حافظ شہباز علی: ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے لئے سلسلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھر پور نیٹ پریکٹس کی۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم اور ساؤتھ افریقہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس میں مشترکہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسن علی نے آرام کیا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بلے بازوں کو شاٹ پچ کی ٹریننگ کروائی۔ ٹریننگ سیشن میں یونس خان نے بلے بازوں جبکہ وقار یونس بولرز کے ساتھ کام کرتے نظر آئے اور بلے بازوں کی زور دار شاٹس پر فیلڈنگ کرتے بھی دکھائی دیئے۔
Pakistan team practice session underway at the GSL!#PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/jfjI6rG69H
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 9, 2021
دوسری جانب ساؤتھ افریقن کرکٹر نے بھی خوب نیٹ پریکٹس کی۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی ٹریننگ کی۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز گیارہ فروری سے ہوگا۔ بدھ کے روز دونوں کپتان ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔
Hello Gaddafi Stadium!
— Cricket South Africa (@OfficialCSA) February 9, 2021
The #Proteas’ T20 squad is pressing the accelerator on preparation for the 3-match T20 series starting this Thursday. #SeeUsOnThePitch live on SuperSport 12 & SuperSport Grandstand. #PAKvSA
???????? ???????????? pic.twitter.com/eLwGpIyBfo