ڈیلرز کی بدمعاشی، موٹر سائیکلوں پر بھی اوون لگادیا

9 Feb, 2022 | 12:04 PM

Malik Sultan Awan

شہزاد خان ابدالی: موٹر سائیکل مارکیٹ میں ہنڈا بایئکس کی قیمتیں بڑھنے کی افواہ ،ڈیلرز نے ہنڈا سی ڈی 70،اور ون ٹو فائیو کی فروخت روک دی۔

میکلوڈ روڈ موٹر سائیکل مارکیٹ میں ہنڈا بایئکس کی قیمتیں بڑھنے کی افواہ کے ساتھ ہی  ڈیلرز نے سی ڈی 70 اور ہنڈا 125 پر اوون 2ہزار تک بڑھا دیا ،ڈیلرز خریداروں سے سی ڈی 70 پر 5 سے 7 ہزار اوون طلب کررہے ہیں جبکہ ہنڈا 125 پر 8 ہزار تک اوون طلب کررہے ہیں ۔ عوام ڈیلرز  کے اس اقدام سے نالاں ہیں، انہوں نے اوون کی وصولی زیادتی قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ  سترہ فیصد سیلز ٹیکس لگنے کے بعد ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 15ہزار روپے سے لے کر 44ہزار 500روپے تک اضافہ ہوا۔ سی ڈی 70موٹر سائیکل 97ہزار 800 روپے، سی ڈی ڈریم ایک لاکھ 4500  روپے، پرائڈر ایک لاکھ 33،500روپے ہو گئی۔  سی جی 125 سی سی ایک لاکھ 56ہزار 900روپے کی ہوگئی جبکہ سی جی 125ایس ایک لاکھ 88ہزار کی ہوگئی۔ 

مزیدخبریں