گوگل کو 100 ارب ڈالر کا نقصان کیوں ہوا؟

9 Feb, 2023 | 06:37 PM

ویب ڈیسک :  گوگل کی پیرنٹ الفابیٹ کے حصص باقاعدہ ٹریڈنگ کے دوران  اس وقت نو فیصد سے  زیادہ گر گئے اور اس کے مارکیٹ کیپ سے 100  ارب ڈالر کا صفایا ہو گیا، جب ایک ایسی رپورٹ سامنے آئی جس میں چیٹ جی پی ٹی کے حریف بارڈ کی غلطی کی نشاندہی کی گئی تھی.خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک رپورٹ میں اس غلطی  کو اجاگر کیا گیا تھا۔

یہ گوگل کے حریف مائیکروسافٹ کی جانب سے اپنے سرچ انجن بنگ کا مصنوعی ذہانت کا مربوط ورژن لانچ کرنے کے پس منظر میں آیا ہے۔ مائیکروسافٹ کے نئے بنگ کی نقاب کشائی کے بعد گوگل نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر بارڈ کو فروغ دینے کیلئے  ایک اشتہار شائع کیاتھا.

گوگل  نے ایکشن  اپنے نئے AI بارڈ کا ایک GIF پوسٹ کیا جس میں چیٹ بوٹ کو غلط جواب دیتے ہوئے دکھایا گیا۔ بارڈ سے سوال کیا گیا کہ جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے ایسا کیا نیا دریافت کیا ہے جو میں اپنے نو سالہ بچے کو بتا سکتا ہوں؟

بارڈ نے متعدد جوابات کدیےجن میں سے ایک یہ تجویز کرتا ہے کہ جیمز ویب  کا استعمال زمین کے نظام شمسی سے باہر کسی سیارے یا ایکسو پلینٹ کی پہلی تصاویر لینے کے لیے کیا گیا تھا. بارڈ کا یہ جواب غلط تھا کیونکہ ایکسو پلینٹ کی پہلی تصویر 2004 میں یورپ کی ویری لارج ٹیلی سکوپ (وی ایل جے) نے لی تھی اور اس کی ناسا نے بھی تصدیق کی ہے. 

مزیدخبریں