پیٹرول ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن , کروڑوں روپے کا تیل برآمد

9 Feb, 2023 | 08:04 AM

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس نے پیٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے، شیخوپورہ اور قصور میں پیٹرول کے ذخیروں اندوزوں سے کروڑوں روپے کا تیل برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ، قصور  میں پیٹرول مافیا نے آئل ٹینکر گوداموں میں چھپا رکھے تھے، پولیس نے چھاپہ مار کر 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا پیٹرول برآمد کیا ہے۔

شیخوپورہ میں 3 مختلف مقامات پر کارروائی میں 12 لاکھ لیٹر پٹرول قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس نے پیٹرول کے ذخیروں اندوزوں کے خلاف کارروائی تھانہ صدر پتوکی اور پھولنگر کے علاقوں میں کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ دو ڈپو سے 13 لاکھ لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد کرکے اسے سیل کردیا گیا ہے۔پولیس نے درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی تحویل میں لے لیے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرول اور ڈيزل کی قلت پیدا کرنے والوں کو خبر دار کیا تھا اور کہا تھا کہ تیل ذخیرہ کرنے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کردیں گے۔

مزیدخبریں