قذافی بٹ : سابق صدر آصف زرداری کی طبعیت ناساز، ذاتی معالج لاہور پہنچ گئے۔ طبعیت ناسازی کےباعث آج کی تمام مصروفیات منسوخ کردی گئیں
سابق صدر آصف زرداری کی طبعیت ناساز، ذاتی معالج لاہور پہنچ گئے۔ طبعیت ناسازی کےباعث آج کی تمام مصروفیات منسوخ کردی گئیں۔ڈاکٹر کے مشورے پر سابق صدر آصف زرداری نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کردی ہیں ، ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز pic.twitter.com/tKjKNvIRoS
— Ali Ramay (@AliRamay557) February 9, 2022
واضح رہےچند روز قبل آصف علی زرداری نے لاہور میں چو دھری برادران کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔آصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔ آصف علی زرداری کی چودھری برادران سے ملاقاتوں کے دو دور ہوئے اور پہلی ملاقات میں مونس الٰہی،طارق بشیرچیمہ،سالک حسین اوررخسانہ بنگش شریک ہوئے۔ آصف زرداری کی شجاعت حسین اورپرویز الٰہی سےعلیحدگی میں بھی ملاقات ہوئی۔
آصف زرداری نے چودھری شجاعت حسین اورپرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد پر گفتگو ہوئی جبکہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی گفتگو کے دوران مہنگائی کا مسئلہ بھی زیر غور آیا۔