ویب ڈیسک: عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر الیکشن کمیشن نے آر او کو ہدایت جاری کردی۔
الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگلے آدھے گھنٹے میں تمام نتائج کا اعلان کرے ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مختلف میڈیا چینلز پر الیکشن کمیشن کے ذرائع سے نتائج کے بارے میں جو بیانات چلائے جارہے ہیں وہ الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیے۔