سجنے سنورنے کی شوقین خواتین کیلئے بری خبر

9 Feb, 2023 | 07:33 PM

 سٹی 42 : ڈالر کی قیمت میں اضافے آفٹر شاکس، آرٹیفیشل جیولری بھی مہنگی ہو گئی ۔ 
بڑھتی ہوئی مہنگائی سے آرٹیفیشل جیولری خواتین کی پہنچ سے دور ہو گئی ،جھومر، چوکر، انگوٹھی، ہار اور چوڑیوں کی قیمت دوگنا ہو گئی۔دکاندار وں کا کہنا ہےبڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہمارا کاروبار متاثر ہو رہا ہے جبکہ خواتین کا کہنا ہے کہ چار ہزار والا سیٹ دکاندار اب 6ہزار میں فروخت کر رہے ہیں۔خواتین نے حکومت  نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مہنگائی کنٹرول کرے۔
 

مزیدخبریں