ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں،سی ای او ایجوکیشن برہم

سکولوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں،سی ای او ایجوکیشن برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکےافسران کی نااہلی کے باعث سکولوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہونے لگی،اہداف ملنے کے باوجود ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران سکولوں کے 40 فیصد وزٹ مکمل کرنے میں بھی ناکام ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے افسران کی نااہلی،لاہور کے سرکاری وپرائیویٹ سکولوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہونے لگی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزسکولوں کے وزٹ مکمل کرنے میں ناکام ہیں ۔افسران نے روزانہ پانچ سکولوں کا وزٹ کرکے رپورٹ سکول ایجوکیشن اتھارٹی کو کرنا تھی۔افسران کو روزانہ تین سرکاری اور دوپرائیویٹ سکولوں کا وزٹ کرنےکا ہدف دیاگیا تھا۔

سکول کھلنے کے بعد افسران نے سکولوں کے 40 فیصد وزٹ بھی مکمل نہیں کیے۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان نے سکولوں کے وزٹ مکمل نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام افسران سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ وزٹ مکمل نہ کرنیوالےافسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے  ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات کی تعداد 12 ہزار 66ہوگئی۔گزشتہ روز ایک ہزار8 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 ہوگئی۔دوسری جانب 5 لاکھ 12ہزار943 افراد کرونا سے شفا پاچکے۔مختلف شہروں میں 254 کرونا مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی آنے پر متعدد علاقوں میں ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیاگیا، محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیاگیا،بیدیاں روڈ، ڈیفنس فیز 3 اور 5 کی گلیوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ جبکہ فیصل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور مناواں کے علاقوں میں گلیاں سیل ہوں گی۔لاک ڈاون والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاتر، ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer