ویب ڈیسک : شہید صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے عدت میں ہی پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل سے مبینہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ شہید صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے عدت کے دوران ہی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے نکاح کر لیا ہے ، جس پر اب جویریہ صدیق نے خاموشی توڑتے ہوئے انتہائی جذباتی بیان جاری کیا ہے ۔
سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے جویریہ صدیق نے اپنے شہید شوہر کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ارشد تم تو کہتے تھے یہ مردوں کی جنگیں ہیں بات عورتوں تک نہیں آئے گی ، بیٹیاں بہنیں سانجھی ہوتی ہیں ، ارشد اس ملک میں ایسا نہیں ہوتا ، دیکھو بیوگی میں بھی میرے سر سے چادر کھینچ رہے ہیں کیا یہ اسلامی ملک ہے ؟۔
ارشد تم تو کہتے تھے یہ مردوں کی جنگیں ہیں بات عورتوں تک نہیں آئے گی بیٹیاں بہنیں سانجھی ہوتی۔ ارشد اس ملک میں ایسا نہیں ہوتا دیکھو بیوگی میں بھی میرے سر سے چادر کھینچ رہے ہیں کیا یہ اسلامی ملک ہے ؟
— Javeria Siddique (@javerias) February 8, 2023
جویریہ نے ایک اور ٹویٹ کی اور لکھا کہ ’’میرے شوہر کو گولی سے مار دیا اور مجھے کردار کشی سے ماریں گے ، یا اللہ انصاف کر‘‘۔ ارشد شریف کی بیو ہ کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے عدت کے دوران ہی عمران اسماعیل سے نکاح کر لیا ہے، لیکن نکاح کو پوشیدہ رکھا گیا ہے ۔
میرے شوہر کو گولی سے مار دیا مجھے کردار کشی سے ماریں گے ۔
— Javeria Siddique (@javerias) February 8, 2023
یا اللہ انصاف کر
کل سے سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی ہے کہ مرحوم ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے بھی دوران عِدَّت میں عمران اسماعیل سے خفیہ نکاح کر لیا ہے
— Malik Rizwan Ahmed PML-N (@MalikRi62751771) February 7, 2023
اگر یہ خبر واقعی سچ ہے تو
ریاست مدینہ والوں کو سلام ہے pic.twitter.com/CjHsWFgmup