گلبرگ (زین مدنی ) معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کے ساتھ انوکھا پرینک کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی میں بیٹھے سارہ خان کو گلاب پیش کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں سارہ خان جیسے ہی پھول پکڑتی ہیں ان کے ہاتھ میں صرف پھول کی ٹہنی رہ جاتی ہے جبکہ لال گلاب فلک شبیر کے ہاتھ ہی میں رہ جاتا ہے۔
View this post on Instagram
فلک شبیر نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کیمرے کو دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں، آپ کے ساتھ پرینک ہو گیا۔
واضح رہےکہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔گزشتہ برس 8 اکتوبر کو اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نےعالیانہ فلک رکھا ہے۔