مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ فخر زمان ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارتی ون ڈے کپتان روہت شرما ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں نصف سنچری سکور کرنے کے بعد ویرات کوہلی سے اپنا فاصلہ مزید کم کرچکے ہیں ۔
ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ انگلش کپتان جو روٹ ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں، پاکستانی اوپنر فخر زمان ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے۔