دکاندار پر تشدد کرنیوالی خاتون کی شناخت ہوگئی

9 Feb, 2021 | 05:44 PM

Arslan Sheikh

عابد چوہدری: ڈیفنس میں دکاندار کو چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کی شناخت ہو گئی، پولیس نے خاتون کو تھانے بلایا اور پھر چھوڑ دیا اور واقع کا مقدمہ بھی درج نہ ہوسکا۔

ڈیفنس اے کے علاقے وائے بلاک میں خاتون نے ای چالان جمع کروانے کا میسج ریسیو نہ ہونے پر تلخ کلامی کے بعد دکاندار کو چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے خاتون کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کا نام عاصمہ غضنفر جو کہ ڈیفنس فیز فور کی رہائشی ہے۔ پولیس نے خاتون کو تھانے طلب کیا اور بغیر کارروائی کے رہا کر دیا جبکہ ڈیفنس اے پولیس کی جانب سے تاحال واقع کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز اے ایس پی ڈیفنس سلمان ظفر کا کہنا تھا کہ متاثرہ نوجوان عظیم کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں