ٹرین میں سفر کرنیوالوں کے لئے پریشان کن خبر

9 Feb, 2022 | 06:17 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول حسب معمول متاثر، گرین لائن، قراقرم ایکسپریس، پاک بزنس سمیت 10 سے زائد ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔
ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے لاہورآنے والی گرین لائن ایکسپریس3 گھنٹے40منٹ تاخیر کا شکار رہی، خیبرمیل ایکسپریس 3 گھنٹے20منٹ، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 30منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس2 گھنٹے 30 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے لیٹ ہوئی۔

تیزگام 2گھنٹے،جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ 40 منٹ، قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ40منٹ، شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹہ 30منٹ اور عوام ایکسپریس 1گھنٹہ 30 منٹ لیٹ ہوئی جس کے باعث مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں