علی رامے: جی اور آر میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش اور مختلف تعمیراتی کاموں کے لیے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی ۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پنجاب حکومت کو سمری ارسال کی گئی تھی لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی سرکاری رہائش گاہوں میں مختلف تعمیراتی کاموں کے لیے بجٹ دیا جائے ۔جس پر محکمہ مواصلات و تعمیرات نے ججز کی رہائش گاہوں میں تعمیراتی کاموں کے لیے باقاعدہ 3 کروڑ 20 لاکھ روپے لاگت تخمینہ لگایا ۔رواں مالی سال کے بجٹ میں اسکیم کی عدم موجودگی پر فنڈ کے اجرا کے لیے معمالہ اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کیا گیا جس پر زرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی رہائش میں تعمیراتی کاموں کے لیے تین کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈ کے اجرا کی منظوری دے دی ہے ۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق جی او آر ون کے علاؤہ لاہور دیگر ججز کی رہائش گاہوں کے لیے بھی بجٹ منظور کیا گیا ہے ۔محکمہ مواصلات و تعمیرات ججز کی رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش اور دیگر تعمیراتی کام کرے گا ۔۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے ججز کی رہائش گاہوں کی سیکورٹی کے لیے ایک کروڑ 12 لاکھ 45 ہزار روپے کے فنڈ منظور کیے تھے ۔