بالی ووڈ اداکاروں میں مہنگا ترین گھر کس کا ؟

9 Feb, 2021 | 07:38 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: بالی ووڈ میں اداکاری کرنے والے سپر سٹارز اپنی ایک فلم کا معاوضہ کروڑوں میں وصول کرتے ہیں اسی طرح ان سپر سٹارز کی عالیشان رہائیش گاہوں کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق  اداکاروں کے عالیشان طرز رہائش کی ایک جھلک ہی جہاں مداحوں کو دنگ کردیتی ہے وہیں ان گھروں کی قیمتیں بھی کسی کو  بھی حیرت میں مبتلا کردینے کیلیےکافی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں مہنگے ترین اسٹارز کے عالیشان گھروں کی قیمتوں سے متعلق بتایا گیا ہے تو آئیے جانتے ہیں کہ کون سا اسٹار کتنے کروڑ کے گھر میں رہائش پذیر ہے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مہنگے ترین گھر ’منت ‘کے چرچے کئی برس سے عام ہیں۔رپورٹ کے مطابق6000 اسکوائر فٹ پر قائم اس گھر کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

سلمان خان ممبئی کے علاقے میں باندرا کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں اور اس عالیشان اپارٹمنٹ کی قیمت ہی تقریباً 100 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

سیف علی خان حال ہی اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ہمراہ دوسرے بچے کی پیدائش سے قبل نئے گھر میں شفٹ ہوئے ہیں اور ان کے عالیشان اور مہنگےگھروں کے چرچے پورے بھارت میں ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کی جائیداد کی کل قیمت تقریباً750 کروڑ(بھارتی روپے )ہے۔

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے لیے کہا جاتا ہے کہ ان کا گھر کسی محل سے کم نہیں۔

ممبئی میں شلپا شیٹھی کا گھر (کنارہ) ایک حیرت انگیز شاہکار ہے جب کہ اداکارہ برطانیہ میں واقع راج پیلس نامی بنگلے کی مالک ہیں جس کی قیمت تقریباً100 کروڑ ہے۔

بالی وڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن ممبئی میں واقع گھر جلسہ(رہائش گاہ) سمیت کئی عالیشان جائیدادوں کے مالک ہیں ، ان جائیدادوں کی قیمت آج تقریباً100 سے 120 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

مزیدخبریں