ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں 3.5 ارب ڈالر کا کرپٹوکرنسی فراڈ، رنگ باز جوڑا گرفتار

us couple involved in bit coin fraud
کیپشن: us couple involved in bit coin fraud
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : امریکا میں حکام کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن کی اربوں ڈالر کی چوری پکڑ لی ۔۔ رنگ باز جوڑا گرفتار ۔ساڑھے تین ارب ڈالر کے بٹ کوائن قبضے میں لے لئے۔

 امریکی حکام کے مطابق اس جوڑے نے  2016 میں ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج بٹ فنکس کی ہیکنگ کی تھی دونوں کو مین ہٹن سے گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے چوری شدہ بٹ کوائن کی مددسے خریدا گیا سوا ، نان فنجیبل ٹوکنز اور پانچ سو ڈالر والے وال مارٹ کارڈز برآمد کر لئے گئے ہیں ۔

یادرہے دونوں نے اپنی جعلی شناخت بنا رکھی تھی 31برس کی ہیتھر مارگن نے خود کر ریپ گلوکارہ ظاہر کرتے ہوئے اپنا نام ریزل خان رکھاہوا تھا اور اسی نام سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بنا رکھے تھے جبکہ ایلیا لیکنسٹائن بھی خود کو سوشل میڈیا ورکر ظاہر کرتے تھے۔ دونوں نے عوام کے سامنے اپنی جعلی شناخت ظاہر کی ہوئی  تھی۔
نائب اٹارنی جنرل لیسا موناکو کے مطابق دونوں پر الزام ہے کہ ایک ہیکر کے بٹ فنکس میں داخل ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی نے ایک لاکھ 19 ہزار 754 بٹ کوائن کی خررد برد کی اور دو ہزار ٹرانزایکشنز کا غیر قانونی طور پر آغاز کیا۔واشنگٹن کی وفاقی عدالت میں چلنے والے اس کیس میں دونوں میاں بیوی پر منی لانڈرنگ اور امریکہ کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے۔
نیو یارک کی وفاقی عدالت میں ہونے والی ابتدائی پیشی کے دوران امریکی مجسٹریٹ جج ڈیبرا فری مین نے ایلیا لیکنسٹائن کے لیے 50 لاکھ ڈالر اور ہیتھر مارگن کے لیے 30 لاکھ ڈالر کا بانڈ طے کیا ہے اور  کہا ہے دونوں کی عدالت میں واپس پیشی کو یقینی بنانے کے لیے ان کے والدین ان کے گھر کو عدالت میں سکیورٹی کے طور پر جمع کروائیں۔