نیب کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

9 Feb, 2021 | 10:01 PM

Arslan Sheikh

سعود بٹ: نیب لاہور کی ایک اور اہم کامیابی، شہریوں کو زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کرنیوالے ملزم جاوید مظفر بٹ کی 1 ارب 20 کروڑ کی پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت لاہور سے منظور ہوگئی۔

ترجمان نیب کے مطابق مذکورہ کیس میں شریک ملزم عثمان ریاض سے نیب لاہور نے 72 کروڑ مالیت کی پہلی پلی بارگین مارچ 2020 میں کی۔ ملزم کیخلاف عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی شکایات پر نیب لاہور نے مئی 2019 میں تحقیقات کا آغاز کیا۔ ستمبر 2019 میں تحقیقاتی ٹیم کی درخواست پر ملزم جاوید مظفر بٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیب لاہور کے مطابق ملزمان کیخلاف ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز کے نام پر عوام الناس سے دھوکہ دہی کی مجموعی طور پر 647 مستند شکایات موصول ہوئیں، جنہیں ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا۔

 اکتوبر 2019 میں ہی نیب لاہور میں ایک تقریب کے ذریعے 14 کروڑ مالیت کی 8 نئی گاڑیاں اور 42 گاڑیوں کے مکمل کاغذات متاثرین کے حوالے کئے گئے۔ ڈیڑھ سال کے محدود عرصہ کے دوران مزکورہ کیس میں نیب لاہور نے مجموعی طور پر 1 ارب 92 کروڑ کی بڑی پلی بارگین کیں۔ 

پلی بارگین ایک مکمل سزا ہے جس میں ملزموں سے نہ صرف مکمل رقوم کی وصولی کی جاتی ہے بلکہ وہ سزا یافتہ بھی تصور کئے جاتے ہیں۔ نیب لاہور کا 2020 کے دوران ملزموں کو سزائیں دلوانے کا تناسب کم و بیش 78 فیصد رہا جو کہ نیب لاہور کی شاندار کامیابی کا مظہر ہے۔ 

مزیدخبریں