میاں محمد اشفاق: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار حافظ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا ، پی ٹی آئی حمایتی امیدوار کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کو ار آو آفس این اے 70 سے گرفتار کیا گیا ، حامد رضا اپنا نتیجہ جاننے کے لیے ار آو آفس پہنچے تھے ، والد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ، اطلاعات کے مطابق آزاد امیدوار کے پاس 7 ہزار ووٹو ں کی لیڈ ہے ، پولنگ رزلٹ روکنے پر امیدوار پولنگ سٹیشن پہنچا اور اندر جانے کی ضد کی جس پر اسے گرفتار کیا گیا ۔