ویب ڈیسک : خانیوال این اے 145 کے 348 میں سے 164 پولنگ اسٹیشن کے نتائج سامنے آئے ہیں، جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد خان ڈاہا آزاد امیدوار کرنل عابد محمود سے آگے نظر آرہے ہیں۔
این اے 145کے 164 پولنگ اسٹیشن کےغیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن محمد خان ڈاہا 43548 ووٹوں سے آگے ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار کرنل عابد محمود دوسرے نمبر 25425 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔