سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے قومی سمبلی کے حلقہ این اے 194 سے اپنے مدمقابل راشد سومرو سے تین گنا ووٹ لے کر آگے ہیں۔
لاڑکانہ میں بلاول بھٹو کے حلقہ میں تمام پولنگ سٹیشنوں کا نتیجہ اب تک دستیاب نہیں۔ جتنے پولنگ سٹیشنوں کا غیر سرکاری نتیجہ دستیاب ہے ان میں بلاول بھٹو 46131 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ ان کے مقابل جمعیت علما اسلام کے راشد سومرو 14216 ووٹ کے ساتھ بہت پیچھے ہیں۔ پچیس جولائی 2018 کے عام انتخابات میں بھی راشد سومرو نے کئی پارٹیوں کی مدد سے بلاول بھٹو کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور بلاول بھٹو کسی دشوری کے بغیر بھاری اکثریت سے الیکشن جیت گئے تھے۔ وہ خالد سومرو کے صاحبزادے ہیں جو اسی حلقہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی بھٹو فیملی کے مقابل الیکشن لڑتے اور ہارتے رہے۔