سٹی 42: امریکی کمپنی تھری ایم نے سال 2020ء کی آخری سہ ماہی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بے پناہ منافع کمایا، این 95 ماسکس کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا جس سے کمپنی نے رواں سال مزید اضافے کی امید لگا لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صارفین کی مصنوعات سے وابستہ امریکی کمپنی تھری ایم کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس کی خراب ہوتی صورت حال کے باعث تھری ایم کے این 95 ماسکس کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ آخری سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی 2019ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.8 فیصد بڑھ کر 8.6 ارب ڈالر جبکہ خالص منافع سالانہ بنیاد پر 43.3 فیصد اضافے سے 1.4 ارب ڈالر رہا۔
تھری ایم نےپورے سال 2020 ء کا خالص منافع 5.4 ارب ڈالر کمایا جو 2019ء کے مقابلے میں 17.5 فیصد زیادہ ہے۔