ویب ڈیسک : انتظار ختم ہوا ۔۔۔۔پاکستان میں کیری ڈبہ کے نام سے مشہور سوزوکی بولان کارگو وین کا ائیرکنڈیشنڈ ماڈل 2022 کی ڈیلوری شروع کردی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق فی لٹر 12 تا 13 کلومیٹر مائلیج دینے والا سوزوکی کا مقبول عام کیری ڈبہ اب ائیرکنڈیشنڈ کے ساتھ دستیاب ہے کمپنی نے 'سینڈین'' کا کمپنی فٹڈ اے سی فراہم کیا ہے ڈیش بورڈ میں دو اے سی وینٹس کے ساتھ پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کے لئے بھی دو وینٹس پر مشتمل یونٹ نصب ہے ۔
797 سی سی پٹرول انجن اور چارگئیرز ٹرانسمشن سسٹم سے لیس کیری ڈبے کے دو ماڈلز سوزوکی بولان کارگو وین یورو ٹو اور سوزوکی بولان وی ایکس یورو ٹو متعارف کرائے گئے ہیں ۔ جبکہ 12 لاکھ 65 ہزار کے پرائس ٹیگ کے ساتھ اسے کفایتی ترین گاڑی قراردیا جاسکتا ہے۔
یادرہے پچھلے سال افواہ کے بعد کہ کمپنی سوزوکی ڈبے کو بند کرنے جارہی ہے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی تھی1980 کے عشرے میں متعارف ہونے والے سوزوکی بولان نے پاکستا ن کی سڑکوں پر 40 سال راج کیا ہے ۔ گھر کی سواری بھی اور دکان کی بوجھ ڈھونے والی گاڑی کے طور پر ملٹی پرپز وہیکل کی مقبولیت خیبر سے کراچی تک پائی جاتی ہے۔