کنسٹرکشن انڈسٹری کو فاسٹ ٹریک پر چلانے کیلئے بڑا فیصلہ

9 Feb, 2021 | 02:09 PM

Malik Sultan Awan

در نایاب: حکومت پنجاب کا کنسٹرکشن انڈسٹری کو فاسٹ ٹریک پر چلانے کے لئے بڑا فیصلہ،  پنجاب حکومت نے کثیر المنزلہ عمارتوں کی منظوری کے لئے ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی ختم کرکے نقشہ منظوری کا اختیار ایل ڈی اے کو واپس کردیا ۔
چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ایل ڈی اے سمیت تمام اتھارٹیز کو نقشوں کی منظوری کا اختیار واپس کردیا گیا ہے ۔ اس سے قبل ایل ڈی اے لاہور شہر کی اہم شاہراہوں کے کیسز ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کو بھجواتا تھا جبکہ کثیر المنزلہ عمارتوں کے نقشہ جات بھی منظوری کے لئے بھجوائے جاتے ہیں جس پر کئی کئی ماہ وقت لگ جاتا تھا اور شہری کیسز کی منظوری کے لئے انتظار کی سولی پر لٹک جاتے تھے ۔
لاہور کینال ، جیل روڈ ، ملتان روڈ ، فیروزپور روڈ سمیت انیس شاہراہیں ایچ ایل ڈی سی کے پاس تھیں جس پر نقشہ پاس کرنے کا اختیار ایل ڈی اے کے پاس نہیں تھا۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے شہریوں کے لئے نقشہ پاس جیسے مشکل اور صبر طلب کام میں آسانی ملے گی اور منظوری کا وقت بھی کم سے کم لگے گا۔

مزیدخبریں