شادی کب اور کس لڑکی سے کریں گے؟ نسیم شاہ نے بتا دیا

9 Feb, 2023 | 09:53 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ان  دنوں پاکستانی کرکٹرز کی شادیوں کا موسم چل رہا ہے، پہلے حارث رؤف، پھر شان مسعود اور پھر شاہین شاہ آفریدی کے بعد شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

ایسے میں شائقین کرکٹ کو نوجوان فاسٹ بولرز نسیم شاہ کی شادی کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ سے بھی ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر جواب دیتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ شادی کا سوال ابو سے کریں وہ جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا۔ نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں صرف ابو کے کہنے پر ہی شادی کروں گا وہ جو لڑکی میرے لیے پسند کریں گے میں شادی کرلوں گا۔

صحافی نے نسیم شاہ سے کہا کہ لڑکیوں کو آپ پر کرش ہے جس پر فاسٹ بولر نے کہا کہ کرش کیا ہوتا ہے؟

کرکٹ پر بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ابھی قدم ہی رکھا تھا کہ انجری کا شکار ہوگیا فاسٹ بولر کیلئے انجری سے کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن والدہ نے مجھے بہت ہمت دلائی ،انجری سے نجات ملی اور کم بیک کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ دو موقع ایسے تھے جس سے مجھے شہرت ملی، ٹیسٹ کرکٹ میں جب ہیٹ ٹریک کی اور افغانستان کے خلاف جب چھکے مارے۔

مزیدخبریں