ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شین وارن کی وصیت سامنے آگئی

شین وارن کی وصیت سامنے آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر آنجہانی شین وارن کی وصیت سامنے آگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی عدالت نے لیجنڈ لیگ اسپنر کی وصیت جاری کی ہے جس کے مطابق شین وارن نے اپنے بچوں کے لیے اربوں روپے کی جائیداد چھوڑی ہے, وصیت کے مطابق شین وارن نے اپنی جائیداد کا بڑا حصہ اپنے تین بچوں کے نام کیا ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈز(تقریباً 4 ارب روپے) کی جائیداد میں سے ان کی 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کو 93 فیصد حصہ ملے گا جس میں سے سب میں 31 ، 31 فیصد تقسیم ہوگا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-02-09/317182_2777364_updates.jpg

شین وارن کے بھائی کو ان کی جائیداد میں سے 2 فیصد حصہ ملےگا جب کہ ان کے بھتیجے اور بھیتجی کو چچا کی جائیداد میں سے ڈھائی،ڈھائی فیصد حصہ ملےگا۔

آسٹریلوی اخبار کے مطابق شین وارن کی وصیت کے مطابق ان کی کروڑوں مالیت کی گاڑیاں ان کے بیٹے جیکسن کو ملیں گی جو کہ دیگر جائیداد کے علاوہ ہے، ان گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیز بینز بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شین وارن نے اپنے بچوں کی ماں اور اپنی سابقہ بیوی سیمون کے لیے کچھ نہیں چھوڑا اور نہ ہی اپنی سابقہ منگیتر برطانوی اداکارہ لز ہلری کے نام کچھ کیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق   شین وارن کے اثاثوں میں ان کا وکٹوریہ میں واقع لگژری گھر اور  بینک اکاؤنٹس میں موجود بھاری رقم بھی شامل ہے۔

https://mmnews.tv/urdu/wp-content/uploads/2022/03/Shane-Warne.jpg

خیال رہےکہ   شین وارن گزشتہ سال مارچ میں 52 سال کی عمر میں  اچانک چل بسے تھے، وہ تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں ایک وِلا میں مردہ حالت میں پائےگئے تھے۔

ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ شین وارن کا شاندار بین الاقوامی کیریئر 15 سالوں پر محیط تھا جس میں انہوں نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی آسٹریلوی کرکٹر کی اب تک کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

وہ سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔اس کے علاوہ آسٹریلوی لیجنڈ نے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں۔