قصور: پیپر ملز میں خوفناک آتشزدگی ،دو ملازم جاں بحق

9 Feb, 2022 | 10:46 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)قصور میں پیپرملز میں آتشزدگی کے واقعے میں 2 ورکر جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونیوالوں میں امجد کمبوہ اور مقصود شامل ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ امجد کوٹ رادھا کشن جبکہ مقصود لاہور کا رہائشی تھا،جاں بحق ورکرز کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،اورنگزیب سدھو نے کہاکہ اصل کام فیکٹری کے دوسرے اہم حصے کو آگ سے بچانا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر فیاض موہل نے کہاہے کہ لاہور اوراوکاڑہ سے مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں ،ان کاکہناتھا کہ اوکاڑہ سے 3 ، لاہور سے 7آگ بجھانے والی گاڑیاں منگوائی جا رہی ہیں ۔

جبکہ ریسکیو حکام کاکہناتھا کہ آگ ایک ویئرہاﺅس سے دوسرے کی جانب بڑھ رہی ہے،آگ نے دوسرے ویئرہاﺅس کو لپیٹ میں لے لیا تو نقصان مزید بڑھ جائے گا،انتظامیہ نے کہاہے کہ دوسرے ویئر ہاﺅس میں خطرناک کیمیکلزہیں، آگ مزید پھیل سکتی ہے ۔

مزیدخبریں