن اور وقت کا ذکر ہوتا ہے۔ میوزیم انتظامیہ خط میں مذکور دن اور وقت کے مطابق اجازت نامے سے متعلقہ ادارے کو آگاہ کردیتی ہے اور مقررہ تاریخ کو طلبہ کو گائیڈز کی مدد سے سیر کروائی جاتی ہے۔
پاکستان آرمی میوزیم راولپنڈی نے وقت کے ساتھ ساتھ تیز ی سے ترقی کی اور ہر دور کے حساب سے اس کی ترجیحات تبدیل ہوتی گئیں،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ ضرورت محسوس کی گئی کہ میوزیم کو منظم تاریخی ترتیب میں پیش کیاجائے تا کہ یہ سیاحوں کے لئے مزید دلچسپی،کشش اور معلومات کا باعث بن سکے۔ چنانچہ 2009میں کوارٹر ماسٹر جنرل نے پاکستان آرمی میوزیم کی تعمیر ِ نو کی ذمہ داری آرمی ہیرٹیج فائونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر پاک آرمی میوزیم کو سونپی تاکہ میوزیم کوتخیلاتی انداز میں جدیدخطوط پر استوار کیا جائے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ملکی شہرت کے حامل ماہر ِ تعمیرات، اندرونی تزئین وآرائش کے ماہرین اور مواصلاتی ماہرین پرمشتمل ایک تجربہ کارٹیم کی خدما ت حاصل کی گئیں۔ میوزیم کا باقاعدہ افتتاح 26 نومبر2013میں کیا گیا۔
اس میوزیم میں نہ صرف ماضی کی جھلکیاں دیکھنے کو ملتی ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے یہ میوزیم بے شمار معلومات اور دلچسپی سے بھرپور مواد رکھتا ہے یہ تاریخی آرمی میوزیم نہ صرف شہدا کی قربانیوں کی عکاسی کرتا ہے بلکہ میوزیم میں پاک فوج کی عسکری تاریخ، فتوحات اور ورثے کو بھی قریب سے جاننے کا موقع دیتا ہے پاک فوج کی تاریخ اور روایات کو زندہ رکھنے سے متعلق یہ پاکستان آرمی میوزیم راولپنڈی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو اپنے اندر کئی فتوحات اور قربانیوں کی نشانیاں سموئے ہوئے ہے۔ہماری نوجوان نسل خاص طور پر تاریخ کے طالبعلموں کو ضرور اسکا وزٹ کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنی تاریخ کو جان سکیں
06:36 PM
January 01, 2025
06:36 PM
January 01, 2025
کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب؛ وزیراعظم کی جرمن زبان میں گفتگو
سٹی 42 : پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جرمن زبان میں گفتگو کی گئی ۔
وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر (جن کا تعلق جرمنی سے ہے) کے اعزاز میں جرمن زبان میں گفتگو کی ۔ تقریب میں وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کی ترقی کے لیے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیراعظم نے حکومت پاکستان کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سے ملک میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ترقی آئے گی، معاشی استحکام کے بعد اب ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔
وزیراعظم نے سعودی اور اماراتی سفیر کو مخاطب کر کے عربی میں خوشگوار گفتگو بھی کی ۔
سکیورٹی فورسز کا پاک افغانستان بارڈر کے قریب آپریشن، 6 خوارج ہلاک
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے پاک افغانستان بارڈر کے قریب ژوب کے علاقے میں آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔
23 جنوری کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز کو ژوب کے علاقے سمبازہ میں بین الاقوامی سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا ، جس کے بعد فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی در اندازی کو ناکام بنایا، پاکستان افغانستان بارڈر کے قریب ژوب میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ سے 6 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
سکیورٹی فورسز نے ہلاک خارجی دہشتگردوں کے قبضے سے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔
پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کا کہتا آرہا ہے، توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پورے کرے گی، توقع ہے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی، سکیو رٹی فورسز بارڈز کو محفوظ کرنے اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔
سورس : آئی ایس پی آر
وزیراعظم شہباز شریف کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ضلع ژوب میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے متحرک ہیں ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کی پاک افغان بارڈر سے ژوب کے علاقے سمبازہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی بلوچستان میں دراندازی کو ناکام بنایا، بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 6خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
06:07 PM
January 01, 2025
06:04 PM
January 01, 2025
پی ایچ اے ، بغیر ٹینڈر لبرٹی چوک پر کام شروع، گھڑی بھی مسمار
درنایاب :پی ایچ اے نے ٹینڈر کے بغیر لبرٹی چوک پر کروڑوں روپے سے تزئین و آرائش شروع کردی
پی ایچ اے کی عجب پھرتیاں ، نہ ٹینڈر کرنے کی پرواہ نہ کسی منظوری کا انتظار کیا ،تاریخی لبرٹی چوک کی کروڑوں روپے سے تزئین و آرائش شروع کردی گئی،لبرٹی سے منسلک قریبی پارک میں نصب بڑی گھڑی مسمار کردی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لبرٹی مونومنٹ کو توڑ کر ٹائل ورک اور رنگ روغن پر چار کروڑ لگے گا،پی ایچ اے نے تاحال تزئین و آرائش کے لئے کوئی ٹینڈر فائنل نہ کیا ،خوبصورت گھڑی توڑ کر ظاہری خوبصورتی کیلئے مہنگی لائٹیں الگ لگائی جائینگی۔
ڈائریکٹر انجینئرنگ نے بتایا پی ایچ اے لبرٹی کی خوبصورتی پر کام کررہا ہے ،لائٹیں لگانے کا کام ای ایم ای ڈائریکٹوریٹ کرے گا ۔
شعبان کے چاند کی پیشگوئی
سٹی 42 : محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے شعبان کے چاند کی پیش گوئی کردی ۔
کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کا چاند 30 جنوری بروز جمعرات 29 رجب کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی شب 5 بج کر 36 منٹ پر ہوگی ، چاند دیکھنے کے دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ غروب آفتاب 6 بج کر 16 منٹ پر ہونے کا امکان ہے ، غروب قمر 7 بج کر 13 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔
کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے بتایا ہے کہ غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ تک رہنے کا امکان ہے، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے ۔
05:58 PM
January 01, 2025
05:53 PM
January 01, 2025
10 سال میں جتنی مہنگائی ہوئی اس حساب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں، بلاول بھٹو
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 10 سال میں جتنی مہنگائی ہوتی ہے اس حساب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے پالیسی بناتی ہے جیسے اس کے پاس دو تہائی اکثریت حاصل ہے، حکومت اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو شاید پالیسیاں بہتر اور کامیابی سے چلتیں، ہم حکومت کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے، چاہیں گے کہ جیسے او جی ڈی ایل ترقی کرتا آیا ہے اس طرح سے پاکستانی معیشت بھی ترقی کرے۔ انہوں نے کہاکہ جب یک طرفہ پالیسی بنتی ہے اور فیصلے کیے جاتے ہیں تو ان پر عمل کرنا مشکل ہوجاتا ہے، جب فیصلے اتفاق رائے سے لیتے ہیں تو ان فیصلوں پر عمل کرنا آسان ہوتا ہے، 18ویں ترمیم اتفاق رائے سے بنی، آج اس کو کوئی چھیڑ نہیں سکتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کےلیے تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے، ہم نے مزدوروں اور محنت کشوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو آئین دلوایا، آمر ضیا الحق اور پرویز مشرف کے دور میں مزدوروں کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو لیبر پالیسی دی، بھٹو نے ملک میں پنشن اور کم سے کم اجرت کا نظام متعارف کروایا، مزدوروں کو اپنی محنت کا صلہ ملے گا تو معیشت چل سکے گی، 10 سال میں جتنی مہنگائی ہوتی ہے اس حساب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ افسوس ہے اس وقت پاکستان میں سیاست ایشوز کی بنیاد پر نہیں کی جارہی، سیاسی کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایشوز کو اٹھائیں، سیاسی کارکن ہمیں اور میڈیا کو مجبور کریں کہ کسی قیدی کو پکڑنے اور چھوڑنے کے بجائےحکومت اور اپوزیشن کی توجہ عوامی مسائل پر ہو۔
لاہور؛ 235 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،251 زخمی
وقاص احمد: 24 گھنٹوں کے دوران 235 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 251 زخمی ہوئے،85 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،165 معمولی زخمیوں کو موقع پر امدادفراہم کی گئی،
حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے،
05:38 PM
January 01, 2025
05:33 PM
January 01, 2025
سونے کی قیمت میں کمی
سٹی 42 : ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 750 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 641 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2743 ڈالر فی اونس ہے۔
موبائل فون سمگلنگ؛ پی آئی اے کے 2 ملازم نوکری سے برخاست
سعید احمد :پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے ، موبائل فون سمگلنگ پر پی آئی اے نے 2 ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا
دونوں ملازم غیر قانونی طور پر موبائل فون سمگل کرنے میں ملوث پائے گئے تھے،انتظامیہ نے انکوائری کے بعد دونوں کو ملازمت سے برخاست کیا،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائےگا،ٹورنٹوسےلاہورموبائل سمگلنگ میں ملوث ملازمین کوملازمت سےبرخاست کیاگیا،برخاست ملازمین میں ایئرہوسٹس آصف نازاورفلائٹ سٹیورڈمحمدممتازشامل ہیں ، دونوں ملازم 5جنوری کو ٹورنٹو سے لاہور کی پرواز پی کے 798 سے لاہور آئے،دوران چیکنگ ملازمین سے قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے،محکمانہ انکوائری پر دونوں ملازمین کے خلاف انتظامیہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا
05:24 PM
January 01, 2025
05:13 PM
January 01, 2025
وزیر اعظم نے بلاول بھٹو کو ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل کردیا
اویس کیانی : وزیراعظم نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں بلاول بھٹو کو شامل کردیا،وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا ممبر بنا دیا
دونوں ارکان گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران کی ترقی کے لیے ہائی پاور بورڈ کی میٹنگز میں شریک ہوں گے،گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی کوئی میٹنگ نہیں ہوسکی تھی
بلاول بھٹو اور خواجہ آصف گریڈ 21سے22 میں ترقی پانے والے افسران کی بورڈ میٹنگ میں شریک ہوں گے
انٹربینک میں ڈالر سستا
سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.85 روپے سے کم ہوکر 278.72 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 13 پیسے کمی سے 281.13 روپے پرآگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 48 پیسے کمی سے 292.86 روپے، برطانوی پاؤنڈ 74 پیسے کمی 346.97 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.55 روپے، سعودی ریال 74.80 روپے پر ہی برقرار رہا ۔
05:07 PM
January 01, 2025
05:04 PM
January 01, 2025
دوہرے قتل کے 2 مرکزی ملزم گرفتار
عابد چوہدری :دوہرے قتل اور اندھے قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزم گرفتار کرلیے ۔ ملزم نے اپنے ہی بہن اور بہنوئی کو قتل کیا تھا
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دوہرے قتل اور اندھے قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزم گرفتار کرلیے ،کاہنہ پولیس نے ملزموں کو جدید ٹیکنالوجی و ہیومن انٹیلی جنس سے ٹریس کرکے گرفتار کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم فراز کو دھلوکی گاؤں سے حراست میں لیا گیا ،ملزم نے غیرت کے نام پر اپنے بہنوئی و بہن کو قتل کیا تھا، مقتول محمود اور مقتولہ رفعت نے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جس کا مقتولہ رفعت کے گھر والوں کو رنج تھا اور بھائی نےطیش میں آکر قتل کیا
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے دوسرے کیس کے حوالے سے بتایا کہ اندھے قتل میں ملوث ملزم حارث کو رائے کلاں ضلع قصور سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے اسلحہ کے لالچ میں دکاندار سید عابد کو سر میں فائر مار کر قتل کیا تھا،ملزم الیکٹریشن کا کام کرتا تھا اور اسلحے کا شوقین تھا، ملزم نے دکان پر پڑے پستول کی لالچ میں قتل کیا اور 7پستول و گولیاں چُرا کر فرار ہو گیا،ملزم سے چوری شدہ 7 پستول 30 بور اور 400 گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں،ملزموں کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا،
60 کلو ریلوے میٹریل چوری کرتے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
سعید احمد :ریلویز پولیس مغلپورہ نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے مٹیریل چوری کی واردات ناکام بنادی
ملزم ورکشاپس سے جنریٹر کے پرزے ،کاپر وائر چوری کرتے ہوئے گرفتار ہوگئے ،اے ایس آئی رفیق ڈوگر نے ساتھی ملازمین کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کیا،ملزم عبد الوہاب، شاہد اختر اور سجاد حسین مغلپورہ کے رہائشی ہیں،ملزموں کو ریلوے الیکٹرک ڈپو کی دیوار پھلانگتے ہوئے گرفتار کیا، ملزمان تقریباً 60 کلو ریلوے مٹیریل پلاسٹک بیگز میں لے جارہے تھےلاکھوں مالیت کی 8 کلو وزنی کاپر وائر ،50 کلو وزنی دیگر قیمتی الیکٹرک پرزہ جات شامل ہیں ، ملزموں کیخلاف تھانہ ریلویز پولیس مغلپورہ ورکشاپس میں مقدمہ درج ہوگیا ،تفتیش جاری ہے
04:46 PM
January 01, 2025
مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
سٹی 42 : ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار کرلیا ۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد اسلم کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ عامر علی کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی، ملزموں کی جانب سے متاثرہ کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا، انہوں نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کو کشتی کے ذریعے اسپین اسمگلنگ کی کوشش کی گئی، کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
کشتی حادثے میں متاثرہ کو مراکش حکام نے ریسکیو کیا، متاثرہ عامر علی کا نام وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ہے ۔
ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا ہے کہ ملزموں نے متاثرہ کو بیرون ملک بھجوانے کےلئے اہلخانہ سے 53 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
03:49 PM
January 01, 2025
03:40 PM
January 01, 2025
اسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے فون پربات کروانے اوراہلیہ اور سیاسی رہنماؤں کو جیل رولز کے تحت ملاقات کروانے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی کو جیل میں ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال سے متعلق سہولیات کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے چیک اپ کی بھی ہدایت کی ، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بشریٰ بی بی اب سزا یافتہ ہیں ، ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کیا طریقہ ہے؟۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بیٹوں کی واٹس ایپ کال اور ذاتی معالج سے علاج کا کیا طریقہ کار ہے؟
بعد ازاں عدالت نے اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل کو 2 سوالات پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے ہدایت لیکر پیر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا،ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا، لیکن کوئی اعلان نہیں ہوا لہٰذا بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک کمیشن نہیں بنا اس لیے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، آج بانی پی ٹی آئی سے میری اور باقی وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ کمیشن نہیں بنایا لہٰذا مذاکرات ختم کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اعلان کرتی لیکن ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد شروع کریں گے، ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور آزاد عدلیہ اور 26ویں ترمیم کے خلاف کوشش کریں گے،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں ہمیں کسی بیرون ملک سے مدد کا انتظار نہیں ہے۔
03:34 PM
January 01, 2025
03:02 PM
January 01, 2025
شہرکےمتعددتھیٹرزکےخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ
زین مدنی:پنجاب آرٹس کونسل آف دی آرٹس اورڈی سی نے تھیٹرز سے متعلق بڑافیصلہ کر لیا۔
شہرکےمتعددتھیٹرزکےخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کیاگیا ہے،بغیرلائسنس کےتھیٹرکوڈرامہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔کمال تھیٹرز،پنجابی اورلیاقت تھیٹرزکوڈرمہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔
چند روز میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن ہوگا۔شہر میں تھیٹرز کی تعداد 10سے زائد ہو گئی ہے صرف لائسنس یافتہ تھیٹرزپربھی ڈرامہ کی نمائش کی اجازت دی جائےگی۔
متعدد تھیٹرز بغیرتھیٹر لائسنس کے چل رہے ہیں۔تھیٹرزکےخلاف کارروائی کیلئےاعلیٰ حکومتی افسران کومطلع کردیاگیا
10:43 AM
24 Jan, 2025
10:36 AM
24 Jan, 2025
10:20 AM
24 Jan, 2025
10:19 AM
24 Jan, 2025
10:18 AM
24 Jan, 2025
10:17 AM
24 Jan, 2025
10:12 AM
24 Jan, 2025
10:06 AM
24 Jan, 2025
10:01 AM
24 Jan, 2025
09:56 AM
24 Jan, 2025
09:54 AM
24 Jan, 2025
09:42 AM
24 Jan, 2025
09:36 AM
24 Jan, 2025
09:36 AM
24 Jan, 2025
09:22 AM
24 Jan, 2025
09:14 AM
24 Jan, 2025
09:07 AM
24 Jan, 2025
09:03 AM
24 Jan, 2025
10:50 PM
23 Jan, 2025
10:29 PM
23 Jan, 2025
10:16 PM
23 Jan, 2025
10:09 PM
23 Jan, 2025
09:17 PM
23 Jan, 2025
08:59 PM
23 Jan, 2025
08:52 PM
23 Jan, 2025
08:47 PM
23 Jan, 2025
08:40 PM
23 Jan, 2025
07:38 PM
23 Jan, 2025
07:26 PM
23 Jan, 2025
07:21 PM
23 Jan, 2025
07:15 PM
23 Jan, 2025
07:13 PM
23 Jan, 2025
06:36 PM
23 Jan, 2025
06:36 PM
23 Jan, 2025
06:07 PM
23 Jan, 2025
06:04 PM
23 Jan, 2025
05:58 PM
23 Jan, 2025
05:53 PM
23 Jan, 2025
05:38 PM
23 Jan, 2025
05:33 PM
23 Jan, 2025
05:24 PM
23 Jan, 2025
05:13 PM
23 Jan, 2025
05:07 PM
23 Jan, 2025
05:04 PM
23 Jan, 2025
04:46 PM
23 Jan, 2025
04:08 PM
23 Jan, 2025
03:49 PM
23 Jan, 2025
03:40 PM
23 Jan, 2025
03:34 PM
23 Jan, 2025
03:02 PM
23 Jan, 2025