محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی  

9 Feb, 2023 | 08:36 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور ،ایبٹ آباد ، کرک، پشاور، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، مردان، بونیر، باجوڑ،کرم ، پاراچنار، وزیرستان اور کوہاٹ میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،بعض مقامات پر ژالہ باری اور برفباری متوقع ہے،ناران، کاغان، ما لا کنڈ، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے کہاکہ پنجاب میں خطہ پوٹھوہار ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ، نارووال اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے، مری ،گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے، چند مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری بارش ہو سکتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

ادھرگلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے ،استور، ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں چند مقامات پر درمیا نی سے شدید برفباری بارش کی توقع ہے۔

 واضح رہے کہ شہر لاہور میں بادلوں کا راج  ہے،ٹھنڈی اور تیز ہوا چلنے سے سردی اور خنکی کا احساس بڑھ گیا ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد جبکہ شہر میں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کل شہر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔بارش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔

 دوسری جانب شہر لاہور سموگ کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 183 ریکارڈ  کیا گیا۔لاہور امریکن سکول 222، فدا حسین ہاؤسنگ سوسائٹی 213، کوٹ لکھپت میں 192 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ،ماہرین نے شہریوں کو سموگ اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں