ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پلاننگ اینڈ ٹرانسپورٹیشن ایجنسی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

 ٹریفک پلاننگ اینڈ ٹرانسپورٹیشن ایجنسی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ٹیپا کو شہروں میں بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر ٹریفک پلاننگ اینڈ ٹرانسپورٹیشن ایجنسی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ ، چیف انجنئیر ٹیپا عبدالرزاق چوہان نے ورکنگ پیپر ڈی جی ایل ڈی اے کو ارسال کردیا
 ٹیپا لاہور کے علاوہ دیگر بڑے شہروں میں بھی ٹرانسپورٹ کے مسائل پر تجاویز دے گی ۔ ٹیپا کے ذیلی دفاتر کو دوسرے شہروں میں کھولا جاسکے گا ۔ شہروں کی ٹرانسپورٹیشن مسائل ، پارکنگ ایشوز اور روڈ انفراسٹرکچر پلاننگ کی جاسکے گی ۔ ٹیپا کو لاہور کی بجائے پنجاب کی اتھارٹی بنانے کا ورکنگ پیپر گورننگ باڈی  کومنظوری کے لئے ارسال کردیا گیا ہے ۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کی ایڈوائس کے بعد ورکنگ پیپر ارسال کیا گیا ہے جس کو  آئندہ گورننگ باڈی میں رکھنے کا فیصلہ  ڈی جی ایل ڈی اے کریں گے ۔ اس سے قبل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ٹیپا فیصل آباد فعال کرنے کے لئے بھی ٹیپا لاہور سے معاونت طلب کی تھی ۔