خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے واقعہ میں چونکا دینے والے انکشافات

9 Feb, 2022 | 09:37 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پشاور میں جعلی پیر کے ہاتھوں خاتون کے سرمیں کیل ٹھونکنے پر پولیس ملزم تو کیا متاثرہ خاتون کو بھی نہ ڈھونڈ سکی،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کا ڈیٹا نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،پولیس نے متاثرہ خاتون کو ڈھونڈنےکے لئےنادرا سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملزم کو کیا ملنا پولیس متاثرہ خاتون کو بھی نہ ڈھونڈ سکی۔خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کی بہتری کے دعوے کا بھی پول کھل گیا۔جعلی پیر کا خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔خیبر پختونخوا پولیس تاحال متاثرہ خاتوں کو نہ ڈھونڈ سکی۔پشاور:خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے ہسپتال میں مریضوں کا ڈیٹا نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

پشاور کےلیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریض فرضی ناموں سے بھی علاج حاصل کرتے ہیں۔پولیس سی سی ٹی وی اور دیگر انفارمیشن سے بھی تاحال پتہ نہ لگا سکی۔ پولیس کا کہناتھا کہ ی سی ٹی وی فوٹیجز سے رکشہ ڈرائیور کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  پشاور میں جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی تھی جس پر اس کو زخمی حالت میں علاج کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔خاتون کا  کہنا تھا وہ کیل کے لیے راضی ہو گئی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔

 نیوروسرجن ڈاکٹر حیدر کے مطابق خاتون حاملہ تھی ،سر پر گہری چوٹ تھی ۔کیل کو سرجری کرکے نکال لیا گیا ۔ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں ، اسی بنا پربیٹے کی خواہش میں یہ قدم اٹھایا۔
 

مزیدخبریں