سٹی 42: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلمی کیرئیر کے ابتداء میں مشکلات پر سے پردہ اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی آنے والی کتاب ’ان فنشڈ‘ کے باعث شہ سرخیوں میں ہیں۔ اس کتاب میں اداکارہ نے ذاتی زندگی اور فلمی کیرئیر میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا ہے اور ساتھ ہی چونکا دینے والے انکشافات بھی کیے ہیں۔
اداکارہ نے کتاب میں بتایا کہ سن 2000 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی تھی تو ایک نامور ہدایت کار و پروڈیوسر نے کچھ منٹ کی بات چیت کے بعد کھڑا ہونے کو کہا۔انہوں نے بتایا کہ پروڈیوسر نے کھڑا کرنے کے بعد گھومنے کا کہا اور میں نے ایسا ہی کیا، کافی دیر اس نے گھورنے کے بعد چھاتی، جبڑے اور جسم کے دیگر حصوں کی سرجری کا مشورہ دیا۔پریانکا نے بتایا کہ پروڈیوسر نے مزید کہا کہ اگر اداکارہ بننا ہے تو اپنی جسامت کو ٹھیک کرنا پڑے گا اور لاس اینجلس میں ایسے ڈاکٹر کو جانتا ہوں جو یہ سب کردے گا، میرے منیجر نے بھی ان کی ہاں میں ہاں ملائی جس پر میں نے ان سے بھی راستہ جدا کرلیا۔
ایک اور واقعے کا پریانکا نے بتایا کہ ایک فلم میں گانے کی شوٹ کے دوران کچھ غیر اخلاقی مناظر تھے جس میں تبدیلی کا کہا لیکن ہدایت کار نے کہا کہ ’ جو بھی ہو پینٹی نظر آنی چاہیے نہیں تو لوگ فلم دیکھنے کیوں آئیں گے؟‘انہوں نے بتایا کہ واقعے کے اگلے ہی روز فلم چھوڑی دی، میرے فیصلے نے ہدایت کار کو مشتعل کردیا تھا کیونکہ ایک اور فلم کے سیٹ پر سامنا ہوا تو وہ اس قدر بھڑک گیا کہ سلمان کو بیچ میں آنا پڑا۔پریانکا نے ان واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کسی کا بھی نام نہیں لیا تاہم ان کا کہنا تھاکہ جن کے بارے میں لکھا ہے ان کو کتاب بھیج دی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی یہ کتاب آج پبلش کردی گئی ہے۔