والدین کی بڑی مشکل آسان، اسمارٹ ڈائپر تیار

9 Feb, 2023 | 03:40 PM

ویب ڈیسک:چھوٹے بچوں کی ڈائپر میں ذرا سی دیر کبھی کبھار بچوں اور خود والدین کے لیے پریشانی کا سبب بن جاتی ہے تاہم اب ایسا جلد ختم ہوجائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے وقت پر بچے کا ڈائپر تبدیل کرنے کے لیے ایک جدید ڈائپر تیار کرلیا ہے۔پنسلوینیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 4 سینسرز کے ساتھ ایک اسمارٹ ڈائپر تیار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ڈائپر گیلا ہونے پر موبائل فون پر نوٹیفکیشن کے ذریعے والدین کو الرٹ کردے گا۔تفصیلات کے مطابق محققین نے ’ اسمارٹ ڈائپرکی تہوں کے درمیان 4 سینسر لگائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں