ویب ڈیسک :وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر خزانہ کو معاملات طے کرنے کی اجازت دے دی ،وزیراعظم نے غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی بھی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے آئی ایم ایف وفد کی ویڈیو لنک پر ملاقات ہوئی، وزیراعظم اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان معاہدے پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر خزانہ کو معاملات طے کرنے کی اجازت دے دی ،وزیراعظم نے غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی بھی ہدایت کی،آج رات آئی ایم ایف معاہدے پر بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔