(شہزاد خان ابدالی) کورونا کے وار جاری، کارگو آپریشن شدیدمتاثر ہونے سے کرایوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ۔ تاجران کہتے سمندرراستےکارگوآپریشن متاثر، ایئرکارگو کا کرایہ 550روپے سے2ہزار فی کلوگرام تک پہنچ گیا جس سے موبائل اسسریز 70 سے 100فیصد تک مہنگی ہوگیئں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے وار جاری ہیں، کورونا کے باعث سمندر کے راستے کارگو آپریشن شدید متاثر ہونے کے باعث ایئر کارگو پر انحصار بڑھ گیا۔ہال روڈ کےموبائل فون کے تاجران کا کہنا ہے کہ ایئر کارگو کمپنیوں نے چین سے درآمدی سامان کے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔ موبائل اسسریز کا کرایہ پانچ سو پچاس روپے سے بڑھ کر دوہزار روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے۔
ایئر کارگو کے کرائے بڑھنے سے موبائل فون اسسریز کی قیمتیں بھی 70 سے 100%تک بڑھ گیئں ہیں، موبائل کور،ڈیٹاکیبل،پروٹیکٹرز،بیٹریز،ہینڈ فری کی قیمتیں 70سے100%فیصد بڑھ گیئں تاجر کہتے ہیں 100 روپے والا موبائل کور 200،ایک سو بیس والی ہینڈ فری 230 روپے کی ہوگی,200 روپے والی موبائل بیٹری 350 کی ہوگئ اسی طرح 100 والا گلاس پروٹیکٹر،180 روپے تک ہوگیا,200 روپے والا چارجر350 روپے کا ہوگیا۔