ویب ڈیسک:بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کی زندگی میں نئی اور دوسری خاتون سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ بل گیٹس ایک مشہور سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کی 60 سالہ بیوہ پاؤلہ ہرڈ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور پاؤلہ ہرڈ کے درمیان ایک سال سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک انہوں نے بل گیٹس کے بچوں سے ملاقات نہیں کی ہے۔رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور پاؤلہ ہرڈ نے گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل ایک ساتھ دیکھا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پاؤلہ ہرڈ کی 2 بیٹیاں ہیں اور ان کے شوہر کا 2019 میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی شادی 30 سال برقرار رہی جس کے بعد دونوں نے مئی 2021 میں طلاق کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ ان کے 3 بچےجینیفر، روری اور فوبی ہیں۔