واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم خبر

9 Feb, 2022 | 09:33 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے  چند روز قبل ہی کیشن ویو کے ڈیزائن میں تبدیلی تھی اور آج آئی او ایس کے استعمال کنندگان کے لیے ٹیسٹ فلائٹ بی ٹا پروگرام کے ذریعے ایک اور نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں اور نئی اپڈیٹ اور فیچرز پر پر نظر رکھنے والی ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق آئی او ایس کے لیے جاری ہونے والے اپ ڈیٹ ورژن 22.4.0.72 میں واٹس ایپ نے اپنے کیمرا ڈیزائن میں کچھ معمولی تبدیلیاں کی ہیں۔

واٹس ایپ آئی او ایس کے بی ٹا ٹیسٹرز صارفین اس تبدیلی کو آج سے ہی اپنی ایپ پر دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم دیگر صارفین اگلی اپ ڈیٹس میں  کیمرے کے ڈیزائن میں ہونے والی یہ تبدیلیاں دیکھ سکیں گے۔اس تبدیلی سے قبل استعمال کنندگان کو گیلری میں تصاویر کے ساتھ ایک افقی بار دکھائی دیتی تھی جسے اب تبدیل کرکے ایک نیا بٹن شامل کردیا گیاہے جس سے صارف براہ راست گیلری کو کھولنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں