اب صارفین کو اے ٹی ایم رسید کی بھی فیس ادا کرنا ہوگی

9 Feb, 2021 | 04:07 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

سٹی 42: اے ٹی ایم سے رسید لینے پر بینکوں نے چارجز لاگو کر دیئے ہیں، بینکس اے ٹی ایم سے رسید لینے پر سوا دو روپے تک چارجز لے رہے ہیں۔


صارفین کے مطابق اے ٹی ایم پر صارف سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ رسید لینا چاہتے ہیں یا نہیں۔ اگر صارف ہاں پر کلک کرے گا تو رسید پرنٹ ہوجائے گی اور ڈھائی روپے بینک اکاؤنٹ سے کٹوتی ہوکر بینک کے خزانے میں لی جائے گی۔
اس حوالے اسٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم رسید جاری کرنے پر چارجز عائد کرنے کوئی ہدایت نہیں کی۔ بینکس اپنی خدمات کے عوض صارفین سے چارجز لینے میں آزاد ہیں۔ بینکس جو بھی چارجز عائد کرتے ہیں وہ شیڈول آف چارجز میں شائع ہوتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بعض خدمات پر چارجز کی حد مقرر کی ہوئی ہے۔ بینکس ماہرین کے مطابق ملک بھر میں کمرشل بینکوں کے ساڑے پانچ کروڑ صارفین ہیں اب ان میں سے جو بھی صارف اے ٹی ایم پر بیلنس رقم پر رسید لینے یا کیش لینے پر رسد نکلوانے پر سوا دو روپے چارجز کی مد میں ادا کریں گے۔

مزیدخبریں