پی ٹی آئی نے ایک اور بڑا یوٹرن لے لیا

9 Feb, 2023 | 12:32 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ تبدیل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور اسپیکرکے مؤقف کے بعد پی ٹی آئی ممبران نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور اب ارکان اسمبلی عدالت کے تحریری فیصلےکی روشنی میں ہی قومی اسمبلی آئیں گے،  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عدالت کے تحریری حکم نامے تک پی ٹی آئی ممبران کو اجلاس میں آنے سے روکنے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق استعفوں کا معاملہ معطل کے بجائے کالعدم ہوتو ہی پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی میں واپس آئیں گے, قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے سابق ممبران پارلیمنٹ لاجز میں واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا اور عدالت نے ان حلقوں میں ضمنی الیکشن بھی روک دیا ہے۔

 

مزیدخبریں