سونے کی قیمت میں حیران کن  اضافہ

9 Feb, 2022 | 06:45 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔خواتین صارفین نے سونے کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صرافہ بازاروں اور پلازوں میں سونے کی قیمتوں میں 400 روپے کا مزید اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 25ہزار 400 روپے رہی، اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 14 ہزار 766 روپے رہی جبکہ صرافہ بازاروں میں 10 گرام چاندی کی قیمت 1440 روپے رہی ۔

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے، خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کے باعث سونے کے زیورات متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر نکل گیا ہے اب خواتین مصنوعی زیورات کی خریداری کو ترجیح دینے لگی ہیں۔

مزیدخبریں