آوارہ کتے نے بچے کو بری طرح نوچ ڈالا

9 Feb, 2021 | 04:25 PM

Arslan Sheikh

فہد علی: ہیر کے علاقے میں دس سالہ بچے کو کتوں نے بری طرح نوچ ڈالا، زخمی ہونے والے بچے کو مکینوں نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہیئر کے علاقے سوڑا گاؤں میں یہ واقع پیش آیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دس سالہ عمر دکان سے گھریلو سامان لیکر واپس جارہا تھا کہ آوارہ کتوں نے بچے کو گھیر کر نوچنا شروع کردیا۔ بچے کی چیخ و پکار سن کرگاؤں کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کرکتوں کو بھگایا اور دس سالہ عمر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔

سوڑا گاؤں کے مکینو ں کا کہنا تھا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ گاؤں کے اکثر معصوم بچے ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو چکے ہیں جبکہ آوارہ کتے پالتو مویشیوں کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے آوارہ کتوں سے عدم تحفظ بڑھ رہا ہے۔ ان کے تدارک کیلئے انتظامیہ کو اقدامات کرنے چاہئے۔ 

دوسری جانب آوارہ کتوں کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کےلیےضلعی انتظامیہ نے بھی کمر کس لی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک کی ہدایت اور جانوروں کے حقوق کےلیے کام کرنے والی تنظیموں کی مشاورت سے تیار کردہ پلان کے مطابق اینٹی اسٹرے ڈوگ کمیٹی آوارہ کتوں کی نسل کشی کےلیے بحالی سینٹر کی نشاندہی کرے گی. کمیٹی آوارہ کتوں کی ویکسی نیشن کا طریق کار وضع کرےگی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے تشکیل کردہ نورکنی کمیٹی کا اجلاس 11 فروری کو دن 2 بجے طلب کرلیاہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا کو اینٹی اسٹرے ڈوگ کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صدیق، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک زبیر باری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میڈیکل اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈکوارٹر زبیر وٹو کمیٹی میں شامل ہیں۔ اینیمل رائٹس ایکٹیوسٹ آئزہ حیدر، اینیمل لائف ویلفیئر عنیزہ عمر زئی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف مدثر حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری پارک زاہد شیخ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں